عمران خان کیوں؟

عمران خان پاکستان کا پہلا حکمران اور سیاستدان ہے جسکی حکومت کے مدِمقابل ملک کے تمام سیاستدان، امپائر، عدلیہ، الیکشن کمیشن، میڈیا اور امریکہ و یورپی ممالک سب اکھٹے ہوگئے ہیں اور یہ تن تنہا اِن سب طاقتوں کے ساتھ لڑ رہا ہے۔۔۔ یقینً وہ اتنا بدعنوان تو نہیں ہےکہ ان تمام قوتوں کو، ہماری بھلاٸی کی خاطر، یکجا ہو کر اس کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہونا پڑا نہ ہی وہ کوٸی آڈیؓل لیڈر مگر وہ اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ایماندار ہے، اپنی قوم کا خیر خواہ ہے ۔ خدا کے سوا کسی کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔

بےشک وہ چند سالوں کی حکومت سے پاکستان میں مکمل خوشحالی نہیں لا سکتا تھا ۔ نہ اس پاس کوٸی جادو کی چھڑی تھی جس سے وہ ہماری قوم کو کرپٹ لوگوں سے پاک کردیتا پھر قوم اس کے لیے سڑکوں پر کیوں ہیں ۔ دراصل عمران خان نے برسوں سے ناامید قوم کو امید کی کرن دیکھاٸی اور ان میں اپنے حق کے تحفظ کا شعور جگایا ۔ اور یہ ان سیاسی اور مورسی حکمرانوں کو قابلِ قبول نہیں ۔ انہوں نے سدا غلام ذہنوں پر راج کیا ہے وہ ذہن جو ” کھاتا ہے تو لگاتا ہے“ پر ہی مطمعین رہتے ہیں ۔ اور ان پر راج کرنے کے لٸے اس طبقہ کی مدد حاصل کی ہے جو سوچ اور اعمال میں خود ان کے مشابہ ہیں یہ وہ لوگ وہ ہیں جو ناپ تول میں کمی کرتے ہیں ، بے جا منافع لیتے ہیں ، ٹیکس کی چوری کررتے ہیں، تعلیم کے نام پر کاروبار کرتے ہیں ، حتہ کہ ڈاکٹر بن کر ڈاکو بن جاتے ہیں اور مرتے ہوٸے لوگوں کو بھی لوٹ رہے ہوتے ہیں ۔

کچھ لوگوں کا یہ خیال تو ہوسکتا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کے لیے بیشک کچھ نہ کیا ہو پر اس سچ سے کوٸی بھی منحرف نہیں ہو سکتا کہ اس نے غلامی کی زنجیریں توڑنے کی کوششش کی ۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آزاد کرتے ہیں یا واپس آنکھیں موند کر سو جاتے ہیں ؟

Saima Qureshi
About the Author: Saima Qureshi Read More Articles by Saima Qureshi: 17 Articles with 15471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.