یہاں ہفتہ اور اتوار نہیں ہوتا، مالدیپ کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق جو یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے!

image
 
بلاشبہ مالدیپ دنیا کے مقبول ترین ساحلی مقامات میں سے ایک ہے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ یہ جزیرہ ناقابل یقین ساحلوں اور متنوع سمندری زندگی کا گھر ہے۔ مالدیپ ایک منفرد تاریخ، خوبصورت ثقافت اور دلچسپ لوگ رکھتا ہے۔ لیکن اس سب کے علاوہ چند ایسے دلچسپ حقائق ہیں جو مالدیپ سے وابستہ ہیں-
 
مالدیپ میں سورج سے بچیے!
یہ جزیرہ خط استوا کے قریب ہونے کی وجہ سے تقریباً 90 ڈگری کے زاویے پر سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے۔ اس لیے یہاں جانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدامات لازمی کریں جو ان کی جلد کی سورج کی زیادہ تپش سے محفوظ رکھ سکیں- بہتر ہے کہ اپنے ساتھ سن بلاک وغیرہ ضرور رکھیں-
image
 
یہاں بڑی مچھلیاں زیادہ ہوتی ہیں!
مالدیپ زمین پر ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں کوئی بھی خوبصورت وہیل یا شارک کو دیکھ سکتا ہے، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے- اور یہ مچھلیاں یہاں کے سمندر میں سارا سال ہی پائی جاتی ہیں وہ بھی بڑی تعداد میں۔
image
 
نایاب ریت والے ساحلوں کا گھر!
یہاں کے ساحلوں پر زیادہ تر سفید ریت ہوتی ہے اور یہ حیرت انگیز ریت انتہائی باریک اور سفید رنگ کی ہوتی ہے۔ ایسے ساحل بہت نایاب ہیں اور دنیا کے تمام ساحلوں کا صرف 5 فیصد ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مالدیپ کے ساحل زمین پر جنت تصور کیے جاتے ہیں۔
image
 
کچھوؤں کی آبادی!
مالدیپ دنیا میں سمندری کچھوؤں کی سات اقسام میں سے پانچ کا گھر ہے- یہاں پر لیدر بیک، اولیو رڈلے کچھوے، لوگر ہیڈ، گرین ٹرٹل اور ہاکس بل پائے جاتے ہیں۔ یقیناً کچھوؤں کو دیکھنے کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے یہ جگہ انتہائی قیمتی ہے-
image
 
دنیا کا سب سے ہموار ملک!
یہ بات ان لوگوں کے لیے ہے جو نہیں جانتے کہ مالدیپ زمین کا سب سے ہموار ملک ہے، جس کی سطح سمندر سے اوسط اونچائی 1.5 میٹر ہے-
image
 
مالدیپ ڈوب رہا ہے!
اپنی کم اونچائی، سمندر کی سطح میں اضافے اور زمینی کٹاؤ میں اضافے کے سبب مالدیپ سمندر میں ڈوب رہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے متعدد قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔ لیکن، موجودہ شرح کے مطابق جزیرہ 2030 تک مکمل طور پر ڈوب جائے گا-
image
 
مختلف ویک اینڈ!
جزیرے کی قوم میں ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ کے طور پر نہیں منایا جاتا، بلکہ اس کے بجائے جمعہ اور ہفتہ ہوتا ہے۔ اس لیے مالدیپ میں لوگ عام طور پر اتوار کو کام کرتے ہیں۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: