خالی جیب تفریح کیا مزہ دے گی، شادی کے بعد ہنی مون منانے میں جلدی نہ کرنے کے بڑے فائدے

image
 
اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بغیر کسی ڈر اور خوف کے شمالی علاقوں کی ٹھنڈی سڑکوں پر چہل قدمی کرنے کا خواب ہمارے ملک کے اسی فی صد نوجوان ہنی مون کے نام پر دیکھتے ہیں۔ اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جیسے ہی شادی ہو اسی مہینے ہنی مون کے لیے نکل جائيں کیوں کہ ایک بار اگر ہنی مون مؤخر ہوا تو اس کے بعد ہنی مون صرف خوابوں میں ہی ہو سکتا ہے حقیقت میں نہیں ہوتا-
 
ہنی مون کو موخر کرنے کے ڈھیروں فائدے
1: خالی جیب تفریح کیا مزہ دے گی؟
ارادے مضبوط ہوں تو ان کی راہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔ اکثر لوگ ہنی مون جلدی منانے کا پلان تو کر لیتے ہیں- مگر ان کی جیب ان کی زندگی کے اہم موقع یعنی شادی کے انتظامات میں خالی ہو چکی ہے اور ان حالات میں خالی جیب کے ساتھ ہنی مون منانے جانا بالکل مزہ نہیں کرے گا- اس لیے بہتر یہی ہے کہ کچھ دن تک رک کر جیب کے بھاری ہونے کا انتظار یا پیسے جمع کر کے ہنی مون کو شاندار بنائيں-
image
 
2: ہنی مون کے لیے چھٹیاں لے سکیں گے
ابھی شادی کے دنوں میں دفتر سے چھٹی لے چکے ہیں اور اس کے بعد ہنی مون کے لیے چھٹی مانگیں گے تو یا تو بہت کم چھٹیاں ملیں گی یا نوکری سے جواب ملے گا جو ہنی مون کا مزہ کرکرا کر سکتا ہے- اس وجہ سے ہنی مون کے لیے تھوڑا انتظار کر لیں تاکہ چھٹیاں جمع ہو جائيں اور سکون سے ہنی مون منا سکیں-
image
 
3: ہنی مون مل کر پلان کریں
شادی کے فوراً بعد ہنی مون کا مطلب افراتفری میں بنایا گیا پروگرام ہو سکتا ہے اور جلدی کا کام بہت ساری خرابیاں اپنے اندر رکھتا ہے- اس وجہ سے خراب پلان کے ساتھ ہنی مون پر جانے کی صورت میں ہنی مون ساری زندگی ایک بری یاد کی طرح یاداشت میں چپک جاتا ہے- جبکہ اگر ہنی مون تھوڑا مؤخر کر دیں تو آپ کے پاس اس کو پلان کرنے کا اچھا موقع مل سکتا ہے-
image
 
4: لیٹ ہنی مون زندگی میں بار بار منا سکتے ہیں
یہ ایک حیرت انگیز خیال ہے مگر حقیقت ہے کہ اگر آپ شادی کے کچھ عرصے بعد قدرے تاخیر سے ہنی مون پلان کرتے ہیں تو ایک جانب تو یہ آپ کو فریش کر دیتا ہے اور دوسری جانب اس کی یادیں آپ سے بار بار یہ پلاننگ کرنے پر مجبور کر سکتے ہی-ں اس وجہ سے ایسے میاں بیوی ساری عمر ایسے موقع ڈھونڈتے اور حاصل کرتے رہتے ہیں جس میں وہ ایک بار پھر ہنی مون کی یادوں کو تازہ کر سکیں-
image
 
یاد رکھیں! ہنی مون شادی کے بعد فوراً منانے کی کوئی شرط نہیں ہے اس کو زندگی میں کبھی بھی اپنے جیون ساتھی کے ساتھ گزارا جا سکتا ہے، جو کہ جوڑے کے درمیاں انڈر اسٹینڈگ اور محبت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: