|
|
سردی کا آغاز ملک بھرمیں ہو چکا ہے مگر کراچی والے اب
بھی پنکھا چلا کر سردی کو بلا کر رات میں کمبل اوڑھ کر سوتے ہیں- فریج سے
ٹھنڈا پانی نکال کر پیتے ہیں اور صبح گھر سے نکلتے ہوئے سوئٹر یا جیکٹ
پہنتے ہیں مگر جیسے ہی دھوپ نکلتی ہے یہ سوئٹر ان کو کاٹنے لگتا ہے اور
پسینہ پسینہ ہو کر اس کو اتارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں- |
|
ملک بھر کے موسموں کے مقابلے میں کراچی کے موسم میں یہ
تضاد کوئی نئی بات نہیں ہے سال بھر کراچی والے دسمبر کے آنے کا انتظار کرتے
ہیں کہ سردی آئے گی اور دسمبر سردی کے بغیر ہی کٹ جاتا ہے- |
|
کراچی والوں کو سردی
دیکھنے کے لیے بھی پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں |
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میٹروپولیٹن شہر ہے جس کے
بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کے رہنے والے ہر چیز خریدنے پر مجبور ہوتے
ہیں- یہاں تک کہ پانی بھی خرید کر پیتے ہیں اسی اعتبار سے اگر کراچی والوں
کو سردی اور برف باری دیکھنے کا شوق ہو تو اس کے لیے بھی ان کو پیسے خرچ
کرنے پڑتے ہیں- |
|
چھٹیوں میں کراچی کے جو باسی سردی دیکھنے کے خواہشمند
ہوتے ہیں شمالی علاقہ جات کا سفر کرتے ہیں- جس کے لیے وہ گرم کپڑے خریدتے
ہیں اور اس شوق میں روانہ ہو جاتے ہیں کہ وہاں جا کر سردی کے مزے لیں گے
اور وہاں جاتے ہی ان کا رد عمل کیا ہوتا ہے اس کو دیکھ کر دور ہی سے لوگ
پہچان لیتے ہیں کہ یہ کراچی والے ہیں- |
|
|
|
سب سے پوچھتے ہیں کہ برف
باری کب ہو گی |
شمالی علاقہ جات میں چند دنوں کی چھٹیوں کے
لیے جانے والے کراچی کے کچھ ہی خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جن کو اپنی آنکھوں سے
برف باری ہوتے دیکھنےکا موقع ملتا ہے- ورنہ ان کا زیادہ وقت وہاں مقامی
لوگوں سے یہی پوچھتے ہوئے گزر جاتا ہے کہ برف باری کب ہو گی؟ اپنے اس سوال
کے سبب مقامی لوگوں میں کراچی والے علیحدہ ہی سے پہچانے جاتے ہیں- |
|
کہیں بھی برف جمی دیکھ
کر تصویریں لینے نکل پڑتے ہیں |
برف کو دیکھنے کی کراچی والوں کی خواہش کی شدت کا اندازہ
اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر تھوڑی سے جمی برف دیکھ کر
تصویریں اور سیلفیاں لینے والے کوئی اور نہیں بلکہ کراچی والے ہی ہوں گے-جن
کے لیے اس طرح برف کا جمنا نہ صرف حیرت کی بات ہوتی ہے بلکہ ان کو دوسرے
کراچی والوں کے اوپر اس بات کا بھی بھرم جمانا ہوتا ہے کہ وہ ایسے علاقےکی
زیارت کر چکے ہیں جہاں پر برف جمی ہوتی ہے- |
|
برف کے گالوں سے کھیلنا
|
ہوٹل میں نرم اور گرم بستر میں لیٹے ہوں اور اگر کراچی
والوں کو یہ پتہ چل جائے کہ برف باری شروع ہو گئی ہے تو رات کے دو بھی بج
رہے ہوں گے تو وہ اپنے گرم کپڑے پہن کر اس کو انجوائے کرنے نکل پڑیں گے- اس
کے بعد برف کے نرم نرم گالوں کے گیند بنا کر اس کو ایک دوسرے کو مارتے اگر
آپ کو شمالی علاقوں میں کوئی نظر آئے تو آپ آنکھیں بند کر کے اس بات کا
یقین کر لیں کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے- |
|
|
|
حد سے زیادہ
سردی لگنا |
کراچی کے معصوم لوگوں نے کبھی سردی کی اس شدت
کا سامنا نہیں کیا ہوتا ہے جو ان کو شمالی علاقوں میں ملتی ہے- اس وجہ سے
ان کے لیے ایک کمبل ناکافی ہوتا ہے اسی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ سے دوسرے اور
تیسرے کمبل کا مطالبہ کرتے اگر کوئی نظر آئے تووہ یقیناً کراچی کا رہائشی
ہی ہوگا- |
|
ہیٹر کا عشق
|
کراچی کی نمی والی آب و ہوا کے سبب یہاں کی
سردی میں صرف گھر کو بند کرنے سے بھی گھر گرم ہو جاتا ہے- اس وجہ سے عام
طورپر کراچی والے سردی سے بچنے کے لیے ہیٹر کا استعمال بہت کم کرتے ہیں-
ایسے افراد جب شمالی علاقہ جات جاتے ہیں تو ہیٹر ان کے لیے ایک نئی چیز
ہوتی ہے۔ اس وجہ سے اس کے عشق میں مبتلا ہو کر وہ اس کے سامنے سے ہٹنے کے
لیے تیار نہیں ہوتے ہیں- |
|
اگر آپ بھی کراچی والے ہیں اور شمالی علاقوں
میں سردی میں جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو خیال رکھیں کہ ایسا کچھ نہ
کریں کہ آپ دور سے نظر آئیں کہ کراچی والے ہیں- |