نحوست کے بادل

پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے ، اس وقت پاکستان اپنے اندرونی و بیرونی سازشی خلفشار کا شکار ہے۔ایسے حالات میں نحوست کے بادل نے پاکستان کو آدبوچا۔۔۔۔۔۔۔ اس نحوست کے بادل کی راہ جن عناصر پر ہموار ہوئی ہے ان میں سیاسی عدم استحکام و سیاسی عدم استقلال،عدلیہ وپولیس ، سٹی ایڈمنسٹریٹر و انتظامیہ کی بدنظمی و بے ضابطگی اور عوام الناس کا بے حسی و بے فکر ہونا شامل ہے۔۔۔ ۔سیاستدان اپنے ذاتی مقاصد کیلئے سر زمین پاکستان کی سلامتی اور قوم کی فلاح و بہبود کو قطعی نظر انداز کر بیٹھے ہیں اورآپس میں ایک دوسرے کو فحش و لغو القابات سے نواز رہے ہیں اور اپنی اپنی طاقتوں کو اپنے ہی ملک کے شہریوں پر آزما ہورہے ہیں ،آئے روز پاکستان کے بڑے شہروں میں لاشوں کے انبار سیاسی طاقت کا نمونہ پیش کرتے ہیں ،پاکستان میں سیاست اب فلاح و بہبود کا نام نہیں بلکہ ظلم و تشدد اور بربریت کا نشان بن کر رہ گئی ہے۔۔۔۔ کسی سیاستدان کو فکر نہیں کہ ملک کس طرح تنگی و مشکل کا شکار ہوتا جارہا ہے،نہ ملکی معیشت کی بہتری کے منصوبوں پر دھیان ہے اور نہ بیرونِ ملک کی پیدا ہونے والی شورشوں کا احساس ۔۔۔۔۔۔۔!!! منسٹر صاحبان اقتدار پاتے ہی سب سے پہلے اپنی املاک و جائدادکو بڑھانے کے تدابیر میںمصروف نظر آتے ہے تو ملکی کاروبار اور ادارے کو نا تلافی نقصان سے دوچار بھی کررہا ہے۔۔ حال ہی میں ریلوے کے وفاقی منسٹر حاجی غلام احمد بلورنے یہ کہہ کر ریلوے سروس بند کردی کہ پاکستان ریلوے خسارے کا شکار ہے یہ بات آج سے کئی گزری حکومت بھی کہتی چلی آئی ہیں لیکن کسی نے بھی اس پر بندش نہیں لگائی درحقیقت منسٹر ریلوے نے اپنے چاہنے والوں کی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو تقویت پہنچانے اور بھاری رشوت کے سبب ریلوے کو مزید تباہی پر لاکھڑا کردیا اگر یہ ملک و قوم کے مخلص ہوتے تو بہتر تدابیر کے ذریعے پاکستان ریلوے کو ترقی بخشتے لیکن ان کے مفاد پرست احکامات اوراپنی ذہنی و دماغی خلل کے باعث یہ کس قدر بے وقوف اور احمق نکلے کہ یہ بھول گئے کہ ان کا دور حکومت سدا قائم نہ رہے گا اور بعد از اقتدار انہیں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا پڑیگا کیونکہ یہ سرکاری املاک پاکستانی قوم کے بھاری بھر ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے تاکہ ملک کی ترقی بہتر انداز میں ہوسکے۔ ۔

دوسری طرف وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کی کیا بات ہے کہ لگتا ہے جھوٹ و عیارپن ان کے گھر کی لونڈی ہے ، بڑے بڑے دعوﺅں اور ہانکنے کے ماہر بھی ہیں اسی لیئے انھوں نے پیپلز پارٹی کی خود ساختہ پلاننگ دکھا کر پاکستان کی عوام الناس کو کھلا دھوکا دینے کی کوشش کی جبکہ یہ بھول گئے کہ پاکستانی قوم بے وقوف نہیں ۔۔۔۔یہ اپنی کمیشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے اپنے بازو ٹٹولتے ہیں لیکن پھر خود کو ناکام پاتے ہیں ۔ ان کی بد نیتی کے باعث آج تک پاکستان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث ہماری صنعت و تجارت تباہ و برباد ہوچکی ہے۔۔۔۔۔ بیروزگاری اور غربت نے پاکستانی قوم کو ادھ مورا کر دیا ہے یہ وہ قوم تھی جس کی ذہانت و متانت ، تحقیق و تلاش، ماہرانہ غور و فکر، بہترین معلم و طالبعلم، اعلیٰ انجینئرز و ٹیکنیشنز کو پوری دنیا امتیاز حاصل رہا ہے لیکن اب ان کی ذہنی کیفیت بد حالی اور ٹینشن کی نظر ہوگئی ہے جو حکومتی پیدا کردہ حالات کے سبب بنی ہے۔۔۔۔۔۔پاکستان دنیائے اسلام کا سب سے پہلا ایٹمی ملک ہونے کے باوجود یہ اپنے اندر ایٹم سے بھی زیادہ خطرناک تابکاری جراثیم میں مبتلا ہے ان میں پنپنے والی نفرتیں ، عصبتیں، اذیتیں، تعصب،ظلم و تشدد، اقربہ پروری،کمیشن ، پرسنٹیج کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔ افغانستان میں موجود امریکی فوجی اڈے نہ صرف افغانستان کیلئے اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے ذریعہ ہیں۔ پاکستان میں امریکیوں کی خفیہ کاروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ وہ وطن عزیز کو ناتلافی نقصان سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔ ایک ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ، موساد اور را کے ساتھ ملکر مسلم ممالک لبنان، مصر، اردن، عمان، کویت، سعودی عرب، عراق و ایران ، افغانستان اور پاکستان کے قدرتی خزانوں کو سمیٹنا چاہتے ہیں اسی لیئے ان حکومتوں نے افغانستان میں تابکاری مواد اکھٹا کررہا ہے۔ ۔ جسے وہ عنقریب اپنی جیت کی خاطر اسے مسلم امّہ کو تباہ و برباد کرنے کیلئے استعمال میں لائے گا ، دنیا جانتی ہے کہ امریکا وہ ملک ہے جس نے اپنی ناکامی پر جاپان میں اٹیم بم کی بارش کردی تھی جس سے آج تک اس ملک میں تابکاری اثرات ختم نہ ہوسکے ہیں اور کئی نسلیں معزور پیدا ہوئی اور لاکھوں کی تعداد میں اموات ہوئیں۔۔۔۔۔ امریکا، بھارت، اسرائیل، برطانیہ اور روس کو یہ گوارا نہیں کہ پاکستان کیونکر ایٹمی طاقت ہے ،گر دیگرمسلم ممالک نے اپنے آپ کو ایٹمی طاقت سے مزین نہ کیا تو یہ کفار ممالک مسلم ممالک کو چیونٹی کی طرح مسل دیں گے۔ آرگنائزیشن اسلامک کمیشن (او آئی سی) کو چاہئے کہ وہ اپنے ممبران کو طاقت ور بنانے کیلئے انہیں باہمی تعاون سے ایٹمی طاقت بنائے کیونکہ جب غیر مسلم ممالک کو ایٹمی طاقت بننے پر یونائیٹیڈنیشن آرگنائزیشن(یو این او)، امریکہ اور اس کے حواریوں کو جب کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو مسلم ممالک کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے توانائی اور طاقت کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹمی طاقت حاصل کرےں۔ اس کے لیئے مسلم دنیا کو سنجیدگی اختیار کرنی پڑے گی اور اپنے اندرونی انار کی کو ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان مکمل طور پر دشمنانان پاکستان کی زد میں ہے اور ہمارے جانفشاں جانثار فوجی جواں ہمہ وقت حفاظت پر معمور ہیں ،ہمارے ایس ایس جی کمانڈوز اپنی مشقوں میں مصروف ہیں ، آئی ایس آئی ، ملٹری انٹیلی جنس اور دیگر پاکستانی خفیہ ایجنسیاں ان کی ہر حرکت سے آگاہ ہیں ۔ایسے حالات میں ہمارے سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور عوام الناس کو ان کی ہمت افزائی کرنی چاہئے۔ خاص کر زبان اور علاقوں کی بنیاد پر سیاست کرنے والے سیاستدانوں کو یہ احساس ہونا چاہیئے کہ ان کی کسی بھی بے وقوفی کی بناءپر کوئی بڑا نقصان نہ ہوجائے ۔۔۔۔یاد رکھنے کی بات تو یہ ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں یہ ملک نہیں تو ہم بھی نہیں۔۔۔۔۔۔!!!
Jawed Siddiqui
About the Author: Jawed Siddiqui Read More Articles by Jawed Siddiqui: 310 Articles with 247752 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.