|
|
پيشگوئياں زندگى کا حصہ ہیں اور عموماً مستقبل قريب کے
بارے میں بتا دينا کوئى نئى بات نہیں- ليکن کيا آپ کے لئے قابل يقين ہے کہ
موجودہ دور کے حالات کى مکمل تصوير آج سے ايک نہیں بلکہ دو دہائیاں قبل ہى
دی گئى تھی؟ |
|
آج سے 23 سال قبل مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ نے روس
یوکرین تنازع کی پیشگوئی اپنے شو کے ذريعے کردى تھى جو کہ اب حقیقت کا روپ
دھار کر چکى ہے- روسی حملوں کے واقعات کے بعد ٹوئٹر 1998 میں ’سمپسنز‘ کی
نشر کی گئی قسط کا کلپ وائرل ہونے لگا جو کہ آج کى صورتحال سے مماثلت رکھتا
ہے - |
|
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سمپسنز کے کِلپ میں 1998 میں
سوویت یونین کی واپسی اور نئی جنگ چِھڑنے کے بارے میں بتا ديا گيا تھا۔ دی
سمپسنز کا وائرل ہونے والا یہ کِلپ 29 مارچ 1998 کو نشر کیا گیا تھا، قسط
کا نام ’سمپسنز ٹائیڈ‘ ہے۔ |
|
|
|
تیس سیکنڈ کے کلپ میں صدر، ولاديمير لينن کو زومبى کى
طرح شیشے کے تابوت کو توڑ کر دنیا سے سرمایہ داری نظام کا صفایا کرنے کا
عہد کرتے دکھایا ہے- |
|
کلپ میں روس کا سفير سوويت يونين کے انہدام کو امريکا کو
دھوکہ دينے کى سازش قرار ديا - |
|
سوال يہ ہے کہ آج سے کئى سال قبل نشر ہونے والى يہ
کارٹون سيريز پہلے سے ترتيب شدہ تو نہيں يا محض موجودہ دور سے مماثلت اتفاق
ہے؟ |
|
حيرت انگيز طور پر اس کارٹون سيريز نے حاليہ وبا کى بھى
پيشگوئى کى تھى - اس سے پہلے بيروت دھماکوں اور ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کا
دعوىٰ بھی اس شو میں کئى سال قبل کيا جاچکا تھا - |
|
|
|
اگر آپ بھى مستقبل قريب میں دنيا میں بدلتى صورتحال کے
بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ' دى سمپسنز ' ضرور دیکھئے يقيناً بہت سے نئے
رازوں سے پردہ چاک ہوسکتا ہے- ممکن ہے اچھے نجومى ہى بن جائيں- |