خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف صحت کے مسائل بھی
پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں - جن میں سے ایک مسئلہ ہارمونل تبدیلیاں ہیں - ان
تبدیلیوں کی وجہ سے بے شمار صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں - ان مسائل میں سے
ایک اہم مسئلہ پری میچور مینو پاز ہے 40 سال سے پہلے مینوپاز شروع ہوجاۓ تو
اسے پری میچور مینو پاز کہتے ہیں - ُ جس کے جسمانی اور ذہنی اثرات خواتین
کے لیے بے حد تکلیف دہ ہوتے ہیں - جسمانی مسائل میں چھاتی کا درد اور
ماہواری کی بے قاعدگی اہم ہیں - ایسٹروجن کی مقدار میں کمی ہونے کی اصل وجہ
ہارمونل تبدیلیاں ہیں - ایسٹروجن کی کمی کی وجہ سے انڈے بنانے کی ساخت کم
ہو جاتی ہے۔ موڈ سوئنگز، جسم پر بال بڑھ جانا اور پیشاب کا بار بار آنا
مینو پاز کی چند علامات ہیں - پسینے،اضطراب،یادداشت کے مسائل،برین فوگ یا
جوڑوں کے درد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے - سب سے توجہ طلب مسئلہ چھاتی کا
درد ہے - جس کے شروع ہوتے ہی خواتین بریسٹ کینسر کے خوف میں مبتلا ہو سکتی
ہیں - اس کی تشخیص کے لیے خواتین کو الٹرا ساوئنڈ اور میمو گرافی جیسے ٹیسٹ
کروانے پڑ تےہیں جو کہ پاکستان جیسے پسماندہ ملک میں نسبتاً مہنگے ہیں
-لیکن ہر درد بریسٹ کینسر نہیں ہے - ہارمونل تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے
چھاتی کی درد کا علاج پین کلر سے کیا جاتا ہے - اگر ہارومنز بند کرنے کی
دوائیاں دی جائیں تو مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے - چھاتی کا یہ
درد ماہواری کے آغاز سے چند دن پہلے شدید ہوجاتا ہے پھر آہستہ آہستہ کم
ہوتا چلا جاتا ہے - اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو وزن بڑھنے کے مسئلے کا سامنا
بھی کرنا پڑتا ہے - خواتین کے لیے ہلکی ورزش اور چہل قدمی موثر ثابت ہو
سکتی ہے - |