قدرت آپ کو بیمار نہیں دیکھنا چاہتی۔۔۔ کینیڈا کے ڈاکٹر نے مریض کو گولی کے بجائے کیا تجویز کیا؟

image
 
مناظر فطرت کی دلکشی میں شفاء ہے یہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور اب، کینیڈا میں کچھ طبی پیشہ ور اس کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ آج کل ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو پارک میں چہل قدمی، اپنے پیروں کے نیچے سوکھے پتوں کی چرچراہٹ کو محسوس کرنے اور تازہ ہوا میں سانس لینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ یہ کینیڈا کے BC پارکس فاؤنڈیشن کے پھیلتے ہوئے PaRX پروگرام کا مقصد ہے جو لوگوں کو فطرت سے جوڑ کر ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 
PaRX نومبر 2020 میں شروع ہوا جس کے مطابق اس فاؤندیشن سے جڑے ہوئے ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو پارک میں ہفتہ وار کچھ گھنٹے گزارنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔PaRx کی ڈائریکٹر اور فیملی فزیشن ڈاکٹر میلیسا لیم نے CNN کو بتایا، " آپ ہر ہفتے کم از کم دو گھنٹے فطرت میں گزاریں اور صحت کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے ہر بار کم از کم 20 منٹ پارک میں گزاریں۔
 
ذیابیطس سے لے کر ہائی بلڈ پریشر تک تقریباً کوئی بیماری ایسی نہیں ہے جس کے لیے فطرت اچھی نہ ہو۔ بچوں میں ADHD، بے چینی اور ڈپریشن کو بھی اسی طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
 
image
 
پارکس کینیڈا ایجنسی کے شراکت داری ڈاکٹرزاپنے مریضوں کو پارکس کینیڈا ڈسکوری کے فری پاسز علاج کے طور پر فراہم کررہے ہیں۔ یہ مفت پاسز 80 قومی پارکس کو کور کر رہے ہیں۔
 
ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر سٹیون گیلبیولٹ نے نئے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیوز ریلیز میں کہا۔ "PaRx کے ساتھ یہ دلچسپ تعاون اس بات کے لیے ایک پیش رفت ہے کہ ہم ذہنی اور جسمانی صحت کے چیلنجز سے کیسے نمٹتے ہیں، یہ بہترین وقت ہے کیونکہ ہم COVID- 19 جیسے وبائی امراض کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔"
 
صحت کا چوتھا ستون:
 لیم ٹورنٹو کے ایک سفید فام مضافاتی علاقے میں رہائش پذیر رہیں جہاں وہ اپنے اسکول اور محلے میں واحد غیر سیاہ فام فرد تھیں۔ انھیں اکثر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا تھا تو لیم نے فطرت میں سکون تلاش کیا، چاہے وہ اس کے والدین کا باغ ہو یا قریبی پارک۔
 
8 سال کی عمر میں پہلی بار نیشنل پارک کا دورہ کرنے کے بعد، لیم نے محسوس کیا کہ وہ ایک ایسا پیشہ اپنانا چاہتی ہیں جس میں وہ لوگوں کو فطرت سے جوڑ سکیں۔ میڈیکل اسکول سے گریجویشن کرنے اور فیملی فزیشن بننے کے بعد انھوں نے۔ 2019 میں BC پارکس فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا اور اپنی تحقیق شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ فطرت میں وقت گزارنا کس طرح جسمانی اور ذہنی صحت کا باعث بن سکتا ہے۔
 
image
 
8 سال کی عمر میں پہلی بار نیشنل پارک کا دورہ کرنے کے بعد، لیم نے محسوس کیا کہ وہ ایک ایسا پیشہ اپنانا چاہتی ہیں جس میں وہ لوگوں کو فطرت سے جوڑ سکیں۔ میڈیکل اسکول سے گریجویشن کرنے اور فیملی فزیشن بننے کے بعد انھوں نے۔ 2019 میں BC پارکس فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا اور اپنی تحقیق شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ فطرت میں وقت گزارنا کس طرح جسمانی اور ذہنی صحت کا باعث بن سکتا ہے۔
 
ایک سال کے اندر، اس نے PaRx پروگرام شروع کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کیا۔ لیم نے کہا کہ فطرت ہمارے جسموں اور دماغوں کے لیے اچھی ہے، اس لیے یہ صحت کے لئے واقعی مؤثر ہے، بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اچھی خوراک، بھرپور نیند اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ قدرت صحت کا چوتھا ستون ہے۔"
 
متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرت سے جڑنا ڈپریشن کو کنٹرول کر سکتا ہے، تناؤ کی سطح کو کم کر سکتا ہے، بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتا ہے اور تخلیقی اور علمی صلاحیتوں کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
 
ہارورڈ کے محققین کا 2017 کا مطالعہ ہے کہ سبز علاقوں میں یا اس کے آس پاس رہنے والی خواتین کی عمر طویل ہوتی ہے اور ان کی ذہنی صحت بھی شہر میں رہنے والی خواتین سے بہتر ہوتی ہے۔ PaRX اس مقصد کا پہلا پروگرام نہیں ہے۔ اسی طرح کے متعدد پروگرام امریکہ اور برطانیہ سمیت پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں۔
 
چھ ہفتوں میں ڈپریشن کنٹرول ہو گیا:
مارجوری شورمین کہتی ہیں کہ فطرت کی شفا یابی کی طاقت کی وہ خود جیتی جاگتی مثال ہیں۔ وہ اپنے ڈپریشن کے علاج کے لیے ایک ڈاکٹر کے پاس گئیں۔
 
image
 
 ڈاکٹر نے فارماسیوٹیکل حل کے بجائے، Schurman کے لئے نیچر سے علاج تجویز کیا– جس کے لئے انھیں ہفتے میں کم از کم دو گھنٹے، ہر بار کم از کم 20 منٹ کسی پارک میں وقت گزارنا تھا، چھ ہفتوں کے اندر اندر ان کا ڈپریشن بالکل غائب ہو چکا تھا!
 
لیم کے مطابق PaRX کا مقصد اس وقت پورا ہو گا جب میڈیکل اسکول فطرت کے فوائد کی تعلیم دینا شروع کریں گے، فطرت کو تجویز کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ صحت مند غذا اور صحت سے بھر پور طرز زندگی!!!

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: