بے کسو آؤ آؤ مدینے چلیں؟

حج بیت اﷲ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے لیکن زکوٰۃ کی طرح یہ صاحب ِثروت خواتین و حضرات پرفرض ہے ایکمسلمان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم ازکم ایک مرتبہ حج بیت اﷲ یا عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرلے اور اپنے پیارے نبی ﷺ کے در اقدس پر حاضری دے ان دنوں حج درخواستیں وصول کی جارہی ہے سرکاری حج سکیم کے عازمین حج کے لئے سعودی حکومت نے تیاریوں کو مکمل کرنے کیلئے 16 مئی 2022ء کا وقت مقرر کیا ہے۔ لہذا وقت کی بچت کیلئے حج درخواستیں پہلی بار وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org کے ذریعے آن لائن بھی وصول کی جائیں گی۔ گھر بیٹھے حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن : 13مئی 2022 ء بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن اور ٹوکن رقم کی وصولی : 09 تا13مئی 2022ء کی جارہی ہے تمام عازمین حج کیلئے نامزد بینکوں میں ٹوکن رقم 50,000 روپے (جو کہ حج پیکیج کا حصہ ہوگی) 13 مئی تک جمع کروانا لازمی ہے
حج درخواستیں کچھشرائط کے تحت وصول کی جارہی ہیں سعودی عرب سے ملنے والی حج اخراجات کی تفصیلات ابھی تک نامکمل ہیں لہذا حج اخراجات اور دیگر شرائط کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم سعودی عرب میں سہولیات کی قیمتوں اور ٹیکس شرح میں اضافے کے باعث اخراجات کا تخمینہ 7 سے 10 لاکھ کے درمیان متوقع ہے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی ( گروپوں کی بنیاد پر ) 15 مئی کو ہوگی۔ کامیاب عازمین حج کو بقایا رقم 3 دن کے اندر اندر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ امسال 81,132 پاکستانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کرینگے۔ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی معیاد 5 جنوری 2023 ہے جبکہ کارآمد شناختی کارڈ اور تازہ ترین صحت کا سرٹیفیکیٹ بھی لازمی ہے۔ درخواست گزار کیلئے عمرکی بالائی حد 15 اگست 2022 کو 65 سال سے زائد نہ ہو۔ سعودی تعلیمات کے مطابق کورونا ویکسین اور بوسٹرڈوز کا سرٹیفیکیٹ لازم ہے۔ حج پر روانگی سے 72 گھنٹے قبل PCR ٹیسٹ لازمی ہے۔ سعودی عرب نے 10ویکسین منظور کی ہیں:(1 ) فائزر (2) موڈرنا (3) آکسفورڈ اسٹرازنیکا (4) جانسن اینڈ جانسن (5) سائنوفام (6) سائنویک (7) کویکسن ( 8 ) سپیٹنک ( 9 ) کویکس (10) نوویکسوویڈ
جن عازمین نے ان کے علاوہ ویکسین لگوائی یے وہ 9 مئی کو فائزر کی پہلی ڈوز لگوا لیں جبکہ نجی حج سکیم کے ذریعے روانگی کے خواہشمند عازمین حج مستند HGOS کی تصدیق کیلئے وزارت کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔ فہرست چند دن تک آویزاں کی جائے گی۔ بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں تمام نامزد بیک درخواست گزاروں کو آسان اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت فراہم کرینگے۔ عازمین کے لئے حبیب بینک لمینڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الحبیب، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، میزان بینک، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، فیصل بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، دبئی اسلامک بینک کونامزدکردیاگیاہے اس کے لئے
مزید معلومات کے لیے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹس کا وزٹ کریں۔ www.hajjinfo.org www.mora.gov.pk (1) آن لائن حج رجسٹریشن کیلئے پہلے سائن اپ کریں، پاسورڈ انگریزی حروف تہجی میں دیں بعد میں سائن ان کریں، گروپ سائز مقرر کرنے کے بعد پہلی انٹری گروپ لیڈر کی ڈالیں
(2) اگر آپکی ویکسین سعودی منظور شدہ 10 ویکسین کی فہرست میں شامل نہیں تو جلد از جلد سرکاری طور پر دستیاب فائزر کی پہلی ڈوز لگوا لیں۔۔ کسی پریشانی کی صورت میں 9 مئی کو کسی بھی نامزد بینک سے رجوع کریں
(3) آن لائن حج رجسٹریشن پورٹل پر Edit, Save کی آپشن موجود ہے۔ 9 تا 13 مئی اپنے شناختی کارڈ کی مدد سے کسی بھی نامزد بینک میں کوائف میں ضروری تصحیح کے بعد ٹوکن رقم 50 ہزار جمع کروا کر رسید حاصل کریں
(4) سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی۔ کل حج اخراجات کی تفصیل آنے پر بقیہ رقم تین دن میں جمع کرانا ہو گی۔ پورے گروپ کا مقام روانگی (POD)، بینک برانچ یکساں ہونا ضروری ہے (5) سعودی منظور شدہ 10 ویکسین یہ ہیں:
فائزر، موڈرنا، آکسفورڈ اسٹرازنیکا، جانسن اینڈ جانسن، سائنوفام، سائنویک، کویکسن، سپیٹنک، کویکس، نوویکسوویڈ اگر پہلی چار ویکسین نہیں لگوائیں تو سرکاری طور پر دستیاب ویکسین فائزر کی ایکسٹرا/بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی ہے
(6) مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی معیاد 5 جنوری 2023 ہے جبکہ کارآمد شناختی کارڈ اور تازہ ترین صحت کا سرٹیفیکیٹ بھی لازمی ہے جو نامزد بینک میں جمع کرانا ہو گا۔ سعودی ہدایات کے مطابق درخواست گزار کی عمر کی بالائی حد 15 اگست 2022 کو 65 سال سے زائد نہ ہو۔ سعودی تعلیمات کے مطابق کورونا ویکسین اور بوسٹرڈوز کا سرٹیفیکیٹ لازم ہے۔ درخواست گذار کیلئے روانگی سے 72 گھنٹے قبل PCR ٹیسٹ کا انتظام خود کرنا ہو گا
(7) حج رجسٹریشن 9 تا 13 مئی نامزد بینکوں کے ذریعے بھی جاری رہے گی۔ تمام درخواست گذار نامزد بینکوں میں 50 ہزار روہے ٹوکن رقم جمع کروا کر اپنے فارم کا پرنٹ اور رسید حاصل کر سکتے ہیں ( آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد 9 مئی کا انتظار کیا جائے۔ ٹوکن رقم، اسکی رسید، کسی بھی قسم کی تصحیح، حج فارم اور میڈیکل کا پرنٹ، پاسپورٹ وغیرہ کے امور 9 تا 13 مئی نامزد بینک کے ذریعے مکمل ہونگے
(9) آن لائن حج پورٹل سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکٹ ڈاون لوڈ کر کے سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق کروا لیں۔ بینکوں میں پاسپورٹ، فٹنس سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم، ویکسین کارڈ 9 تا 13 مئی جمع کرانا لازمی ہے۔
(10) تمام عازمین "حج درخواست" کی رجسٹریشن کے بعد دیگر امور کی تکمیل کیلئے 9 تا 13 مئی کسی بھی نامزد بینک سے لازمی رجوع کریں۔ حج درخواست کی رجسٹریشن براہ راست بینک کے ذریعے بھی کروائی جا سکے گی۔
(11) امسال محدود کوٹہ کے باعث 3 سال سے مسلسل ناکام افراد، بزرگ، اوورسیز پاکستانیوں، 2020 قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں ہے اور نہ ہی حج پیدل کرنے کی اجازت ہے ۔ اوپن قرعہ اندازی ہو گی جس کانام نکل آیا وہی اہل تصورہوگا اس لئے کسی ایجنٹ یا کسی ادارے کو کسی بھی مدمیں سروس چارجز دینے کی کوئی ضرورت نہیں
(12) جو افراد آن لائن پورٹل پر ڈیٹا Save کر چکے وہ 9 تا 13 تاریخ کسی بھی نامزد بینک میں قائم حج بوتھ پر اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپنے کوائف چیک کریں ضرورت پڑنے پر تصحیح اور باقی مراحل مکمل کریں
(13) اگر فائزر، موڈرنا، آسٹرانزیکا، جانسن ویکسین لگوائے 6 ماہ ہو چکے تو انکی 1 اضافی بوسٹر ڈوز بہتر ہے۔ اگر انکے علاوہ سعودی منظور شدہ ویکسین لگوائی ہیں تو فائزر کی بوسٹر ڈوز لازمی ہے۔ اگر آپکی ویکسین منطور شدہ نہیں تو فائزر کی ڈبل ڈوز لازمی ہے۔ حج ِ بیت اﷲ کی سعادت
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے کے مصداق جاتے ہیں وہی جن کو سرکار ﷺ بلاتے ہیں جن کا نام قرعہ اندازی میں نکل آئے ہم انہیں پیشگی مبارک بادپیش کرتے ہوئے ملتمس ہے کہ وہ امت ِ مسلمہ کی نشاط ِ ثانیہ کی بحالی،پاکستان اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لئے خانہ کعبہ اور روضہ ـ رسول ﷺ پر خصوصی دعا فرمائیں اﷲ تعالیٰ عازمین ِ حج کو خیرخیریت سے وطن واپس لائے آمین یا رب العالمین۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 404321 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.