مقامات مقدسہ کی بے توقیری

*وہ مقدس بارگاہ نبوت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم جہاں جبرائیل امین علیہ السلام بھی سر جھکا کے چلیں ، جہاں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین بھی سر جھکا کے چلیں ، جس مقدس بارگاہ کے متعلق اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرمائے کہ وہاں اونچی آواز سے بات نہیں کرنی افسوس سیاسی مخالفت میں پاکستان کی لیڈر پرستی کی اندھی تقلید میں مبتلا عوام لیڈر پرستی میں اتنی اندھی ہو گئی کہ بارگاہ نبوت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا ادب بھی بھول گئی
*اس منظر کو دیکھ کر زمین و آسمان بھی کانپ اٹھے ہونگے
*آج جن سیاستدانوں کی خاطر تم لوگ سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات کا ادب بھول چکے ہو قبر میں ان دو ٹکے کے سیاستدانوں نے نہیں آنا*
*حضرت امام مالک رحمتہ اللہ تعالی علیہ مسجد نبوی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں کتاب کے ورق کو آہستہ سے پلٹتے تھے کہ کتاب کے ورقوں سے پیدا ہونے والا شور مسجد نبوی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں نہ گونجے*
*خلافت عثمانیہ کے دور میں ادب کا یہ عالم تھا کہ جب مسجد نبوی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے صحن میں پتھر لگائے جا رہے تھے تو انکی کٹائی روضہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم سے دور جا کر کی جاتی تھی تاکہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے روضہ مبارک پر شور نہ ہو اتنے ادب کے مقام کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کچھ تو سوچا ہوتا۔ ہم مسلمان ہیں اور کس سمت جا رہے ہیں۔
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 126355 views Civil Engineer .. View More