ان کے شوہر تو بزنس مین ہیں، شوبز کی 3 شادیاں تنقید کا نشانہ کیوں بنیں؟

image
 
شادی ہر انسان کا ایک ذاتی معاملہ ہے اور ہر انسان کو اس بات کی مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر سکتا ہے- مگر بحیثیت قوم ہم لوگ سوشل میڈیا بریگیڈ کی فوج کے ہراول دستے میں شامل ہیں جو کہ ہر انسان کی ذاتی زندگی پر رائے دینا اپنا حق سمجھتے ہیں- یہ زندگی اگر کسی سیلیبریٹی اور شوبز سے جڑی کسی اداکارہ کی ہو تو پھر ہر انسان کے چاقو اور چھریاں اور بھی تیز ہو جاتی ہیں اور وہ بغیر اس بات کا خیال کیے کہ ہمارے تبصرے سامنے والے کے دل کو کس طرح چھلنی کر دیتے ہیں تیر برسانا شروع کر دیتے ہیں-
 
شوبز کی اداکارائيں جن کے شوہروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا
گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈيا پر ایک ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے جہاں پر شوبز سے جڑے لوگ اپنی شادی کی تقریبات کی تمام تصاویر اور ویڈيوز سوشل میڈيا پر اس امید کے ساتھ شئير کرتے ہیں کہ ان کے چاہنے والے بھی ان کے ان خاص موقعوں پر ان کے ساتھ شامل ہوسکیں- مگر جس طرح چاہنے والوں کے ساتھ کچھ حسد کرنے والے بھی ہوتے ہیں تو ایسے لوگ ان موقعوں پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے بجائے طنز و تنقید کے نشتر چلانے شروع کر دیتے ہیں-
 
اریبہ حبیب اور ان کے شوہر
حالیہ دنوں میں اداکارہ اریبہ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئيں ان کی شادی میں اگرچہ شوبز کے بہت لوگوں نے شرکت نہیں کی مگر اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شئير کیں- اریبہ حبیب کی شادی کی تصاویر میں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے شوہر سعدین کو آڑے ہاتھوں لیا، سعدین کا تعلق بظاہر شوبز سے نہیں تھا اس وجہ سے جس قسم کے گلیمر کی توقع صارفین اریبہ حبیب کے شوہر سے کر رہے تھے وہ پوری نہ ہو سکیں- اس وجہ سے انہوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا- کچھ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اگر انسان کے پاس پیسہ ہو تو اس کو اتنی خوبصورت بیوی مل ہی جاتی ہے- جب کہ کچھ افراد نے ان کو معروف گلوکار میکا سنگھ قرار دیا جب کہ کچھ افراد کو وہ یو ٹیوبر نادر علی جیسا لگا-
image
 
غنا علی کے شوہر
اداکارہ غنا علی جو اب ایک بچی کی ماں بھی بن چکی ہیں ان کی شادی جب ان کے شوہر عمیر سے ہوئی اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اس خبر اور اپنے شوہر کی تصاویر کو شئير کیا تو ان کے شوہر کو بھی ان کے وزن کے سبب کافی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا- کچھ صارفین کے مطابق تو غنا علی کی عمیر کے ساتھ شادی کا سبب صرف اور صرف ان کی دولت ہی تھی جس کی وجہ سے ایک بیٹے کے باپ نے اپنی بیوی اور بچے کو چھوڑ کر غنی علی سے شادی کا بندھن باندھ لیا-
image
 
جیا علی کے شوہر
معروف اداکارہ اور ماڈل جیا علی کی ہانگ کانگ کے ایک بزنس مین ادریس سے شادی کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو تنقید پر مجبور کر دیا اور ان کی تصاویر کو دیکھ کر بھی لوگ ان کے شوہر کو ان کی انکم کے سبب منتخب کرنا قرار دیا گیا اور کچھ افراد نے تو ان کو انکل کا بھی نام دے ڈالا- یہاں تک کہ کچھ افراد نے اس شادی کو ڈيپ پاکٹ کا نام دے دیا جب کہ کچھ افراد نے یہ نتیجہ نکالا کہ پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے-
image
 
تاہم اس سب کے ساتھ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہر فرد اپنے فیصلوں اور ان فیصلوں کے نتائج کا ذمہ دار خود ہوتا ہے اس وجہ سے تنقید کرتے ہوۓ اس بات کو بھی دھیان میں رکھنا چاہیے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: