|
|
باہر سے گھر میں جیسے ہی داخل ہوں ماں کا یہ جملہ تو ہم
سب ہی نے سنا ہوگا کہ جاؤ ہاتھ منہ دھو کپڑے بدلو پھر بات کرتے ہیں اور یہ
جملہ سن کر سب ہی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ابھی تو آئے ہیں سانس تو لینے دیں
مگر وہ ماں ہی کیا جو مان جائے- اکثر افراد کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ماں یہ
سب صرف اس لیے کہتی ہے کہ وہ اپنی بات منوانا چاہتی ہیں اور اس سے ان کا
مقصد صرف بات منوانا ہوتا ہے لیکن جدید تحقیقات کے مطابق ماں کی نصیحت میں
کیا حکمت پوشیدہ ہوتی ہے اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے- |
|
گھر جاتے ساتھ کپڑے
بدلنے کی حکمت |
انسان جب گھر سے باہر اسکول یا دفتر کے لیے یا کام کے
لیے جاتا ہے تو ایسے لباس کا انتخاب کرتا ہے جو اس کو اسمارٹ اور ایکٹو
ظاہر کرے۔ یہ کپڑے اتنے آرام دہ نہیں ہوتے ہیں جتنے روزمرہ کے استعمال کے
کپڑے ہوتے ہیں اور ان کو پہن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے باندھ
کر بٹھایا ہوا ہے- اس کے علاوہ گھر میں باہر کے کپڑے پہننے کے میڈیکلی کیا
نقصان ہوتے ہیں وہ ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
دوران خون کے لیے نقصان
دہ |
عام طور پر گھر سے باہر جانے کے لیے جو لباس پہنا جاتا
ہے وہ قدرے ٹائٹ ہوتا ہے جس کے پہننے سے دن بھر دوران خون میں مشکلات ہوتی
ہے تنگ جینز، اس پر لگایا گیا بیلٹ اور اسی طرح کے دوسرے ملبوسات پورے جسم
میں دوران خون کو مشکلات کا شکار کر دیتا ہے- جس وجہ سے یہ ضروری ہوتا ہے
کہ گھر آتے ہی ایسے تنگ کپڑے تبدیل کر لیے جائیں اور ایسے آرام دہ کپڑے پہن
لیں جو کہ دوران خون کو بہتر بنائیں اور دن بھر کے رکے ہوئے خون کو بحال کر
سکیں- |
|
|
|
بیرونی جراثیم کی منتقلی
کا سبب |
بیرونی ماحول میں طرح طرح کے جراثیم موجود
ہوتے ہیں جو باہر سے ان کپڑوں کے ذریعے ہی گھر والوں تک منتقل ہو کر ان کو
اور ہمیں بیمار کر سکتے ہیں- اس وجہ سے صحت مند رہنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ
باہر سے آتے ہی کپڑے تبدیل کر لیے جائیں تاکہ وہ جراثیم گھر کے دوسرے حصوں
تک منتقل نہ ہو سکیں- |
|
جسم میں خارش اور کھجلی
کا سبب |
جدید تحقیق کے مطابق ریشمی یا نائلون والے ملبوسات میں
ہوا کے گزر کا مناسب انتظام موجود نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے دن بھر ان کپڑوں
کو بیرونی ماحول میں پہننے کے سبب پسینہ جسم کے اندر ہی جزب ہوتا رہتا ہے
جو بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بنتا ہے اور اس وجہ سے اگر ان کپڑوں کو تبدیل
نہ کیا جائے تو اس سے جسم پر خارش اور کھجلی ہو سکتی ہے- |
|
|
|
ہاضمے کے مسائل
کا سبب |
بہت ٹائٹ یا تنگ ملبوسات جسم کے دیگر جصوں کے
ساتھ ساتھ معدے پر بھی دباؤ کا سبب ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل
لاحق ہو سکتے ہیں- انسان تنگ کپڑوں کے سبب حوائج ضروریہ سے مناسب انداز میں
فارغ نہیں ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ
سکتا ہے- |
|
ان تمام حقائق کو جاننے کے بعد ماں کی اس نصیحت
پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوگا اور وہ باہر سے آتے ہی فوراً گھر کے آرام دہ
کپڑے پہن لیں گے- |