محمد حفیظ سوزوکی مہران اور محمد رضوان۔۔ اگر پاکستانی کرکٹر گاڑی ہوتے تو اپنے اسٹائل کے اعتبار سے کونسی گاڑی ہوتے؟

image
 
پاکستانی کرکٹ کے کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی کے اندر نت نئے ماڈلز کی گاڑیوں سے محبت اور جنون بھی یکساں ہی ہے۔ آج ہم آپ کے سامنے ایک منفرد خیال کے ساتھ آئے ہیں جس کے مطابق اگر آپ کے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی کوئی گاڑی ہوتے تو آپ کے نزدیک وہ کون سی گآڑی ہوتے-
 
بابر اعظم
کپتان بابر اعظم اپنے منفرد انداز اور قائدانہ صلاحیت کے سبب اس وقت دنیا کے صف اول کے کھلاڑيوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کے خوبصورت کور ڈرائيو شائقین کرکٹ کے لیے ایک حسین ترین منظر پیش کرتے ہیں- جس طرح بابر اعظم کے انداز میں ایک انفرادیت اور کلاس ہے اسی طرح ان کا موازنہ اگر کسی گاڑي سے کروایا جا سکتا ہے تو اس کا کلاسک ہونا ضروری ہے اس وجہ سے ان کا موازنہ جس گاڑی سے کروایا جا سکتا ہے وہ مرسڈیز ایس کلاس ہے- جس کو دیکھ کر کلاسک ہونے کے ساتھ ساتھ جدیدیت اور آرام کا احساس پیدا ہوتا ہے اس گاڑی کو دیکھ کر بابر اعظم کے خوبصورت انداز کا خیال دل میں پیدا ہوتا ہے-
image
 
محمد رضوان
پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان اپنے ہنستے مسکراتے انداز اور کول رویے کی سبب عوام میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں کریز میں کھڑے ہوئے محمد رضوان جس طرح گراؤنڈ کے ہر جانب شاٹ کھیلتے ہیں وہ ایک منفرد منظر ہوتا ہے- اس کے ساتھ بطور وکٹ کیپر جیسے وہ پوری ٹیم کے حوصلے کو بلند رکھ رہے ہوتے ہیں اور مخالف کھلاڑيوں کے لیے بھی بانہیں پھیلائے کھڑے ہوتے ہیں- یہ تمام خصوصیات ان کو ایک بہترین اسپورٹ مین ثابت کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا موازنہ کیا اسپورٹیج سے بہتر کسی اور گاڑی سے نہیں کروایا جا سکتا ہے- یہ گاڑی اس وقت پاکستان کی سب سے زيادہ فروخت اور پسند کی جانے والی گاڑيوں کی فہرست میں صف اول ہیں اور اسی طرح محمد رضوان سے محبت کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے-
image
 
شاہین شاہ آفریدی
پاکستان کے فاسٹ لیفٹ آرم بالر شاہین شاہ آفریدی دنیا بھر کی ٹیموں اور خصوصا انڈیا کی ٹیم کے لیے دہشت کی علامت ہیں- شاہین آفریدی کی سب سے بڑی خصوصیت ان کی رفتار اور دہشت ہے جس کا سامنا کرنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہے- یہی وجہ ہے ان کے نام ذہن میں آتے ہی ہونڈا سوک آر ایس ٹربو کا بھی نام ذہن میں آتا ہے جو کہ اس وقت نوجوانوں کی پسندیدہ کار ہے اور اس کو چلانے کے لیے بھی پرجوش دل اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے جو شاہین آفریدی کا خاصہ ہے-
image
 
 حسن علی
حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد جنریٹر اسٹارٹ کرنے کا انداز انہیں سوپر سے بھی کچھ اوپر بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اس سوپر پاور کے لیے کچھ خاص ہونا چاہیے جیسے کہ ٹویوٹا سپرا گاڑی حسن علی کے حوالے سے بہترین ہوتی ہے-
image
 
شاداب خان
تیزی سے وکٹیں لینے والے اور چھکے پر چھکے مارنے والے شاداب خان کا شمار پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان کھلاڑيوں میں ہوتا ہے جن کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ان کا سفر دور تک جائے گا اور وہ روز بروز اپنی انفرادیت اور انداز کو نئی جلا بخش رہے ہیں- قدامت اور آرام دہ انداز کے حامل شاداب خان اگر کوئی گاڑی ہوتے تو وہ لازمی طور پر لیکسس ایل ایکس 570 ہوتے جو کہ آرام اور تعیش کا ایک منفرد انداز ہے اور ہر قسم کے راستے پر اپنے ہم سفروں کے لیے سکون اور آرام کا باعث ہوتی ہے جیسے کہ شاداب خان اپنی ٹیم کو ہر حالت میں جیت کی جانب گامزن کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں-
image
 
محمد حفیظ
محمد حفیظ جن کو پروفیسر بھی کہا جاتا ہے پاکستانی ٹیم کا وہ حصہ ہیں جو کہ اپنے تجربے اور اپنی صلاحیتوں کے حساب سے بالکل ایک سوزوکی مہران کی طرح ہیں جو کہ ہر طرح کے اونچے نیچے راستوں پر ہر قسم کے حالات میں چلتی رہتی ہے۔ راستے تنگ ہوں یا منزل دور یہ گاڑی اپنا سفر اسی طرح جاری رکھتی ہے جیسے کہ محمد حفیظ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی مشکل ترین صورتحال کو بھی اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے سنبھال لیتے ہیں
image
 
امید ہے کہ آپ بھی ان تمام تشبیہات سے متفق ہوں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: