آپ ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں، سوشل میڈیا کے تمام
جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کپتان کی ٹائیگر فورس ہے، اس کے سپاہی ہیں، اس
کے جنگجو ہیں، ان کا کام سوشل میڈیا پر اپنے مخالفین کو گندی گالیاں دینا
ہے، یہ گالیاں دینے کے بہت ایکسپرٹ ہیں، یہ ان پڑھ جاہل ہوں یا پڑھے لکھے
ہوں، یہ کسی مدرسے میں پڑھے ہوں یا ان کے پاس آکسفورڈ اور ہارورڈ کی ڈگریاں
ہوں، یہ پندرہ بیس سال کے نوجوان ہوں یا عمر کے آخری حصے میں ہوں، انہوں نے
سنت رسول رکھی ہو اور پانچ وقت کے نمازی پرہیزی ہوں، یہ آپ کے بھائی ہوں یا
بیٹے ہوں، یہ آپ کے کزن ہوں یا قریبی رشتے دار ہوں، یہ آپ کے دوست ہوں یا
محلے دار ہوں، آپ ایک مرتبہ عمران خان کے کسی کام پر تنقید کریں یہ آپ کو
غلیظ گالیاں دینا شروع ہو جائیں گے، یہ چاہے کتنے ہی مہذب ہوں تہذیب بھول
جائیں گے، ان کا باپ بھی اگر کہے کہ عمران خان غلط کر رہا ہے تو یہ اسے بھی
اپنی زبان کی تیزی اور آنکھیں دکھائیں گے. یہ وہی لوگ ہیں کہ عمران خان چار
سال تک مہنگائی کرتا رہا، مانگتا رہا اور ملک کو تباہ کرتا رہا یہ بازو کا
تکیہ بنا کر میٹھی نیند سوتے رہے، جیسے روم جلتا رہا اور نیرو بانسری بجاتا
رہا. اب کپتان کی حکومت گئی ہے تو یہ بیدار ہوئے ہیں، کل جب ناموسِ رسالت
کی خاطر سڑکوں پر نکلنے والے مجاہدوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جا رہے
تھے اور ان کا خون بہایا جا رہا تھا تو یہ تالیاں بجا کر پی ٹی آئی حکومت
کو داد دے رہے تھے اور آج یہ سپاہی، یہ جنگجو عمران خان کے بیانیے کی جنگ
سوشل میڈیا پر لوگوں کو گالیاں دے کر لڑ رہے ہیں.
|