علاقائی صحافیوں کی تنظیم ’آر یو جے‘ کا کنونشن

 29مارچ کور یجنل یو نین آف جر نلسٹس پا کستان کے زیر اہتمام آرٹس کو نسل اوکاڑہ میں جرنلسٹس کنو نشن منعقد ہو ا ، کنو نشن سے ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پا کستان کے مر کزی صدر سید شفقت حسین گیلا نی ، ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا ز ، ایس پی انوسٹی گیشن معا ذ ظفر ، سیکر ٹری جنرل عا بد حسین مغل ، صدر سینٹرل پنجا ب ڈاکٹر محمد ز کر یا ، صدر جنو بی پنجا ب سید طا ہر احمد شاہ ، جنرل سیکرٹری بلو چستان ا بر اہیم بلو چ ، جنرل سیکرٹری سند ھ زخمی رشید مہر ، جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجا ب تنو یر اسلم خاں، ممبران سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی سید شہزاد نقو ی ،عا بد محمو د چوہدری ، راؤ عمر جا وید ، رہنما عا رف ممتا ز بو دلہ ، عر فان نو یدغو ری ، اشفاق چو ہدری ،حاجی ر مضان خاں و دیگرنے خطا ب کیا ،کنو نشن میں چا روں صو بوں سمیت آزاد کشمیر سے علا قائی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سانچ کے قارئین کرام ! ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی جانب سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس بلوچستان ، سند ھ کے وفد کے اعزاز میں پرتکلف چائے (ہائی ٹی )کا بھی اہتمام کیاگیا ، وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل آر یو جے پاکستان عابد حسین مغل،صوبائی صدر بلوچستان سید طاہر شاہ،جنرل سیکرٹری ابراہیم بلوچ،جنرل سیکرٹری سندھ زخمی رشید مہر،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید شہزاد نقوی،راقم الحروف (محمد مظہر رشید چودھری)،شہباز خاں ،محمد اسماعیل گولہ،شاہ رخ خاں،رانا عبداﷲ سرورشامل تھے ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے میری خصوصی وابستگی ہے میں نے اپنی سول سروسز کا آغاز بلوچستان سے کیا، پانچ سال مختلف اضلاع میں رہا بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے بھائیوں کو اوکاڑہ میں خوش آمدید کہتاہوں ،بلوچستان اور سند ھ کے لوگ مہمان نواز اور محب وطن ہیں ،دوران ملازمت وہاں سے بہت سی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں ، سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران وہاں کے عوام اور جرنلسٹس نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا تھا جس سے امن ومان کی صورتحال بہتر ہوئی ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے کنونشن میں گزشتہ روز شرکت کا موقع ملا وہاں بھی میں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان ، سندھ کے جرنلزم سے وابستہ بھائیوں کی مہمان نوازی کا موقع ملا ہے،اگر اوکاڑہ کی صحافت کی بات کروں تو وہ انتہائی مثبت رہی ہے میں نے یہاں دیکھا ہے کہ جرنلسٹس تنقید برائے تنقید کی بجائے شہر کی بہتری کے لیے تجاویز دینے کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، صفائی ستھرائی مہم ، شجرکاری ، کھیلوں کے مقابلہ جات ، ربیع الاول ، محرم الحرام میں اوکاڑہ کے جرنلسٹس کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے ،میں نے بہت کم دیکھا ہے کہ جرنلزم سے وابستہ افراد خود سے شہریوں کے لیے پروگرام ترتیب دیں، فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،اس کے علاوہ بہت سے دیگرمعاملات میں انتظامیہ کو قابل عمل تجاویز دینے اورمثبت رپورٹنگ میں صحافیوں کا کردار اہم رہا ،میری خواہش ہے کہ دیگر اضلاع کے جرنلسٹس بھی ان سے سیکھیں ،اوکاڑہ کی زمین بہت زرخیز ہے دیگر شعبوں کی طرح جرنلزم میں بھی بہت سے بڑے نام ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے ،بعد ازاں بلوچستان ، سند ھ سے آئے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز کو سوینئر پیش کیا اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے وفد کو اپنی جانب سے مٹھائی اور تحائف دیے ، سانچ کے قارئین کرام ! آر یو جے علاقائی صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ہے ، سالانہ کنونشن کا انعقاد وطن عزیز کے مختلف شہروں میں ہوتا رہا ہے ، امسال اوکاڑہ کو میزبانی کا شرف حاصل ہوا جس میں بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،کنونشن کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ر یجنل یو نین آف جر نلسٹس ضلع اوکاڑہ ، ڈسٹر کٹ یو نین آ ف جر نلسٹس اوکاڑہ ، اور سٹی پر یس کلب اوکاڑہ ( رجسٹرڈ)کے نو منتخب عہد ید اران نے حلف بھی اُٹھایا ۔نو منتخب عہدیداران سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجا ز ،صدر ریجنل یو نین آف جر نلسٹں سینٹرل پنجا ب ڈاکٹر محمد زکر یا ،صدر جنو بی پنجاب سید طا ہر احمد شاہ نے حلف لیا۔تقر یب میں کو اڈنیٹر ر وزیر اعلی پنجا ب /سابق صوبائی وزیرمحمد اشرف خاں سو ھنا ، ضلع صدر پا کستان پیپلزپا رٹی ،سابق ایم این ا ے چوہدری سجا د الحسن ،صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو ایشن اوکاڑہ امجد پر ویز چوہدری ،جنرل سیکرٹری ضمیر حیدر منگن ، ایڈ و کیٹ ایس پی انوسٹی گیشن معا ذ ظفر ، مینجر این ایف سی علی حیدر لکھو ی ، سما جی رہنما رضوان حید ر بیگو کا ،ڈسٹرکٹ خطیب مہتمم جامع عثمانیہ گولچوک اوکاڑہ قاری سعیداحمد عثمانی ،صدر ایپکا پنجاب چو ہدری شفقت رسول سند ھو سمیت مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحا فیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی٭


 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 87 Articles with 59404 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.