ملک میں پانی کی بگڑتی صورتحال

ملک میں پانی کے مسلسل بحران نے مزید بدتر صورت اختیار کر لی ہے، کیونکہ ہفتہ کے روز مجموعی طور پردریاوں کی سپلائی 97,000 (کیوسک) تک گر گئی، جس سے پانی ہماری ضرورت سے 51 فیصد کم ہے
پچھلے سال (30 اپریل) کو یہ مقدار 121,000 کیوسک تھی، جب کہ پانچ سال کی اوسط 157,800 کیوسک ہے۔
دریائے کابل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 10 سال کی اوسط 41,200 کیوسک کے مقابلے میں صرف 16,700 کیوسک پانی آرہا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب سے سپلائی اس کی تاریخی اوسط 26,300 کیوسک کے مقابلے میں 12,300 کیوسک رہی اور دریائے جہلم سے 52,300 کیوسک کی اوسط کے مقابلے میں 31,500 کیوسک رہ گئی۔ ارسا نے قلت کو پورا کرنے کے لیے پنجاب اور سندھ کو سپلائی آدھی کردی.
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب کو 105,500 کیوسک کے مقابلے میں پنجاب کو صرف 51,400 کیوسک پانی ملا اسی طرح سندھ کو بھی آدھا پانی جا رہا ہے
پانی کی قلت پنجاب میں اگلے پانچ سے سات دنوں اور سندھ میں 10 سے 12 دنوں میں شدید نوعیت اختیار کر جائے گی، جس سے کپاس کی بوائی، گنے اور خریف کی فصلوں کی پوری رینج تباہ ہو جائے گی
ارسا کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ کو ملک میں منگلا جھیل میں 100,000 ایکڑ فٹ پانی موجود تھا جب کہ اس کی گنجائش 7.3 ملین ایکڑ فٹ تھی۔

*تربیلا جھیل*

، یہ 22 فروری کو ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی تھی اور گزشتہ 67 دنوں سے خالی پڑی ہے

۔ ارسا کے حسابات کے مطابق، جس میں پہلے ہی 29 فیصد کی کمی تھی، ملک کو اپریل کے دوران 8.6 ملین ایکڑ فٹ پانی ملنا چاہیے تھا۔ اسے اصل میں 5.4m ایکڑ فٹ جو ملا ہے -

خلاصہ

اب تک 51 فیصد پانی کی کمی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سال چالیس فیصد کم پانی پاکستانی زراعت کو ملے گا.

وجوہات

پچھلے 2000 سے 2018 تک کسی ڈیم کی تعمیر شروع نہیں کی گئ. اور بارشوں کو سیزن جو بیس سال پہلے مارچ سے ستمبر تک ہوتا تھا اب صرف جون تا اگست ہوتا ہے. مطلب ہمارے پاس دو ماہ پانی بہت زیادہ ہوتا ہے جسے ہم سٹور نہیں کر پاتے اور دس ماہ اسی پہ گزارہ کرتے ہیں. ڈیموں تعمیر ایک دن میں نہیں ہوتی.اس لیے حکومتیں ان پر توجہ نہیں دیتی کہ کریڈٹ آنے والی حکومت لے گی ایک یہ پراجیکٹ آج سے پانچ دس سال پہلے شروع کیے ہوتے تو آج پانی کی قلت نہ ہوتی۔۔۔۔

 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 126157 views Civil Engineer .. View More