سرخ پوش ریلوے کو ختم کر کے پاکستان توڑنا چاہتے ہیں

تحریر : محمد اسلم لودھی

اس میں شک نہیں کہ سرحدی گاندھی کی قیادت میں سرخ پوشوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی بلکہ باچا خان نے پاک سرزمین پر دفن ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔ صوبہ سرحد کو خیبر پختو ن خواہ بنوانے اور پاکستان کے معاشی بقا کے ضامن ڈیم ( کالا باغ ڈیم ) کی تعمیر کو روکنے کے بعد اب اس کا ٹارگٹ قومی وحدت کی علامت پاکستان ریلوے کو ختم کرنا ہے ۔ جس کا اظہار سرخ پوش غلام احمد بلور گزشتہ دنوں ان شااللہ کالفظ استعمال کرکے کرچکے ہیں۔ریلوے واحد ادارہ ہے جو املاک٬ اراضی اور وسائل کے اعتبار سے سب سے زیادہ امیر ہے۔ پہلے مشرف دور کے وزیر جاوید قاضی اور اب سرخ پوش وزیر نے اس محکمے کو ختم کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے۔ اب جبکہ وزارت خزانہ کی طرف سے 2 ارب کے ہنگامی فنڈ بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔یہ فنڈ بھی ریلوے کو تباہی سے نہیں بچا سکتے اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وزیر ریلوے سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز ریلوے حکام کی نیت ہی ٹھیک نہیں ہے ۔ دنیا بھر میں 300 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں چلا ئی جار ہی ہیں ۔بھارت میں نہ صرف ریلوے کا مکمل نظام انگریز دور سے بھی بہت آگے جاچکا ہے بلکہ انتہائی منافع بخش ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مزید سستا ذریعہ سفر فراہم کرکے ایک مثال کررہا ہے لیکن ہمارے ہاں ریلوے زمینوں کو کوڑیوں کے بھاﺅ من پسند لوگوں کو 99 سال کے پٹے پر دینے کا سلسلہ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے۔ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بجائے پرانا سٹریکچربھی تباہ کردیاگیا ہے موجودہ سرخ پوش وزیر نے محکمے پر رحم کھانے کے بجائے ہزاروں سرخ پوشوں کو ریلوے کے گردن پر سوار کر دیاہے ۔ اول تو موجودہ غیر یقینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کوئی باشعور انسان ٹرین پر سفر کا رسک نہیں لیتا اگر ٹرینوں پر مسافر بیٹھ بھی جاتے ہیں تو ٹکٹ چیکر ایس ٹی اور گارڈ پیسے لے کر اپنی جیب میں ڈال کر ریلوے کو ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔جبکہ محافظ عملہ نہ صرف چوروں سے مل چکا ہے بلکہ خود بھی ریلوے املاک کو اونے پونے فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتا لاہور سے خانیوال تک اربوں روپے کی الیکٹرک اور تنصیبات کی چوری اس کی واضح مثال ہے۔ ان حالات میں جب تک وہ سوراخ بند نہ کئے جائیں جہاں سے ریلوے کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس وقت تک پچاس ارب کا پیکج بھی ریلوے کو نہیں بچا سکتا اور دو ارب کی حالیہ گرانٹ بھی وزیر موصوف اور کرپٹ ریلوے افسروں کی تجوریوں میں بند ہوجائے گی۔ بھارت کے وظیفہ خوار سرخ پوش وزیر تو ریلوے کو اس لیے بھی ختم کرنا چاہتا ہے کہ ریلوے کے بعد پاکستان کو چار الگ الگ ریاستوں میں تقسیم کرکے بھارت اور امریکہ کو خوش کیاجاسکتاہے۔یہ سرخ پوش کھاتے پاکستان کا ہیں لیکن ان کی تمام تر وفا داریاں بھارت اور امریکہ کے ساتھ ہیں۔اس وقت ریلوے املاک٬ ٹریک اور تمام ریلوے کالونیاں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جن کی بحالی کے لیے کھربوں روپے درکار ہیں۔ہونا تو یہ چاہیے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس ادارے کو بچانے کے لیے عدالتی کمیشن قائم کریں جو تھرڈ پارٹی آڈٹ کروا کر دیکھے کہ کس کس وزیر ٬ مشیر٬ وزیر مملکت اور افسر نے ریلوے کو چار ہاتھوں سے لوٹا اور اس کی کھربوں روپوں کی املاک کس کی نااہلی کی وجہ سے ناجائز قابضین کے قبضے میں جاچکی ہے۔ریلوے کو اس وقت صرف 65 ارب کا خسارہ ہے اگر میو گارڈن لاہور میں موجود ریلوے افسران کے جنت النظیر پرآسائش بنگلوں اور گالف کلب کو ہی مارکیٹ ویلیو پر فروخت کردیا جائے تو ریلوے کا خسارہ ختم ہوسکتا ہے لیکن ریلوے انجنوں کی خریداری میں گھپلوں ٬ ریلوے املاک کی بڑھتی ہوئی چوری٬ چلتی ٹرینوں میںٹکٹ چیکروں کی لوٹ مار ٬ جعلی ٹکٹوں کی روک تھام ٬ اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے سرخپوش وزیر اور مشرف دور کے بھرتی کئے جانے والے افسروں کو اگر فارغ نہ کیاگیا تو 100 ارب کا پیکج بھی ریلوے کو بچانہیں سکتا اگر خدانخواستہ ریلوے ختم ہوگیا تو پاکستان کے مخالف سرخ پوش وزیر کا پاکستان ختم کرنے کا خواب کسی حد تک پورا ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ریلوے صرف محکمہ نہیںبلکہ چاروں صوبوں کی زنجیر اور رابطوں کا مضبوط ذریعہ سفر ہے ۔ ہوائی جہازوں کی موجودگی ٬ موٹر وے کی تعمیر ٬ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے باوجود ریلوے کی اہمیت سے اس لیے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ یہ اب بھی کسی حد تک سستا ٬بااعتماد٬ محفوظ اور رابطوں کا مستحکم ذریعہ ہے ۔جس کا تحفظ٬ پاکستان کا تحفظ ہے اور یہ تحفظ کوئی محب وطن اور پاکستان کا درد رکھنے والے دیانت دار انسان ہی کرسکتا ہے ۔اگر یہ کام مجھے کہاجائے تو میں یہ کام عظیم فریضہ تصور کرکے بخوبی کرسکتا ہوں کیونکہ مجھے ریلوے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی بے حد محبت ہے۔
Anees Khan
About the Author: Anees Khan Read More Articles by Anees Khan: 124 Articles with 126848 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.