میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا،جب سے آنکھ کھولی اپنے
گرد کلام مجید کو پڑھتے دیکھا۔قرآن خوانی بھی دیکھیں ۔مدرسے میں گئے تو
قاری صاحب سے یہ ذیشان کتاب پڑھنے کا سلیقہ سیکھا۔میرے استاد محترم قاری
اسماعیل سیالوی ذید مجدہ ہیں ۔دیار حبیب میں ناظرہ پڑھا۔ایسے ہی تلاوت کے
مقابلے بھی دیکھے اور تادم بیان کلام مجید کے درس قرآن اور تلاوت اور
مدارس میں پیاری پیاری آوازوں میں پڑھتے کلام الہی کے قاری بھی نظر آتے
ہیں ۔زینت القرا،حسن القرا،قاری شرق و غرب وغیرہ جیسے القابات بھی سماعتوں
سے گزرتے ہیں ۔
قارئین تھوڑی تکلیف دے بات کہنے کا بھی مجھ حق دے دیں ۔کہ کلام مجید اتنی
کثرت سے پڑھتے ہیں ۔جس معاشرے میں ہرگھر کی خواہش ہوتی ہے کہ میرابیٹا حافظ
بنے ،تراویح سنائے ۔رمضان میں مسجدوں سے کلام الہی کے عظمت والے کلام کی
آوازیں کانوں میں رس گھولتی ہیں ۔
لیکن علم کا منبع ،رشد و ہدایت کا سرچشمہ ،ہر و خشک و تر کے علم کا مخزن
ہمارے پاس موجود ہے ہم اسے پڑھتے بھی ہیں لیکن ہم اور ہمارے معاشرے میں
اخلاقی قدریں زوال پزیر ہوتی چلی جارہی ہیں ۔انسانیت صف ماتم کرتی نظر
آرہی ہے ۔حواکی بیٹی کی آبرو تار ہورہی ہے ۔انسان درندگی کی آخری حدوں
کو چھو رہاہے ۔یہ سب کیاہے ۔
قارئین:ہم نے قرآن کو پڑھا ضرور ہے لیکن اسے سمجھنے کی زحمت نہیں کی ۔زندگی
کی menue bookکو پڑھا لیکن اس پر عمل سے ہم عاجز رہے ۔
خیر چھوٹا منہ اور بڑی بات کیا کہہ سکتاہوں ۔یہ تحریر میں دسمبر 2021میں
لکھ رہاہوں ۔ممکن ہے کہ جب آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں وقت اور بد ل گیا
ہوفتنوں اور مذید سر اُٹھالیاہو۔اللہ کی پناہ ۔ایک درد تھا جو آپ پیاروں
کے سامنے پیش کردیا۔
آئیے بڑھتے ہیں اپنے موضوع کیاجانب۔
مقامِ نزول: سورۂ نصر مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔ (خازن، تفسیر سورۃ
النصر، ۴ / ۴۱۸)
رکوع اور آیات کی تعداد: اس سورت میں 1رکوع اور3آیتیں ہیں ۔
’’نصر ‘‘نام رکھنے کی وجہ تسمیہ: :
عربی میں مدد کونصر کہتے ہیں اور اس سورت کی پہلی آیت میں یہ لفظ موجود ہے
اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ نصر‘‘ کے نام سے مَوسوم کیا گیا ہے۔
قارئین :سورۃ نصر میں ہم سے ہمارے کریم رب نے کیا خطاب فرمایا،ذرا اس کو
سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اس سورۂ مبارکہ میں حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ
وَ سَلَّمَ کو فتحِ مکہ کی بشارت دی گئی اور یہ بتایاگیا کہ عنقریب لوگ
گروہ در گروہ دین ِاسلام میں داخل ہوں گے اور آخری آیت میں نبیٔ کریم
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو اللّٰہ تعالیٰ کی
تعریف اور پاکی بیان کرتے رہنے اور امت کے لئے مغفرت کی دعا مانگنے کا حکم
دیاگیا۔03112268353
اللہ پاک ہمیں کلام مجید سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطافرمائے ۔ہم ترجمہ قرآن
اور عربی گرامر اور تفاسیر کی روشنی میں آپ کو سروس پیش کررہے ہیں ۔آپ
کلام الہی سمجھنے کا جذبہ اور ذوق رکھتے ہیں تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
|