ٹشو آپ کے لیے برا بھی ثابت ہوسکتا ہے، روزمرہ استعمال کی وہ چیزیں ہیں جو ہمیں نقصان بھی پہنچاسکتی ہیں

image
 
اپنی معمول کی زندگی میں ہم ہر روز بہت سی مختلف چیزیں استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ روزہ مرہ استعمال کی چیزیں غلط استعمال پر ہمیں نقصان بھی پہنچاسکتی ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کن چیزوں کے استعمال میں بے احتیاطی آپ کی صحت کو نقصان پہنچاسکتی ہے؟
 
کپڑے کا تھیلا
اگر آپ ایک ہی کاٹن بیگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں، تو یہ غالباً بہت گندا ہے۔ ہم انہیں پلاسٹک کے تھیلوں کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں جنہیں ہم ظاہر ہے کہ دھوتے نہیں لیکن کاٹن کے تھیلوں کو ایک مختلف طریقہ کی ضرورت ہے۔ زیادہ تر لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دوبارہ استعمال کے قابل بیگ کبھی نہیں دھوئے۔ گوشت، مچھلی، پھل اور سبزیوں جیسے کھانے کی باقیات لامحالہ خطرناک جراثیم کی نشوونما کا باعث بنتی ہیں، اس لیے آپ کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنا بیگ ضرور دھونا چاہیے۔ اس کے علاوہ دوبارہ استعمال کے قابل کپڑے کے تھیلے اتنے ماحول دوست نہیں ہیں جتنے ہم سوچتے ہیں۔ سب سے زیادہ ماحول دوست بیگ وہ ہوتے ہیں جوری سائیکل پلاسٹک سے بنائے جاتے ہیں۔
image
 
تکیے اور گدے
گدے اور تکیے آپ کے وزن کے نیچے جھکتے ہیں اور پھر اپنی شکل بحال کرتے ہیں، اس طرح گردن، سر اور پورے جسم کو سہارا دیا جاتا ہے، انسان جس پوزیشن میں سوتا ہے اس کے مطابق انہیں مختلف قسم کے گدوں اور تکیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے ان کاصحیح انتخاب کرنا ضروری ہے ورنہ آپ کو بہت کم نیند اور درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رات کو گرمی محسوس کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کچھ تکیے جسم کی حرارت کو برقرار رکھتے ہیں، اگر آپ ایک ہی بستر پر کسی اور کے ساتھ سوتے ہیں تو وہ گدا جو آپ کی کمر کے لیے اچھا ہے وہ آپ کے ساتھ والے کے لیے برا بھی ہو سکتا ہے۔
image
 
گیلے ٹشو
گیلے ٹشو کا استعمال ہماری روز مرہ زندگی میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے کیونکہ یہ اپنے ساتھ لے جانے میں بہت آسان ہیں لیکن ان میں بھی کچھ مسائل ہیں۔ اگر آپ ایک ہی ٹشوسے کئی سطحوں کو صاف کرتے ہیں تو گیلے ٹشو سے بیکٹیریا پھیل سکتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو تھوڑی سی صفائی کی ضرورت ہے تو بہتر ہے کہ پانی اور صابن کا استعمال کریں۔
image
 
ٹوتھ پیسٹ
ہماری مراد اس قسم کے ٹوتھ پیسٹ سے ہے جس میں مائیکرو گرینولز ہوتے ہیں جو دانتوں کو سفید اور پالش کرتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ یہ دانے مائیکرو پلاسٹک ہوتے ہیں۔ ان میں زہریلے مادے ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں۔
image
 
کاٹن پیڈ
روئی کے پیڈ میک اپ کو ہٹانے اور اپنے چہروں پر بیوٹی پراڈکٹس لگانے میں مدد کرتے ہیں لیکن آپ نے دیکھا ہو گا کہ روئی کے یہ پیڈ کسی بھی چیز کو پھیلانے کے بجائے جذب کرلیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاٹن پیدڈنرم جلد کو کھرچ سکتا ہے۔ ریشے آنکھوں اور جلد پر پھنس سکتے ہیں جس سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
image
 
حفاظتی جوتے
بلاشبہ حفاظتی جوتے کمرے کے ارد گرد گندگی پھیلانے سے بچنے میں ہماری مدد کرتے ہیں اور فرش کو ظاہری طور پر صاف رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے جوتوں کے تلوؤں سے نظر نہ آنے والے جراثیم فرش پر نہیں ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ حفاظتی جوتے پہنتے ہیں وہ تقریباً اتنے ہی جراثیم پھیلانے کا سبب بنتے ہیں جتنے کے عام جوتوں سے پھیل سکتے ہیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: