محنت تو سب کرتے ہیں مگر ترقی سب کو نہیں ملتی، کچھ ایسے کام جو آپ کو بھی کامیاب بنا سکتے ہیں

image
 
انسان چاہے نوکری کرے یا کاروبار کرے یہاں تک کہ عملی میدان میں کام کرنے والے افراد کا تعلق کسی بھی صنف اور کسی بھی شعبے سے ہو اس بات سے انکار نہیں کر سکتا ہے کہ اپنے شعبے میں اگے بڑھنا اس کا اولین خواب ہوتا ہے- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ادارہ کوئی بھی ہو ترقی انسان کو سال میں ایک بار ہی ملتی ہے لیکن سال میں اس ایک بار ترقی کا انحصار ہمارے اس روز مرہ رویے پر ہوتا ہے جس کا اظہار ہم سارا سال کرتے ہیں-
 
نوکری میں ترقی کے کچھ نفسیاتی گر
آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نفسیاتی طریقے بتائيں گے جن پر عمل پیرا ہو کر انسان ہر روز ترقی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے-
 
سامنے بیٹھنے کے بجائے برابر میں بیٹھیں
عام طور پر کانفرنس روم میں یا کسی بھی میٹنگ میں انسان کا رویہ اور برتاؤ اس کے ترقی کے راستے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اس صورتحال میں کوشش کریں کہ باس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھنے کے بجائے اس کے برابر بیٹھیں- سامنے بیٹھنے والا شخص مخالف محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے سامنے والے کی نفسیات پر ناپسندیدگی کے اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ برابر یا ساتھ بیٹھا ہوا فرد قدرتی طور پر دل کے قریب آجاتا ہے-
image
 
باڈی لینگوئج بہت اہم ہوتی ہے
انسان کی شخصیت کے اظہار کے لیے اس کے جسمانی اعضا کی بھی ایک زبان ہوتی ہے کچھ افراد کو دیکھ کر ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے ہیں جب کہ کـچھ افراد کو دیکھ کر تازگی اور توانائی محسوس ہوتی ہے-
image
 
لباس کے رنگوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
کام کےدوران رنگوں کا انتخاب بھی دیکھنے والے پر بہت گہرا تاثر ڈالتا ہے اس وجہ سے یاد رکھیں کہ کام کے دوران رنگ برنگے کپڑے پہننے کے بجائے سالڈ رنگوں کا انتخاب کریں- مثال کے طور پر نیلا رنگ اعتماد کا تاثر دیتا ہے جب کہ گرے رنگ کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے جب کہ خاص موقعوں کے لیے کالا رنگ سب سے بہترین انتخاب ہوتا ہے-
image
 
گفتگو کے دوران آنکھوں میں دیکھیں
بات چیت کے دوران اگر آپ سامنے والے کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں تو اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ آپ اس کی بات کو توجہ سے سن رہے ہیں- اس تاثر سےآپ کے بارے میں ہائي کمان کو ایک اچھا میسج جاتا ہے جو کہ ترقی کے لیے بہت ضروری ہے-
image
 
نام یاد رکھا کریں
ترقی کے لیے یہ عادت بھی بہت ہم ہوتی ہے کہ آپ سامنے والے کا نام یاد رکھیں جب بھی کسی فرد کو انسان اس کے نام سے یاد رکھتا ہے تو اس سے سامنے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس کو اہم سمجھتے ہیں تو وہ بھی آپ پر بھروسہ کرنے لگتا ہے- جس سے نوکری کے دوران ساتھیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ رلیشین پیدا ہوتی ہے اور ترقی کے راستے کھلتے ہیں-
image
 
ہاتھ ملاتے ہوئے گرم جوشی کا اظہار
کسی بھی فرد سے ہاتھ ملانے کا انداز اس کے ساتھ ایک اولین تعارف ہوتا ہے جو کہ امپریشن ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے- اس وجہ سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک مناسب انداز اپنانا ضروری ہے ہاتھ ملاتے ہوئے ہاتھ کو نہ تو بہت زور سے دبانا چاہیے اور نہ ہی بہت ڈھیلے ڈھالے انداز میں کرنا چاہیے۔ بلکہ ایک درمیانی صورت اختیار کرنی چاہیے-
image
 
یہ تمام ایسے اقدامات ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف ہر روز ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں بلکہ روابط میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے
YOU MAY ALSO LIKE: