خوبصورت مقامات پر کھینچی گئی 15 ایسی تصویریں جنہیں دیکھ کر سر چکرا جائے

زندگی میں انسان کو بے شمار ایسے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جن کے سامنے آنے پر بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ شاید یہی وہ خوابوں کی دنیا ہے جسے ہم نے ساری زندگی تلاش کیا۔ بعض لوگ اسے جنت سے تشبیہ دیتے ہیں جبکہ کچھ نظاروں کو مافوق الفطرت تک سمجھ لیا جاتا ہے۔ کچھ ایسے ہی مقامات پر انسان کا جی چاہتا ہے کہ کوئی ایسی یادگار تصویر کھنچوائے جسے دیکھنے والے انگشت بدنداں رہ جائیں اور یہ پوچھنے پر مجبور ہوں کہ آپ نے یہ تصویر کیسے کھینچی؟ ایک قدم آگے بڑھ کر بعض لوگ خود کو مہم جو سمجھتے ہیں جسے انگریزی میں ایڈونچر ازم کہا جاسکتا ہے۔ ایسے لوگ بلند و بالا مقام پر کھڑے ہو کر اس طرح تصویر کھنچوانا پسند کرتے ہیں کہ جسے دیکھ کر سر چکرانے لگے۔ آئیے آپ سے کچھ ایسی ہی تصاویر کا تعارف کراتے ہیں۔
 
image
1- ساحلِ سمندر پر وسیع و عریض پانیوں سے سیکڑوں فٹ کی بلندی پر محوِ پرواز یہ شخص کوئی خلائی مخلوق محسوس ہوتا ہے۔
 
image
2۔ نیچے موجود بے شمار مقامات انتہائی بلندی کے باعث نظروں سے اوجھل ہونے لگے ہیں جبکہ ایک شخص دو رسیوں پر چل کر اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔
 
image
3۔ نیچے موجود نارنجی اور دیگر مختلف رنگ برنگی روشنیوں اور ٹریفک سے بے نیاز یہ شخص سیلفی لینے میں مصروف ہے۔
 
image
4۔ ایک بلند و بالا عمارت کے تعمیراتی اسٹرکچر میں ہاتھ ڈال کر دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے یہ نوجوان بھی نیچے موجود درجنوں منزلہ عمارات کی بلندیوں سے بے خوف نظر آتا ہے۔
 
image
5۔ برف پوش پہاڑ کی چوٹی پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے ایک شخص کا سایہ آسمان کے سبز رنگ کے باعث مافوق الفطرت محسوس ہوتا ہے۔
 
image
6۔ سرسبز پہاڑوں اور سمندر سے میلوں دوری پر محوِ پرواز دو افراد میں سے ایک کا رخ بھی کیمرے کی طرف نہیں، جبکہ دوسرے نے ہاتھ ہلا کر سیلفی کھنچوا لی۔
 
image
7۔ ساحلِ سمندر سے کچھ ہی فاصلے پر چھوٹے سے جہاز پر سوار ہو کر اڑان بھرنے والے شخص نے بظاہر اس سڑک پر پاؤں رکھا ہوا ہے جو درحقیقت اس سے سیکڑوں فٹ نیچے واقع ہے۔
 
image
8۔ سمندر کے دو دھارے جس مقام پر آ کر سیکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گرتے ہیں، وہاں سمندر سے بھی بے حد اوپر ایک خاتون کے 2 پاؤں ہوا پر چلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔
 
image
9۔ گزشتہ تصویر کی طرح یہاں بھی ایک شخص کی دو ٹانگیں ہی نظر آرہی ہیں، تاہم نیچے کا منظر تبدیل ہوچکا ہے جہاں سمندر کی جگہ بلند و بالا عمارات اور دوسری جانب سرسبز درختوں کا جنگل نظر آتا ہے۔
 
image
10۔ گزشتہ تصاویر کے مقابلے میں اِس تصویر میں ایک شخص پیلے رنگ کی شرٹ پہنے بلند مقام سے بظاہر گرتا نظر آتا ہے، تاہم یہ آنکھوں کا دھوکہ بھی ہوسکتا ہے۔
 
image
11۔ کالی شرٹ پہنے ہوئے یہ نوجوان سیکڑوں فٹ کی بلندی پر صرف رسی کے سہارے چلتا ہوا نظر آتا ہے۔
 
image
12۔ نیچے موجود درختوں اور جنگل سے سیکڑوں فٹ کی بلندی پر موجود ایک شخص کو دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے کہ کہیں وہ خودکشی کے ارادے سے تو پہاڑ پر نہیں چڑھا؟
 
image
13۔ اس تصویر میں ایک رسی کے سہارے الٹا لٹکتے ہوئے ایک انسان کے پاؤں اگر کسی طرح رسی سے الگ ہوجائیں توکیا وہ مزید زندہ رہ سکے گا؟
 
image
 14۔ جس شخص کی صرف ٹانگیں نظر آرہی ہیں، اس کا ایک پاؤں مینار نما اسٹرکچر پر جبکہ دوسرا نیچے موجود بلند و بالا عمارت پر ہے۔ نیچے سڑکوں اور چلتی ہوئی گاڑیوں کو دیکھ کر انتہائی خوف محسوس ہوتا ہے۔
 
image
15۔ سرخ رنگ کا چشمہ پہنے ہوئے اس لڑکے نے ایک بلند و بالا عمارت پر چڑھ کر سیلفی کھنچوائی ہے تاہم نیچے کا نظارہ ایک نظر دیکھنے پر ہی سر کو چکرا دینے والا محسوس ہوتا ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: