پی ٹی آئی ماضی میں جھانکے
(Hafiz Azam Mahmood, Lahore)
عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی. |
|
عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے ساتھ
ہی پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی ہے. پولیس چادر اور چار
دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں گھروں پر دھاوے بول
رہی ہے. آپریشن کے دوران جو بھی ان کے ہتھے چڑھ جائے اس کو لا کر وہ جیل کی
سلاخوں کے پیچھے بند کر رہی ہے . اس فعل کی وجہ سے پی ٹی آئی لیڈروں اور
کارکنوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کر
رہے ہیں. اس عمل کو وہ غیر جمہوری عمل بھی قرار دے رہے ہیں. احتجاج،
مظاہرے، لانگ مارچ اور دھرنے کو وہ اپنا جمہوری حق بھی کہہ رہے ہیں. ایسا
کوئی پہلی بار نہیں ہو رہا اور نہ صرف ان کے ساتھ ہو رہا ہے. پہلے بھی کئی
بار ایسا ہو چکا ہے. پی ٹی آئی دور حکومت میں اس کی بدترین مثال سب کے
سامنے ہے. کس طرح تحریک لبیک کے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا گیا. کس طرح ان
پر تشدد کیا گیا. کس طرح ان پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے، کس طرح ان کو
کئی کئی ماہ کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا گیا، کس طرح ان کے
اپنوں کو بھی ان سے ملنے نہ دیا گیا، کس طرح ججوں کو ان کی ضمانتیں نہ لینے
کیلئے پریشر ڈالا گیا، کس طرح ان کے بنک اکاؤنٹ تک بند کر دیئے گئے، کس طرح
ان پر گولیاں برسائی گئیں اور کس طرح ان کو روزے کی حالت میں شہید کر دیا
گیا. ہم چاہتے ہیں آپ کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہ ہو جو کچھ آپ نے ان کے ساتھ
کیا ہے. اور ہم اللہ پاک سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ یا اللہ پاک یہاں پر
انصاف نہ کرنا صرف رحم کرنا. ہم تجھ سے صرف رحم کے طلب گار ہیں.
|
|