ماضی کا مِنی لاڑکانہ، بلاول کا جیالوں سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے 27فروری کو ہوا ، جسکو جوپزیرائی سندھ میں ملی وہ توقع کے مطابق ہی تھی کیونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار ہے ، حکومت کی جانب سے لوگوں کو لانگ مارچ میں لانا کوئی مشکل نہ تھا، پندرہ سال سے صوبہ میں برسر اقتدار رہنے والی پارٹی کو سندھ کے عوام نے شہروں میں توقع سے بھی زیادہ استقبال کر کے قائدین اور ورکرز کا حوصلہ بڑھایا، پنجاب میں خاص طور پر جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کے لیے بڑی تعداد میں آنا پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ایک بار پھر سیاسی قوت بڑھنے کا واضح اشارہ ہے ، سانچ کے قارئین کرام ! ساہیوال اور اوکاڑہ میں بلاول کے خطاب اور انکے استقبال کے حوالہ سے بات کروں تو یقینا یہاں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا جہاں سے گزشتہ دو جنرل الیکشنوں میں خاطر خواہ پیپلز پارٹی ووٹ حاصل نہیں کر سکی تھی ، ساہیوال سے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اوکاڑہ کی حدود میں داخل ہوا تو اس کا بھر پور استقبال جیالوں نے کر کے نوے کی دہائی میں ہونے والے انتخابات اورجلوسوں کی یاد تازہ کر دی ، سانچ کے قارئین کرام ! پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نا اہل سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک میں مہنگائی، بے روز گاری، لاقانونیت ختم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکا ہے ،جو کل تک ہاتھ با ندھے ہمارے پیچھے کھڑے رہتے تھے وہ آج ہمارے خلاف سندھ میں جلسیاں کر رہے ہیں، اِن کو شرم آنی چاہیے، پشاور میں ہو نے والے بم دھماکے کی پر زور مذمت بھی کی ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا ،معصوم نمازیوں پر حملہ کر نا حیوانیت ہے ،ملک سے دہشت گردی کی پیداوار کو ختم کر نا ہو گا ورنہ ایسے بزدل دہشت گرد پیدا ہو تے رہیں گے ،چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عوامی لانگ مارچ ساہیوال سے اوکاڑہ پہنچا تھا ،بلاول بھٹوزرداری کاپرتپاک استقبال کیا گیا ،اوکاڑہ جی ٹی روڈبائی پاس کو پارٹی پرچم اور فلیکسز سے سجایا گیا تھا جیالوں کی طرف سے مغربی بائی پاس سے شرقی بائی پاس تک استقبالیہ کیمپ تک لگائے گئے تھے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن، اظہار الحق طور ایڈووکیٹ ،سلمان قریشی اور مقامی قیادت سینکڑوں کارکنوں جیالوں کے ہمراہ لانگ مارچ میں شامل ہوئے ،بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج اوکاڑہ کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ اُن کے دل بھٹو خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،یہ لانگ مارچ عوام کے حقوق چھیننے والوں کے خلاف ہے ، بم دھماکوں اور بے روز گاری کے خلاف ہے ،جب یہ مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو عوامی ریفرنڈم ہو گا ،عمران حکومت نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ،کسان کو کھادوں کے حصول کے لیے لائنوں میں لگا دیا مہنگی کھادنے زراعت کے شعبہ کو بُری طرح متاثر کردیا ہے، یہ تاریخی قافلہ ہے پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے ، ہم مہنگائی ،بے روزگاری، دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نالائق کی وجہ ہر طبقہ مشکل میں ہے جس سے پوچھیں وہی پریشان نظر آتا ہے ،جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال ، کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے شہید بھٹو نے اوکاڑہ کے کسانوں کے لیے آواز بلند کی، شہید بے نظیر بھٹو کسانوں اور عوام کی وزیراعظم تھیں، شہید بھٹو نے کہا ان سے آلو خریدو چاہے سمندر میں پھینک دو لیکن کسان کو سہولت دو،ہم اس ملک کے کسانوں کے نمائندے ہیں،موجودہ حکومت نے کھاد اور دوائی مہنگی کر دی ، سلیکٹڈ وزیر اعظم نے سب سے بڑا دھوکہ نوجوانوں سے کیااِس نے نوجوان کے لیے روشن مستقبل اورنوکریوں کا وعدہ کیا،میں پوچھتا ہوں کہاں گیا نیا پاکستان ؟، طالب علموں کے لیے پیغام ہے کہ میں بھی آپکی طرح نوجوان ہوں ،میں اُنکے مسائل سمجھتا ہوں،سب سے زیادہ یونیورسٹیاں پیپلزپارٹی نے بنائی ہیں ،این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے،پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا،پاکستان کے عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیاہے،اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کردیا،پیپلزپارٹی نے ملک میں 73کے آئین کوبحال کرایا،آج پیپلزپارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہی ہے پنجاب میں بڑے منصوبے آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک کے تحت بنے، سلیکٹڈ ہر کام میں صرف یوٹرن لیتاہے،آج جتنی بھی کوشش کرلیں بینظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے ،عوام پرمسلط وزیراعظم نے جھوٹ بولا ملکی دفاع اورقیادت کیلئے قائدکی ضرورت،کھلاڑی کی نہیں ،پیپلزپارٹی کبھی لڑائی سے نہیں بھاگتی،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،کہاگیا سینٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں،ہم نے کٹھ پتلی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا،سلیکٹڈ وزیراعظم سے کہتے ہیں آپ کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجاؤ، سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو، عمران خان عوام کا نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے،اگر عوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں،جمہوری حملہ کرکے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے،لانگ مارچ کے شرکاء سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا تھا مہنگائی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے ، وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دونگا، 50 ہزار گھر دو نگا، بجلی ،گیس ،دوائی سستی کر ونگا، پاکستان کو اُوپر لے جاؤنگا، بلاول بھٹو زرداری عوام کا نمائندہ ہے تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پہلے دوسال دیے پھر ایک اور سال دیا لیکن عمران خان نے پاکستانی روپے کو بے قدر کر کے رکھ دیا ہے ، مہنگائی ،بے روزگاری نے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں، بعدازاں لانگ مارچ پتوکی کی جانب روانہ ہوگیا ،جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 71665 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.