عید پر بچوں کو کہاں گھمانے لے کر جائیں؟ مختلف شہروں میں رہنے والوں کے لیے وہ مقامات جہاں آپ عید کی خوشیاں دوبالا کرسکتے ہیں!

image
 
عید الفطر کی آمد آمد ہے اور جہاں خواتین، بوڑھے اور جوان اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، وہیں بچے بھی اپنی الگ تیاریوں اور سوچ بچار میں مصروف ہیں۔ جی ہاں! بچے عیدی جمع کرنے اور پھر اس کو خرچ کرنے کیلئے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں، کیونکہ میٹھی عید پر جب تک باہر سیر و تفریح نہ کی جائے، عید کا لطف ہی نہیں آتا۔ یہاں والدین کیلئے ایک پریشانی یہ آن پڑتی ہے کہ عید کی شاپنگ، کھانوں اور عیدیاں دینے میں ہی اکثر جیب خالی ہوجاتی ہے۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مختلف شہروں میں ایسے کون سے مقامات ہیں جہاں آپ بہت کم پیسوں میں اپنے بچوں کو گھمانے کیلئے لے کر جاسکتے ہیں۔
 
کراچی
شہرِ قائد میں عید کے تہوار پر سب سے زیادہ لوگ سی ویو جانا پسند کرتے ہیں۔ سی ویو کراچی کا ایک خوبصورت ساحل ہے جہاں آپ کو زیادہ اخراجات کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی اور بچے سمندر کی لہروں سے محظوظ ہو کر خوش بھی ہوجاتے ہیں۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں باغ ابنِ قاسم، بوٹ بیسن پر بے نظیر پارک، ڈیفنس میں نثار شہید پارک، مزارِ قائد، پاکستان میری ٹائم میوزیم اور پی اے ایف میوزیم ، گارڈن، چڑیا گھر اور ہل پارک بھی ایسے ہی مقامات ہیں جہاں عید الفطر کے دوران لوگ سیر و تفریح کیلئے جانا پسند کرتے ہیں۔
image
 
لاہور
اگر آپ داتا کی نگری لاہور کے رہائشی ہیں تو آپ عید پر اپنے بچوں کو علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشنِ اقبال پارک، لاہور وائلڈ لائف پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، ماڈل ٹاؤن پارک اور گریٹر اقبال پارک بھی لے کر جاسکتے ہیں۔
image
 
اسلام آباد
اسلام آباد کے قریب شکر پڑیاں نیشنل پارک، کچنار پارک، فاطمہ جناح پارک، مرغزار پارک، روز اینڈ جیسمین گارڈن اور لیک ویو پارک لے جا کر اپنے بچوں کی خوشیاں دوبالا کرسکتے ہیں۔
image
 
ملتان
عید پر بچوں کو گھمانے کیلئے ملتان میں یادگارِ شہداء پارک، سی ایس ڈی پارک، کنٹونمنٹ گارڈن، شاہ شمس پارک، لالک جان پارک، چناب ویسٹ بینک پارک، نشتر پارک، فیصل مختار پارک اور ملتان آرٹس کونسل پارک لے کر جاسکتے ہیں۔
image
 
فیصل آباد
میٹھی عید پر فیصل آباد کے رہائشی اپنے بچوں کو الرحیم ویلی پارک، ڈی گراؤنڈ پارک، مدنی پارک، پہاڑی گراؤنڈ، گلشن پارک، سبینہ پارک، ستارہ ڈائمنڈ پارک، جناح پارک، دھوبی گھاٹ پارک، شالیمار پارک، حق باہو پارک، قائدِ اعظم پارک اور زکریا پارک بھی لے کر جاسکتے ہیں۔
image
 
دیگر مشہور پارکس
اگر آپ بلوچستان میں رہتے ہیں تو ہنگول نیشنل پارک، ہزار گنجی نیشنل پارک، چترال میں چترال نیشنل پارک، خنجراب میں خنجراب نیشنل پارک، سندھ میں کیرتھر نیشنل پارک، پنجاب میں چنجی نیشنل پارک اور لال سنہرا نیشنل پارک، گلگت بلتستان میں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک، راولپنڈی میں ایوب پارک جبکہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلزنیشنل پارک جا کر بھی عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: