یہ آج کل بیوہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔۔۔ یہ پاکستانی اداکار آفر کے باوجود ہیرو ہیروئن کیوں نہیں بننا چاہتے

image
 
ہر عمر کی اپنی ایک چمک ہوتی ہے اور جو اپنی عمر کے مطابق اسے خوبصورتی سے گزارتے ہیں انہیں عوام میں مقبولیت بھی ملتی ہے۔۔۔ ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جنہیں اکثر ہیرو یا ہیروئن کے کردار بھی آفر ہوتے ہیں لیکن وہ بڑے بھائی، بہن یا پھر ماں باپ کے کرداروں کو ہی مناسب سمجھتے ہیں۔۔۔
 
حدیقہ کیانی
 اداکارہ حدیقہ کیانی نے گرچہ اداکاری کی دنیا میں ابھی قدم رکھا ہے لیکن عوام نے انہیں اپنی فہرست میں صف اول کی اداکاراؤں میں پہنچا دیا ہے۔۔۔حدیقہ کیانی نے دونوں بار اپنی عمر کے حساب سے ہی کردار اور ڈراموں کو منتخب کیا اور انہیں کچھ ڈراموں میں لیڈ ہیروئن کی بھی آفر ہوئی لیکن حدیقہ نے انہیں ٹھکرا دیا۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد کوئی ہیروئن بننا نہیں بلکہ اداکاری کو سمجھنا اور خود کر ثابت کرنا ہے۔۔۔آج کل ڈرامہ ’’دوبارہ‘‘ میں وہ ایک بیوہ کا کردار نبھارہی ہیں جو اپنے جوان بچوں کے ہوتے ہوئے اپنے لئے کچھ سوچنا چاہتی ہے اور معاشرہ اسے بار بار یہ احساس دلاتا ہے کہ اس کی زندگی بس یہیں تک تھی۔۔۔
image
 
شبیر جان
درمیان میں ایک وقت ایسا آیا تھا جب شبیر جان نے اپنا وزن حد درجہ کم کرلیا تھا اور ایک بار پھر سے وہ اپنی عمر سے پیچھے چلے گئے تھے۔۔۔ اس دوران انہیں مڈل ایج ہیرو کا کردار ملا لیکن انہوں نے نہیں کئے۔۔۔ انہوں نے زیادہ تر کردار باپ یا بڑے بھائی کی صورت میں ہی منتخب کئے۔۔۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ خود بھی سمجھتے ہیں کہ عوام کے دلوں میں جگہ کیسے بنانی ہے اور کیسے خود کو ان کی نظروں میں برا بنانا ہے ۔۔۔وہ اس لئے ایسا کچھ نہیں کرتے جس سے عوام ان کے لئے کچھ بھی برا سوچے
image
 
زی کیو
ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے تو کچھ سال پہلے ہی اس نوجوان کرداروں کی دوڑ سے پناہ مانگ لی تھی اور وہ ابھی اتنی عمر کی تو نہیں لیکن انہوں نے بڑی بڑی عمروں کے کرداروں کو ہی اپنے لئے چننا شروع کردیا ہے۔۔ کہیں وہ خطرناک ساس بنتی ہیں تو کہیں مظلوم ماں۔۔۔لیکن زینب قیوم کبھی بھی ایسے کرداروں سے گھبراتی نہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ہیروئن بننے کی سوچ کے ساتھ نہیں آئیں ڈراموں میں اس لئے انہیں کوئی اعتراض نہیں اپنے جتنی ہیروئن کی ماں بننے میں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: