مغربی ممالک میں عوام برائی کا ساتھ نہیں دیتی اور اچھائی
کے حق میں باہر نکلتی ہے اور ایسا ہی کرنے کی پاکستان میں ضرورت ہے۔ تاریخ
کسی کو معاف نہیں کرتی، اور اس میں قوم کا کردار اور عدالتوں کے فیصلے سب
درج ہوتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوتی ہیں اور پاکستان کے
لیے اس لیے قربانیاں نہیں دی گئیں کہ ہم امپورٹڈ حکومت لائیں اور جی حضوری
کریں۔عمران خان چیئرمین تحریکِ انصاف کی لانگ مارچ کی طرف کوشش بڑھتی جا
رہی ان کا میانوالی کا جلسہ تھا یا کہ ابیٹ آباد کا،لاہور سے لے کے کراچی
تک ھر شہر میں حقیقی آزادی کا نعرہ لیئے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا
کہ آگے بڑھو میرے لوگو! میں آپ کے ساتھ جدوجہد کروں گا کہ باہر سے حکومت
مسلط نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ مخالف نہیں ہیں بلکہ ایسی
آزاد خارجہ پالیسی لانا چاہتے ہیں جس سے صرف ایک فریق کو فائدہ نہ ہو بلکہ
دونوں کو فائدہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ایسی ہو کہ ہم امن میں
شرکت کریں جنگ میں نہیں۔ عمران خان نے کہا: ’اگر ہم نے اسی طرح زندگی
گزارنی ہے تو آزاد کیوں ہوئے تھے؟‘انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فیصلہ کرنا
ضروری ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں، آزاد رہنا چاہتے ہیں یا غلام۔ان کا کہنا
تھا کہ وہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف جہدوجہد کریں گے اور نوجوانوں پر بھی
زور دیا کہ زندہ قوم کی طرح باہر سے سازش کے تحت مسلط ہونے والی حکومت کے
خلاف احتجاج کریں۔’میں نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کا مستقبل آپ کے
ہاتھ میں ہے، خودمختاری آپ کے ہاتھ میں ہے، باہر سے کسی نے نہیں آنا، قوم
اپنی خودمختاری کی حفاظت خود کرتی ہے۔‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جتنے کنٹینر
کھڑے کردیں، 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، ساری قوم اسلام
آباد پہنچ کر امپورٹڈ حکومت نامنظور کا پیغام دے گی۔ایبٹ آباد میں جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو آپ کے جنون کا خوف ہے،
اسلام آباد میں ایک ہی آواز ہوگی کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہیے، قوم ان
ڈاکوؤں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی۔خواہ کچھ ہو جائے۔تحریکِ انصاف کہتی
ہے کہ یہ صرف عمران کی لڑائی نہیں،یہ خود مختاری کی لڑائی ہے یہ ملک کی
صحیح معنوں میں آزادی کی لڑائی ہے۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں پہ ٹی
آئی رہنماؤں نے کہا کہ۔۔ عمران خان کے چار سال میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا،
پاکستان نے کورونا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا، معیشت کو بہتر بنایاپی
ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پلان فائنل،لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے کی
حکمت عملی تیار۔کیا ہو گا کیا ہونے جا رہا ہے،ان حالات میں ملک کی سلامتی
کی دعا ہے،ہمارے ملک کو جمہوریت کی امن کی استحکام کی راہ پہ لگا اے میرے
خدا:ملک کو سیاسی انتشار سے بچا!
۔
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
|