سارا اور میری عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔۔ شوبز کی پسندیدہ جوڑی سارا اور فلک کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image
 
یہ کہنا ہے فلک شبیر کا جو آئے روز اپنی کسی نہ کسی بات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ کبھی بیگم کو پھول دیتے نظر آتے ہیں تو کبھی اپنی ننھی منی بیٹی کو سلاتے ہیں۔ اس بار فلک شبیر نے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداح ان سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے تھے اور فلک کو ان کا جواب دینا تھا تو دیکھتے ہیں لوگوں نے فلک سے کیا سوال کیے۔
 
بیوی پر کبھی غصہ نہیں کروں گا
ایک فین نے فلک سے پوچھا کہ آپ سارا پر کتنا غصہ کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں فلک کا کہنا تھا کہ “وہ اتنی معصوم سی ہے کہ اس پر غصہ آج تک آیا ہی نہیں اور نہ ہی کبھی کروں گا انشاء اللہ“ اسی طرح سارا کو پھول دینے کے سوال کے جواب میں فلک نے بتایا کہ وہ اپنی بیگم کو گلا تو آج بھی دیتے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا پر نہیں دکھاتے۔
 
image
 
سارا میرے بغیر کہیں نہیں جاتی
اپنی اور اپنی اہلیہ کے درمیان عمر کا فرق بتاتے ہوئے فلک کا کہنا تھا کہ سارا اور ان کی عمر میں تقریباً 12 یا 13 سال کا فرق ہے جبکہ صبور علی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ چونکہ وہ اپنے کنسرٹس میں مصروف تھے اور سارا ان کے بغیر کہیں نہیں جاتیں اس لئے وہ دونوں ہی شادی میں شریک نہیں ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں فلک نے یہ بھی کہا کہ ان کے اور سارا کے درمیان سوری یا تھینک یو جیسے الفاظ نہیں چلتے۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: