7 فروری صوفی تبسم کی برسی

غلام مصطفی تبسم جو صوفی تبسم کے نام سے جانے جاتے تھے آپ 4 اگست 1899کو امرتسر بھارت میں پیدا ہوئے آپ کا وصال 7فروری1978کو لاہور میں ہوا ہر سال ان کی برسی منائی جاتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے سرد مہری دکھائی جاتی ہے ابھی بھی صوفی تبسم کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے صوفی تبسم کا نام بچوں کے لئے لکھی گئی نظمیں ہیں جنہیں ہم اپنی درسی کتابوں میں بھی پڑھ چکے ہیں وہ بڑوں اور بچوں کے پسندیدہ شاعر تھے ٹوٹ بٹوٹ بھی ان کی نظموں کا ایک مشہور کریکٹر ہے جو آج بھی کئی ذہنوں میں زندہ ہے ـ"ٹوٹ بٹوٹ کی موٹر کار "مشہور نظم تھی اسی طرح کی کئی نظموں کے خالق ہیں جو اپنے وقت پر کافی مشہور ہوئیں صوفی تبسم کے والدین کا تعلق کشمیری خاندان سے تھا صوفی تبسم نے فارمن کرسچن کالج لاہور سے ایم اے فارسی کیا اس کے بعد آپ گورنمنٹ کالج سے وابستہ ہو گئے 1943 میں شعبہ فارسی اسڈیز کے سربراہ بنا دیے گئے آپ نے اپنی زندگی گورنمنٹ کالج لاہور کو دی اور 1954 میں ریٹائیرڈ ہو گئے ۔

شاعری میں بھی ان کا حلقہ احباب کافی وسیع تھا جن میں حفیظ جلندری،عبدالرحمن چغتائی،پطرس بخاری،عبدالمجید سالک،امتیاز علی تاج،چراغ حسن،ایم ڈی تاثیر اور عبدالرحمن چغتائی شامل تھے آپ ریڈیو پاکستان،پاکستان آرٹس کونسل اور اقبال اکیڈمی کے لئے بھی کام کرتے رہے اس کے علاوہ میگزین لیل و نہار کی ایڈیٹنگ سے بھی وابستہ رہے آپ بچوں کے شاعر مانے جاتے تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کی نظمیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ڑیلی ویژن سے بھی نشر ہوتی تھیں۔ان کی نظموں کو نور جہاں ،نسیم بیگم،فریدہ خانم اور غلام علی نے گایا ہے ان میں "سو بار چمن مہکا ،سو بار بہار آئی"،"اے پتر ہٹاں دے نہیں وکدے"،"میرے شوق دا نہیں ۔۔" جیسے مشہور گیت بھی صوفی تبسم صاحب کے ہی ہیں جنہیں آج بھی اسی طرح پسند کیا جاتا ہے اگر میں یہ کہوں کہ یہ ہمارے قومی شاعر تھے تو غلط نہ ہو گا ۔
یہاں میں ایک بات اپنی حکومت سے بھی کرنا چاہوں گا کہ اس قومی شاعر کے نام سے ابھی تک وطن عزیز میں کچھ بھی منسوب نہیں کیا گیا ابھی سمن آباد میں ایک انڈر پاس کی منظوری ہوئی ہے اگر اس کا نام صوفی تبسم انڈر پاس رکھ دیا جائے تو بہت بہتر ہو گا صوفی تبسم کا نام زندہ رہے گا یوں تو لکھاری کبھی نہیں مرتا اس کا لکھا کام اسے زندہ رکھتا ہے لیکن صوفی صاحب نے بھی وطن عزیز کے لئے کام کیا کئی اداروں کے ساتھ منسلک رہے اس لئے ان کا اتنا حق تو بنتا ہے کہ ان کے نام کو بھی پاکستان کی کسی جگہ سے منسوب کر دیا جائے امید کرتا ہوں کہ حکومت پنجاب اس بارے میں ضرور سوچے گی کئی بار یقین دھانی کروائی گئی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا اس سلسلے میں میری بات ان کی پوتی محترمہ ڈاکٹر فوزیہ تبسم صاحبہ سے بھی ہوئی تھی اور وہ اس کے لئے کام کر رہی ہیں ڈاکٹر صاحبہ بھی شعبہ تعلیم و تدریس سے منسلک ہیں آپ بھی ایک اچھی شاعرہ ہیں اس کے علاوہ الحمرا میں ایک ڈرامہ بھی پیش کر چکی ہیں صوفی تبسم کی نظموں کو بھی ڈراموں کی صورت میں پیش کرتی رہتی ہیں میرے ان سے اور ان کی فیملی سے مراسم ہیں اکثر وہ اپنے گھر پر تقریبات میں مجھے مدعو کرتی رہتی ہیں آغا شاہد صاحب جو ان کے میاں ہیں ان سے بھی ملاقات ہے وہ بھی اس کاز کے لئے ڈاکٹر صاحبہ کے ساتھ کھڑے ہیں بہت اچھے ملنسار شخصیت کے مالک ہیں خیر بات صوفی تبسم صاحب کی ہو رہی تھی ۔میں اگر صوفی صاحب کے ایوارڈ ز لینے کی بات کروں تو 1962 میں صدر پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا 1966میں حکومت ایران کی جانب سے تمغہ نشان سپاہ ایوارڈ ملا صدر پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔آپ کی تصانیف میں ٹوٹ بٹوٹ،جھولنے،حضرت امیر خسرو کی تصانیف کا بھی ترجمہ کیا جس کا نام "دوگنا" ہے اس کے علاوہ پنجابی شاعری پر مبنی مجموعہ" نظراں کردیاں گلاں"،کلیات صوفی تبسم اردو شاعری پر مبنی مجموعہ ہے ٹال مٹول،دامن دل،نقش اقبال قابل ذکر ہیں۔
آپ بچوں اور بڑوں کے شاعر تھے آپ نے نہ صرف بچوں کے لئے نظمیں لکھیں بلکہ غزلیں بھی لکھیں ملی نغمے بھی لکھے گویا آپ شاعری کے شاہسوار تھے آپ نے جو لکھا وہ امر ہو گیا آج بھی آپ کا لکھا ہوا ہم گانوں کی صورت سنتے ہیں اور سر دھنتے ہیں آج بھی آپ کے لکھے ملی نغموں کے سروں کی آواز ہمارے کانوں میں گونجتی ہے آپ ایک بڑے استاد اور شاعر تھے آج بھی ااپ کو پسند کیا جاتا ہے آج بھی آپ کو یاد کیا جاتا ہے7فروری آپ کا وصال ہوا تو آج ہم آپ کو یاد کر رہے ہیں ہمیں معاف کر دیں کہ ہم آج تک اپنے ملک کی کسی سڑک یا انڈر پاس کو آپ کے نام سے منسوب نہ کر سکے انتظار میں ہیں کہ لاہور کی کوئی سڑک یا انڈر پاس آپ کے نام سے بھی جلد منسوب ہو جائے امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت اس بارے میں ضرور سوچے گی۔
 

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924736 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More