آستانہ عالیہ چنام شریف میں ماہانہ گیارھویں شریف

حضرت فقیر صوٖفی محمد نقیب اﷲ شاہ قادری نقشبندی چشتی مجدد نظامی کے مرید خاص آستانہ عالیہ حضرت صوفی محمد ولائیت شاہ چنام شریف میں زیر صدارت حاجی صوفی محمد افضل نقیبی ماہ شعبان میں ماہانہ گیارھویں شریف کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین و عقیدت مندوں نے شرکت کی ہے ماسٹر محمد افضل و دیگر سربراہان جب اسٹیج پر تشریف فرما ہوتے ہیں تووہاں پر موجود تمام عقیدت مند ان کے ارد گرد ادب سے بیٹھ جاتے ہیں اور اتنا بڑا اجتماع ہونے کے باوجود وہاں پر یہ سوچنا محال ہو جاتا ہے کہ یہاں پر کوئی افراد موجود ہیں ہر طرف زکر اﷲ کی صدائیں بلند ہوتی سنائی دیتی ہیں جن سے وہ اپنے پیر و مرشد کو پکارتے ہیں اس پاک محفل میں لاتعداد ثناء خوان مصطفے اور عقیدت مندوں نے اپنے اپنے نذرانے پیش کیئے ہیں جن سے دلوں میں ایک جوش و ولولے نے جنم لیا ہے صدر محفل صوفی محمد افضل ننقیبی نے اپنی خصوصی دعاء میں امت مسلمہ ملک پاکستان اور اپنے سلسلہ کے تمام مریدین اور بلخصوص فوت شدگان مریدین کیلیئے بخشش و مغفرت مانگی ہیساتھ ہی انہوں نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ آستانہ صوفی ولائیت پر آْنے والے زائرین کا دعائیں اﷲ پاک سنتے ہیں اوران پر خصوصی کرم بھی فرماتے ہیں اگر ان کی تقدیریں بدلتی دیکھنی ہوں تو آستانہ پیر مرشد سجادہ نشین حضور پیر نقیب ثانی صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ اور سجادہ نشین عظمت ثانی صوفی محمد اسد اﷲ شاہ میں جا کر دیکھیں کہ کس طرح اﷲ ان کے زائرین پر کرم فرما رہے ہیں آستانہ عالیہ پر جانے والوں کی اﷲ پاک دعائیں بھی سنتے ہیں ان کلمات پر تمام عقیدت مندوں میں جوش و جذبہ قابل دیدینی تھا اس کے بعد وہاں پر موجود تمام زائرین کو لنگر کھلانے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس میں بہترین قسم کے کھانے موجود تھے ایک خاص بات یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین کو کھانا کھلاتے وقت کوئی شور و غل سننے کو نہیں ملا ہے نہ ہی کوئی بد انتظامی دیکھی گئی ہے کھانے والے ابھی ٹھیک طرح سے بیٹھ بھی نہیں پاتے ہیں کہ محفل انتظامیہ پلیٹیں ان کے آگے رکھ دیتی ہے وہاں پر کوئی خاص نہیں ہے تمام افراد خاص سمجھے جاتے ہیں لنگر تقسیم کرنے والی انتظامیہ کا نظم و ضبط دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کو کوئی خاص قسم کی ٹریننگ دی گئی ہے جس کو سیکھنے کے بعد وہ اتنا بہترین نظام چلا رہے ہیں وہاں پر لنگر کھانے کا اتنا مزہ نہیں آتا ہے جتنا سارے معاملات چلانے والوں کا ڈسپلن دیکھ کر آتا ہے مقامی افراد کو گھروں میں لے جانے کیلیئے بھی لنگر ملتا ہے محفل کے اختتام کے ساتھ ہی صدر محفل ماسٹر محمد افضل سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو رات گے تک جاری رہتا ہے جس دن محفل ہوتی ہے دن کو ہی زائرین و عقیدت مندوں ے قافلے تشریف لانا شروع ہو جاتے ہیں یہ سلسلہ عشاء تک جاری رہتا ہے زائرین کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ وہاں پر عرس کا سا منظر دکھائی دے رہا تھا آنے واہے زائرین کو رخصتی کے وقت ساتھ لے جانے کیلیئے تھوڑا بہت لنگر بھی دیا گیا ہے اس آستانہ عالیہ پر اﷲ تعالی کا وہ فضل دیکھنے کو ملتا ہے کہ ہر چہرے پر ایک خاص قسم کی مسکراہٹ دکھائی دیتی ہے یہاں پر آنے والوں کو مختلف بیماریوں سے شفاء ملتی ہے یہ ان کے ولی کامل ہونے کی واضح گواہی ہے کامل اولیاء کا خدمت خلق کا مشن نسل در نسل چلتا رہتا ہے اﷲ پاک سلسلہ نقیبی کے اس مشن کو دن دگنی رات چگنی ترقی دیں تا کہ خدمت خلق کا یہ مشن جو ساری دنیا پھیل رہا ہے جاری و ساری رہے اور زائرین اس سے فیض یاب ہوتے رہیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144467 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.