|
|
بچپن میں گرمیوں کی چھٹیوں میں جب نانی کے گھر کزنز جمع
ہوتے تھے تو ہمارے ہاں ایک روایت تھی کہ رات کو فارغ ہو کر سب بچے نانی
خالہ کے گرد بیٹھ جاتے اور ڈراؤنے قصے کہانیاں بڑے سنسنی خیز انداز میں
بیان ہوتیں، بڑوں کے پاس ہر دفعہ ان قصےکہانیوں میں ایک جدت نظر آتی- جو سب
مل کر انجوائے کرتے اور ڈر کے مارے کوئی اپنی جگہ سے نہ ہلتا جو جہاں ہے
وہیں کی بنیاد پر اسی جگہ سو جاتا۔ اور شایدیہ ٹرینڈ انٹرنیشنل ہے ڈراؤنی
باتیں کبھی پرانی نہیں ہوتیں پتا نہیں ان میں کیا پراسراریت ہے کہ انسان
ڈرنے کے باوجود ان قصے کہانیوں کو انجوائے کرتا ہے- لوگوں کی دلچسپی کے پیش
نظر آئے دن horror movies بنائی جا رہی ہوتی ہیں۔ یہ موویز فلمانے کے لئے
ایسی جگہیں چنی جاتی ہیں جن کا کوئی ڈراؤنا پس منظر ہو یا ان جگہوں کی
بناوٹ ایسی ہو کہ لائٹنگ افیکٹس کے ذریعے ان کو مزید haunted بنا دیا
جائے۔یہاں ہم پاکستان اور دنیا کی کچھ (لوگوں کے مطابق )آسیب زدہ جگہوں کا
ذکر کر رہے ہیں۔ کچھ جگہیں ہیں جن سے جڑی ڈراؤنی کہانیاں یقیناً آپ کے بھی
زیر سماعت آئی ہوں گی۔ |
|
Bride at Karsaz |
کراچی کے علاقے کارساز کی دلہن صرف مردوں کو نظر آتی ہے۔
ہم نے آج تک کسی عورت سے نہیں سنا کہ اس نے اس دلہن کو دیکھا ہے۔ اب تو یہ
علاقہ گنجان آباد ہے لیکن پہلے اس علاقے میں رات کے وقت عجیب سنسانیت ہوتی
تھی۔ اگر کبھی رات کو اس روڈ سے واپس آنا ہو تو آیت الکرسی پڑھ کر انتہائی
خوف کے عالم میں یہ راستہ گزارا جاتا تھا۔ کارساز کی دلہن کی کہانی کا پسِ
منظر یہ ہے کہ کہا جاتا ہے کسی پرانے وقت میں اس سڑک سے ایک دولہا دلہن گزر
رہے تھے کہ اس دوران ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا- اس حادثے کے نتیجے میں
دولہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دولہن اب بھی لوگوں کو رات کے وقت اس سڑک
پر دکھائی دیتی ہے- اس کہانی کی حقیقت سے آج تک پردہ نہیں اٹھ سکا- |
|
|
Mohatta Palace |
کراچی میں واقع موہٹہ پیلس ایک تاجر کا سمر ہاؤس تھا اور
کہا جاتا ہے کہ برطانوی راج کے زمانے میں اس محل میں آنے والے کو اس تاجر
کا بھوت ستاتا تھا۔ عجائب گھر کے محافظوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رات کے وقت اس
جگہ پر روحوں کی موجودگی کو "محسوس" کیا جاتا ہے۔ |
|
|
Sheikhupura Fort |
لاہور کے اس قلعے میں کوئی ملکہ کبھی یہاں رہتی تھی۔
قلعہ بہت خراب حالت میں ہے کوئی بھی اس کی تعمیر نو میں مدد نہیں کرنا
چاہتا کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ جگہ ابھی بھی ان رانیوں کی روحوں کے
قبضے میں ہے۔ |
|
|
Shamshan Ghat |
شمشان گھاٹ پاکستان کے حیدرآباد کے علاقے میں
ہے۔ بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں وہ روحیں ہیں جن کے جسم مر چکے ہیں
لیکن روحیں مرنے کے بعد بھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ پائیں۔ یہ وہ جگہ ہے
جہاں ہندوؤں کے جلانے اور دفنانے کی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور یہ جگہ
تقریباً 250 سال پرانی ہے۔ اگر آپ واقعی کچھ خوفناک غیر معمولی سرگرمی کا
تجربہ کرنا چاہتے ہیں، تو یہ جگہ فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ گارڈز اور دیگر
عملے کے مطابق انہوں نے چھوٹے بچوں کو غروب آفتاب کے بعد کھیلتے اور عجیب
آوازیں نکالتے دیکھا ہے۔ اس نے کبھی کسی کو دروازے سے آتے نہیں دیکھا۔ بچے
بس کہیں سے آتے ہیں اور بعد میں غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ ڈراؤنی فلم بنانے کے
لئے بہترین لوکیشن ہے۔ |
|
|
Chokandi Graveyard |
چوکنڈی قبرستان، کراچی، پاکستان کی قومی شاہراہ
پر واقع ملک کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ایک ہے، جو لگ بھگ 600 سال
پرانا ہے۔ کوئی بھی غروب آفتاب کے بعد یہاں جانے کی کوشش نہیں کرتا ہے
کیونکہ یہاں غیر معمولی سرگرمیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ آس پاس رہنے والے لوگوں
کے مطابق انہوں نے لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنی ہیں اور عجیب و غریب
مناظر بھی دیکھے ہیں ۔ مجموعی طور پر چوکنڈی قبرستان کی اپنی قدیم خوبصورتی
ہے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے لیکن غروب آفتاب کے بعد کوئی بھی
اسے دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا۔ یہاں کالے جادو جیسی سرگرمیاں بھی نوٹ کی گئی
ہیں ۔ |
|
|
Koh-i-Chiltan |
بلوچستان کے اس پہاڑ کو ایک مقامی افسانے کے مطابق "چالیس بچوں کی روحوں"
کے زیرِ تسلط کہا جاتا ہے۔ کہانی کچھ یوں تھی کہ مدتوں پہلے ایک جوڑا تھا
ان کے بچے نہیں ہو رہے تھے انھوں نے ایک بزرگ سے دعا کرنے کو کہا بزرگ نے
کہا یہ اللہ کی مرضی ہے لیکن انکی ضد پر بزرگ نے انھیں اولاد کی دعا دی۔ اس
جوڑے کے گھر چالیس بچے پیدا ہوئے۔ غریب تھے اتنے بچے کیسے پالیں انھوں نے
سوچا ایک بچہ رکھ لیتے ہیں اور باقی کو برفیلی پہاڑ کی چوٹی پر چھوڑ آتے
ہیں۔ ماں نے بہت بھاری دل کے ساتھ بچے چھوڑے اور ایک کو ساتھ لے آئی کچھ
عرصے بعد ماں نے سوچا کہ میں اپنے بچوں کی باقیات دفن کر آؤں دل نہیں مانتا
تھا۔ پہاڑ پر گئی تو دیکھا سب بچے صحیح سلامت کھیل رہے ہیں وہ چالیسویں بچے
کو بھی اپنے باقی 39 بچوں کے پاس چھوڑ کر خوشی خوشی شوہر کو لینے آئی تاکہ
وہ بھی دیکھے لیکن جب وہ واپس گئے تو جگہ کو بالکل ویران پایا بس اس وقت سے
وہاں سے بچوں کے ہنسنے کھیلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ اب اس بات کی تصدیق کے
لئے اس جگہ جانے کی ہمت کرنی ہوگی۔ |
|
|
دنیا کی چند خوفناک جگہیں: |
|
Lawang Sewu, Indonesia |
ڈچ کالونسٹ نے اسے بنایا اور جاپانیوں نے اسے ایک ظالمانہ حراستی کیمپ میں
تبدیل کر دیا، جہاں قیدیوں سے پوچھ گچھ اور تشدد کیا جاتا تھا۔ کچھ قیدی
تشدد کی وجہ سے مارے بھی گئے۔ ان کی روحیں یہاں بھٹکتی پھرتی ہیں۔ ان دنوں،
سیاح اس کے بوسیدہ میناروں اور محرابوں کے درمیان بھوتوں کا experience
کرنے آتے ہیں، 2007 میں ایک انڈونیشین horror فلم بھی یہاں فلمائی گئی ہے۔ |
|
|
Mount Everest, Nepal |
ایورسٹ سے نمٹنے والے کوہ پیما اینڈریو ارون کے بھوت سے اچھی طرح واقف ہیں،
ارون ،جو 1924 میں پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ وہ
اور ان کے ساتھی کوہ پیما جارج میلوری، جن کی لاش 1999 میں ملی تھی، ایک
ہزار فٹ کے فاصلے پر ایورسٹ کی سختیاں جھیلتے ہوئے غائب ہو گئے تھے۔ وہ
چوٹی تک پہنچنے والے پہلے کوہ پیما بننا چاہتے تھے۔ ارون کی لاش ابھی تک
نہیں ملی۔ |
|
|
St Augustine Lighthouse, USA |
یہ کھمبے نما ٹاور، فلوریڈا میں سینٹ آگسٹین لائٹ ہاؤس ہے جو بھوتوں
کو دیکھنے کے شوقین لوگوں کے لیے ایک روشنی کی طرح کام کرتا ہے، جو اندھیرے
کے بعد ٹاور اور کیپر کے گھر کو تلاش کرنے آتے ہیں ۔ انہیں یہاں لائٹ ہاؤس
کی تعمیر کے دوران مرنے والے خاندان کے بارے میں ڈراؤنی کہانیاں سننے کو
ملتی ہیں ۔ قیاس ہے کہ ایک آدمی اور اس کی بیٹیاں لائٹ ہاؤس گرنے کے سبب
خلیج میں ڈوب گئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ٹاور میں ہنستے
ہوئے سنا جا سکتا ہے، اور کبھی کبھار ایک لڑکی کو وہی مخملی نیلے لباس میں
دیکھا گیا ہے جس میں وہ مر گئی تھی۔ |
|
|
Christchurch Priory, UK |
یہ کہا جاتا ہے کہ مدتوں پرانے راہبوں کی بے چین روحیں انگلینڈ کے
جنوبی ساحل پر واقع ایک عظیم الشان پیرش چرچ، کرائسٹ چرچ پروری کے میدانوں
میں گھومتی ہیں۔ یہاں آس پاس کی سڑکوں پر 'گرے لیڈیز' کے بھوت نظر آتے ہیں
اور پرانے سیکسن ٹاؤن کے وزٹ پر سیاح اس دکان پر جا سکتے ہیں جسے مقامی لوگ
چھوڑ کر بھاگ گئے تھے کیونکہ وہاں بھوتوں کی عجیب وغریب سرگرمیاں دیکھی گئی
تھیں۔ |
|
|
عموماً بھوت پریت کی کہانیوں کے پیچھے کچھ غیر قانونی سرگرمیاں ہی ہوتی ہیں۔
لوگوں کے زریعے ان جگہوں کے بارے میں فرضی کہانیاں گڑھ دی جاتی ہیں تاکہ
لوگ ان علاقوں کا رخ نہ کریں۔ ۔ ورنہ گورکن تو اپنی فیملی سمیت قبرستان میں
رہتے ہیں۔ سب سے زیادہ قبرستان سے جڑی کہانیاں سننے میں آتی ہیں۔ لیکن یہ
باتیں ایک معمہ ہیں جن کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔ |
|