امریکہ شفٹ ہوگئے اور پھر بہت پچھتائے۔۔۔پاکستانی ڈراموں کے باکمال اداکار سید مظہر علی آج کہاں ہیں

image
 
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو ایک دور میں ڈراموں کی پہچان مانے جاتے تھے اور لوگ انہیں نا صرف پسند کرتے تھے بلکہ ان کے فین بھی تھے لیکن پھر وہ نام قصہ پارینہ بن گئے۔۔۔ ان کو نا صرف لوگ بھول گئے بلکہ ان کے بارے میں بھی کسی کو پتہ نہیں ہوتا۔۔۔
 
ایسا ہی ایک نام ہے سید مظہر علی کا۔۔۔ یہ وہ نام ہے جو ڈرامہ ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’اب میرا انتظار کر‘‘ جیسے کئی بڑے بڑے ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں۔۔۔
 
 ان کی شکل کو دیکھ کر لوگ یہی کہتے تھے کہ وہ ایک انتہائی بھولے بھالے سے انسان لگتے ہیں۔۔۔سید مظہر علی نے پی ٹی وی کی اسی کی دہائی میں بہت کام کیا اور پذیرائی بھی حاصل کی۔۔۔ وہ سرسید احمد خان کے پڑپوتے ہیں۔۔۔اور ان کی شادی خاندان میں ہی ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔۔۔
 
image
 
وہ ایک بہت ہی دھیمے مزاج کے انسان تھے ہمیشہ سے۔۔۔اور انہیں کبھی کسی بھی اداکار یا ڈرامہ کے حوالے سے متنازع نہیں پایا گیا۔۔۔ان کی شکل بھارتی اداکار فاروق شیخ جیسی بھی ہے اور اکثر لوگ ان کی اس مماثلت سے کنفیوز بھی ہوجاتے تھے۔۔۔
 
وہ شہرت کے عروج پر تھے جب پرائیوٹ چیلنلز کی بھرمار ہونا شروع ہوئی۔۔۔نئے اداکار آتے گئے اور پرانے ناموں کو ایک سائیڈ پر رکھا گیا۔۔۔پھر شہر کے حالات نے انہیں کافی دلبرداشتہ کیا تو انہوں نے ایک بہت بڑا فیصلہ لہا۔۔۔انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراء امریکہ ہمیشہ کے لئے شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
 
اس فیصلہ کی وجہ سے انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔۔۔ اس وقت تو جوش تھا اور انہوں نے یہ رسک لے لیا لیکن ایک وقت ایسا آیا جب انہیں یہ سب روٹین لگنے لگا۔۔ انہوں نے سوچا کہ کاش میں پاکستان میں ڈرامے ہی پروڈیوس کرلیتا، اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا لیتا۔
 
image
 
لیکن وقت نکل چکا تھا۔۔۔ بچے بھی بڑے ہوکر اپنی زندگیوں میں مگن ہوگئے تھے اور مظہر علی کے پاس سوائے اپنے کئے گئے کام کو یاد کرنے کے کوئی سوچ نہیں بچی تھی۔۔۔وہ درمیان میں پاکستان آئے بھی لیکن چند ایک ڈراموں میں کریکٹر رول کرکے واپس چلے گئے۔۔۔وہ اس وقت امریکہ میں ہیں اور وہیں سے مختلف شوز کا حصہ بھی بنتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: