|
|
ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ پیٹرول کو سمجھا جاتا ہے
کیونکہ پاکستان تیل کی درآمد پر بھاری زرمبادلہ خرچ کرتا ہے اور ڈالر کی
قیمت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں بھی کم زیادہ
ہوتی رہتی ہیں- لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت
پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے؟ |
|
بھارت میں پیٹرول کی
قیمت |
وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پیٹرولیم قیمتوں کا ذکر کرتے
وقت یہ بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت
سستا ہے- تاہم بھارت میں 22مارچ کو قیمتوں کی شرح پر نظرثانی کے بعد سے اب
تک قیمتوں میں سات بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ |
|
ممبئی میں فی لیٹر پٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99
روپے فی لیٹرسے زیادہ کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ بھارت میں ہر ریاست میں
پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں اور بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول
درآمد کرتا ہے۔ |
|
|
|
پاکستان میں پیٹرولیم
قیمتوں میں کمی |
حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر عالمی
سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود یکم مارچ سے پیٹرول
کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان
نے آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم قیمتیں منجمد کردی تھیں۔ |
|
یکم مارچ کو نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ملک میں پیٹرول
کی قیمت 149اعشاریہ86 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 اعشاریہ 15
روپے کر دی گئی تھی۔ |
|
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کر کے
125اعشاریہ56 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5اعشاریہ66 روپے فی
لیٹر کمی کر کے 118اعشاریہ31 روپے مقرر کی گئی تھی جو بھارت کے مقابلے میں
ابھی بھی بہت زیادہ ہے۔ |