حب نبی صلی اللہ علیہ وسلم

ایک دفعہ حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ آپ اپنے صاحب زادے کو حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا کوئی فرمان سنا رہے تھے۔کہ آپ صاحب زادے نے فرمان سن کر کہا وہ تو ٹھیک ہے مگر بس اتنا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے اور اپنی تلوار نکال کر اپنے صاحب زادے کی گردن پر رکھ دی اور کہنے لگے میں تجھے اپنے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان سنا رہا ہوں اور اگر مگر کر رہا ہے جا نکل جا میرے گھر سے۔

حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ اپنے صاحب زادے کو گھر سے نکال دیا وہ بہت روئے کہنے لگے بابا مجھے معاف کردیں مگر حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے بلکل معاف نہیں کیا۔ پھر ان کے صاحب زادے روتے روتے حضرت ابوبکر صدیق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے پاس پہنچے اور سارا معاملہ انہوں بتایا کہنے لگے جب بابا حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ مجھے اپنے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان سنا رہے تھے تو میں نے غلطی سے کہ دیا وہ تو ٹھیک ہے مگر تو بابا حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے میری گردن پر تلوار نکال کر رکھ دی اور مجھے گھر سے نکال دیا لہذا آپ میرے بابا حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو سمجھائیں کہ وہ مجھے معاف کر دیں۔

حضرت ابوبکر صدیق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے صاحب زادے کو لے کر حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور فرمانے لگے اے عمر اسے معاف کردے تو زیادہ جذباتی ہو جاتا ہے اب غصہ چھوڑ دے اسے معاف کردے تو حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے اے ابو بکر مجھے تو بتا کہ جب تو اپنے بیٹے کو ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان سنا رہا ہوتا اور وہ آگر مگر کرتا تو تو کیا کرتا بتا مجھے تو حضرت ابوبکر صدیق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے اے عمر میرے صبر کا امتحان نہ لے تو اسے معاف کردے حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے اے ابو بکر بتا مجھے کہ تو کیا کرتا تو حضرت ابوبکر صدیق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے اے عمر اگر میں اپنے بیٹے کو ہمارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا فرمان سنا رہا ہوتا اور وہ آگر مگر کرتا تو اے عمر تو نے تو تلوار نکال کر بس گردن پر رکھ دی تھی میں ابوبکر صدیق میں نے تو چلا بھی دینی تھی۔

یہ تھے صحابہ کرام ان کی شان کیا ہوگی۔

حضرت عمر فاروق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ نہیں کانپے تلوار اپنے بیٹے کی گردن پر رکھتے ہوئے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضہ اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی زبان نہیں کانپی یہ کہتے ہوئے کہ میں نے اپنے بیٹے پر تلوار چلا بھی دینی تھی۔

یہ وہ صحابہ کرام ہیں جنہیں اپنے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت سے بڑھ کر کوئی محبت نہیں تھی۔

اللّٰہ ہمارے دلوں میں بھی اپنے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ایسی محبت عطا کرے
آمین
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 155 Articles with 164169 views Civil Engineer .. View More