|
|
زمانہ قدیم سے میک اپ اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے
کاجل کا استعمال دیکھا گیا ہے۔۔۔ یہ کاجل اور سرمہ نظر بٹو کے طور پر بھی
لگایا جاتا ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ بچے کی آنکھوں میں لگایا جائے تو آنکھیں
بڑی ہوجاتی ہیں۔۔۔نوے فیصد مائیں گھر کے بڑوں کے کہنے پر ہی بچے کو کاجل
لگاتی ہیں۔۔۔ |
|
شادیوں میں تو باقاعدہ دلہا کی بھابھیاں اس کی سرمہ
لگائی بھی کرتی ہیں۔۔۔۔کچھ لڑکیوں کا تو سنگھار ہی کاجل کے بغیر ادھورا ہے۔۔۔
لیکن کیا یہ کاجل اور سرمہ ہماری آنکھوں کے لئے محفوظ ہے۔۔۔اس کا جواب ہے
کہ بہت زیادہ استعمال ہماری آنکھوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔۔۔ |
|
کاجل میں ایک بہت بڑی مقدار لیڈ کی موجود ہوتی ہے جو اگر
آنکھوں میں بہت زیادہ جمع ہوجائے تو مختلف آنکھوں کی بیماریاں پیدا ہوتی
ہیں۔۔۔ |
|
|
|
کچھ لوگوں کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کو یا بچے کو
کاجل سے الرجی بھی ہو سکتی ہے۔۔۔ وہ اس کا استعمال بند نہیں کرتے لیکن یہ
بھی ایک حقیقت ہے کہ چھوٹے بچے جن کی عمر چھے ماہ سے کم ہوتی ہے اور ان کی
آنکھوں کا پانی اور آنسو بن رہے ہوتے ہیں وہ کاجل کی سختی کو بہت مشکل سے
برداشت کر پاتے ہیں۔۔۔ |
|
کاجل لگانے والے بہت سارے لوگوں کا جب سروے کیا گیا تو
تحقیق سے ثابت ہوا کہ کاجل لگانے والے بچے یا بڑے آنکھوں میں جلن کا شکار
ہوجاتے ہیں اور ان کی آنکھوں عموماً خشک ہوتی ہیں اورمختلف چھوٹے بڑے بوائل
بھی بن جاتے ہیں آنکھوں میں۔۔۔ |
|
آنکھ کے پپوٹوں پر گلینڈز بھی بن سکتے ہیں کاجل کے زیادہ
استعمال سے۔۔ |
|
|
|
بہت چھوٹی عمر میں جب بچے کی آنکھ میں کاجل
ڈالتے ہیں تو اسے کئی طرح کے انفیکشنز بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔چھوٹے بچے کے لئے
والدین اس کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ یہ ان کی آنکھوں کو آگے کے لئے
مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور بینائی کے مسائل کا بھی سامنا ہو سکتا
ہے۔۔۔کاجل لگائیں ضرور لیکن بہترین کمپنی کا اور بہت احتیاط کے ساتھ۔۔۔ |