اگر عمران خان کو سیاسی میدان کا پری زاد قرار دیا جائے تو پھر اس مشہور ڈرامے کا کون سا شخص یہاں کس کردار میں نظر آتا، دلچسپ تجزیہ

image
 
پاکستان کی سیاست اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں اس طرح سے وقت کے ساتھ ساتھ ڈرامائی طور پر ہر پل تبدیلی واقع ہو رہی ہے تو اس نے عوام کی توجہ ہر چیز پر سے ہٹا کر صرف اور صرف سیاست پر مبذول کر رکھی ہے- جس طرح ہر فرد کا موضوع گفتگو سیاست بنی ہوئی ہے اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی ہر فرد اپنے حساب سے میمز بنا کر اپنے نقطہ نظر کو بھی واضح کر رہا ہے- ایسی ہی کچھ میمز میں میم بنانے والے نے عمران خان کو پری زاد قرار دیتے ہوئے اس ساری سیاسی صورتحال کو بالکل اسی طرح قرار دیا ہے جس کا سامنا پری زاد کو بھی کرنا پڑا تھا-
 
پری زاد کے کردار اور عمران خان کی صورتحال میں مشابہت
عمران خان وقت کے پری زاد
جس طرح عمران خان نے ایک طویل اور مشکل جدوجہد اور تنہا مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح پری زاد کے کردار کو بھی کامیابی ملی تھی اس وجہ سے عمران خان کو موجودہ سیاسی ڈرامے کا پری زاد قرار دیا جا سکتا ہے-
image
 
بہروز یا خلائی مخلوق
اس ڈرامے کا کردار بہروز حقیقی معنوں میں خلائی مخلوق کے کردار میں نظر آيا جس کی ناراضگی نے پری زاد کو طویل عرصے کے لیے ہوش و حواس سے بے گانا کر دیتا ہے اور اس کی رضا اور خوشی پری زاد کو شاہی تخت پر بٹھا دیتی ہے- آپ کو کیا لگتا ہے کہ عمران خان کے سیاسی ڈرامے میں یہ کردار کس نے ادا کیا ہے؟
image
 
احمد ناساز یا شاہ محمود قریشی
ڈرامے میں پری زاد کے ہر برے وقت کا ساتھی احمد ناساز تھا جس نے پری زاد کے مشکل وقت میں ہمیشہ اس کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہو کر مشکال حالات کا مقابلہ کیا- مگر اب اس سیاسی ڈرامے کو اگر دیکھا جائے تو شاہ محمود قریشی اسی کردار میں نظر آرہے ہیں-
image
 
ماجد یا ایم کیو یم
پری زاد میں ماجد کا کردار پری زاد کے لیے اس کی ابتدائی زندگی میں ایک مثال کی طرح تھا بالکل اسی طرح تحریک انصاف کے قیام کے ابتدائی دنوں میں ایم کیو ایم کا نظم و ضبط عمران خان کو بھی بہت متاثر کرتا رہا اور ایک وقت تک ایم کیو ایم والے بھی عمران خان کے ساتھ دوستی کا دعویٰ کرتے رہے- مگر جیسے ہی موقع ملا عمران خان کی حکومت ماجد کی طرح چرا کر لے گئے
image
 
سعیدہ یا سوشل میڈیا
پری زاد کی اس دنیا میں واحد ہمدرد جو تھی وہ اس کی بہن سعیدہ ہی تھی جس کی سپورٹ ہمیشہ بلا شرکت غیرے پری زاد کے ساتھ شامل رہی تھی- چاہے معاملہ بھائیوں بھابیوں کے ساتھ لڑائی کا ہوتا یا جھوٹے الزامات کا ہوتا سعیدہ ہمیشہ پری زاد کے ساتھ کھڑی نظر آتی- بالکل اسی طرح جس طرح سوشل میڈیا نے ہمیشہ عمران خان کا ایک بہن کی طرح ساتھ دیا ہے حالات کیسے بھی ہوں پروپیگنڈہ کتنا بھی شدید ہو مگر سوشل میڈیا کی سپورٹ صرف اور صرف عمران خان کے ساتھ غیر مشروط طور پر رہی-
image
 
پری زاد کے بھائی یا عثمان بزدار
پری زاد کے بھائی اس سارے ڈرامے میں پری زاد کے لیے کسی قسم کی سپورٹ دینے میں ناکام رہے یہاں تک کہ جب بھی پری زاد کو ان بھائیوں کی ضرورت پڑی انہوں نے ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دیا لیکن اس سب کے باوجود پری زاد اپنے بھائیوں کی محبت سے دستبردار نہیں ہو سکا- جس طرح اپنا وسیم اکرم قرار دینے والے عثمان بزدار کے ساتھ عمران خان ہر ہر وقت کھڑے رہے اس سے محبت کا دعویٰ کرتے رہے- مگر اس کے جواب میں عثمان بزدار عمران خان کے لیے ایسا کچھ نہ کر سکے جو کہ ایک بڑے بھائی کی ذمہ داری ہوتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: