عمران خان کا کردار اور اپوزیشن

تحریر : میاں خالد جمیل

عنوان : عمران خان کا کردار اور اپوزیشن
آخرکار اس وقت کا انتخاب کیوں کیا گیا وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے اس سے پہلے بہت سارے موقع ملے۔اپوزیشن امریکی ایجنٹوں کی طرف سے؟
ایسے موقع پر جب عالمی سطح پر پوری دنیا کی معیشت کو کنٹرول کرنے والے امریکہ کی اجارہ داری داؤ پر لگ چکی ہے؟عمران
ایسے موقع پر جب دنیا میں ایک گروپ بلاک جس کی اجارہ داری دنیا پر تھی وہ اب ایک گروپ۔اکیلا اجارہ داری قائم نہیں رکھ سکے گا اب دوسرا گروپ بھی وجود میں آ چکا ہے۔
جس میں پاکستان کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔
ایسے موقع پر جب یورپ پوری دنیا میں پٹرول نہیں سکتے مہنگائی تاریخی سطح پر۔
دوسری طرف پاکستان میں دس روپے پٹرول کم کر کے میسج دیا گیا۔؟
ایسے موقع پر جب پوری مسلم دنیا اسلام آباد جمع ہو رہی ہے۔؟
ایسے موقع پر جب پوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے بچہ کوئی نہیں ہے سب جانتے ہیں افغانستان سے لے کر آذربائیجان آذربائیجان سے لے کر فلسطین مقبوضہ کشمیر تک دوسری طرف روس چائنا۔پاکستان کا کردار
ایسے موقع پر۔
پوری دنیا میں یہی مشہور ہوچکا ہے جو بھی امریکہ کی مخالفت کرتا ہے اسے عبرتناک سزا دی جاتی ہے۔ یہاں تو عمران خان نے کھل کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان فرعونوں کو للکارا ہے۔؟
اب دنیا انتظار کر رہی ہے اگر عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو سمجھو امریکہ کی کھلی جیت ہوگی۔
دوسری طرف یورپ نیٹو جو مسلم ممالک کی تباہی خاص طور پر مقبوضہ کشمیر فلسطین افغانستان برما شام عراق یمن لیبیا۔خونریزی نسل کشی پر خاموش تھے آج ان کو آئینہ دکھایا جارہا ہے احساس دلایا جا رہا ہے۔یہاں مسلمانوں کو مارا گیا ظلم کیے گئے کیوں نہ دنیا نے ایکشن لیا؟
ایسے موقع پر جب دنیا سے ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوتی ہوئی صاف نظر آرہی ہے۔؟
کیا مسلمانوں کے بچے بچے کو پتہ نہیں ہے امریکہ نیٹو نے۔پوری دنیا پر معاشی جنگ مسلط کر رکھی ہے خاص طور پر پاکستان مسلم ممالک پر
اور دوسری طرف ہماری اپوزیشن کہتی ہے کہ نیٹو سے کیوں بگاڑ رہے ہو۔
میرا سوال ہے ہماری معشیت ہمارے ملک میں مہنگائی تباہی و بربادی کیا اس عالمی معاشی نظام کی وجہ سے نہیں ہے کیا۔؟
سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں اوپر سے لے کر نیچے تک آج اچانک سے ان کو خواب آگئے ہیں۔
اس سے پہلے ان کا ریکارڈ بھی عوام کو پتہ ہے۔
سندھ حکومت۔کا تو نام ہی کرپشن لوٹ مار چور ہی ہے۔گزشتہ چھ مہینے پہلے سے کراچی کا کوئی ایسا گھر یا فیکٹریاں نیو گھر بلڈنگ ایسی نہیں جس سے لاکھوں روپے سے لے کر کروڑوں روپے نہ وصول کیے گئے ہو بھتے کی جدید صورت میں سندھ حکومت کے محکموں کی طرف سے۔؟مثال کے طور پر ایس بی سی اے جو کہ سندھ حکومت کے پاس ہے پیپلزپارٹی کے وزراء کے پاس ہے. ماہانہ اربوں روپے. عوام سے نکال رہے ہیں.
اربوں کھربوں روپے نکال کر ملک میں انتشار فساد پھیلانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ گندم میڈیسن سڑکوں کی مد میں پیسے چوری کرنا وہ تو الگ ریکارڈ ہے۔
اسی طرح اس جمہوریت نے عدالتوں سے لے کر ہر محکمے ڈیپارٹمنٹ میں وطن عزیز کو سانپ کی طرح برباد کرنا شروع کیا ہوا ہے۔
یہ جمہوریت انتہائی خطرناک پنجے گاڑھ چکی ہے۔
یہ سارے ایک مافیا کی شکل اختیار کر کے اس وطن عزیز کو نقصان دے رہے ہیں۔
بات یہ ہے کہ وطن عزیز کا نظام تبدیل ہونا ہے جس کے لیے آسمان سے بھی آٹو پر نظام چل پڑا ہے۔
جمہوریت اب کسی بھی صورت پاکستان میں نہیں چل سکے گی؟
یاد رکھنا پاکستان کا نظام تبدیل ہونا ہے لیکن اس کے لیے اللہ پاک کی طرف سے بھی۔جمہوریت کا نظام تباہ ہو چکا ہے
اور پوری قوم بھی دیکھ رہی ہے ان سیاستدانوں کا اصلی چہرہ؟
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے سب کچھ ہونا ہے
لیکن اس خاص موقع پر جب عالمی سطح پر ٹکراؤ ہو چکا۔
کم از کم یہ سیاستدان کہتے کہ ٹھیک ہے سیاست جمہوریت۔اس نظام کے ذریعے ملک کو تباہ ہو رہا ہے ہم اس نظام کو تبدیل کروانا چاہتے ہیں لیکن اگلے الیکشن کے وقت۔
لیکن اس خاص موقع پر اس طرح کی حرکت کرنا۔
اور ہاں ایک بات اور بتا دو ایک نظام آسمان سے چل رہا ہے ایک نظام امریکہ اور ان کے ایجنٹوں کا چل رہا ہے
یاد رکھنا پوری مسلم دنیا خاص طور پر مقبوضہ فلسطین مقبوضہ کشمیر تمام مظلوم مسلمانوں کی دعائیں اور تمام مسلم ممالک میں اس وقت عمران خان کو ہیرو اور رہنما کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے اور دعائیں کی جا رہی ہے۔
آخری بات یہ بتاتا چلوں پاکستان کے اندر بھی عمران خان کے ساتھ جو لوگ نہیں تھے آج وہ بھی ساتھ ہوگئے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں۔
میں حلفن کہتا ہوں میں نے انہیں اپوزیشن پارٹیوں کے نیچے کے کارکنوں کو دیکھا ہے جو آج عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے وہ کارکنان بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ٹھیک ہے ہمارے لیڈران غلط ہیں؟
یہ وہ کارکنان ہے جب کبھی بھی اپنے لیڈر کی بات غلط سننے کو تیار نہیں ہوتے تھے
دوسری طرف وہ نیوٹرل مجمع ڈاکٹر انجینئر استاتذہ یوتھ۔سبھی عمران خان سے شدت سے پیار اور چاہنے لگے ہیں۔
عمران خان ایک انقلاب بن چکا ہے۔
اور ہاں ایک بات بتاتا چلوں عمران خان کہیں نہیں جا رہا
جو لوگ اس وقت کسی بھی صورت میں عمران خان کی مخالفت میں کھڑے ہیں وہ سب ذلیل ہونے کے لئے۔
عوام کی عدالت میں سامنے آئے ہیں۔
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 334563 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More