سیاسی اور غیر سیاسی عوام میں فرق

غیر سیاسی عوام کی پاور - سیاسی عوام کی پھرتیاں

سیاسی عوام:
جو اپنے لیڈر کے کہنے پہ نکلتی ہے اور بار بار نکلتی ہے ہر کال پہ نکلتی ہے اور اپنی قدر کھوہ دیتی ہے بار بار کے آنے جانے سے، اسی وجہ سے ان کی کہی بھی کوئی سنوائی نہیں ہوتی نہ بغاوت کر سکتے ہیں نہ کوئی انقلاب لا سکتے ہیں، سیاسی لوگ کسی بھی موجودہ نظام سلطنت کا کچھ بھی نہیں بیگاڑ سکتے کیونکہ ان کے دلوں میں ایک انجانا سا خوف ضرور ہوتا ہے وہی ان کو کمزور بناتا ہے، سیاسی مخالفت کی بنا پہ اپنا کوئی بھی مطالبہ منوا نہیں سکتے ان کا ہر ایک جائز ناجائز مطالبہ کو سیاست کا روپ دے دیا جاتا ہے، سیاسی گمراہ کن عوام کا المیہ یہ ہے کہ سنی سنائی باتوں کا ڈھنڈورہ پیٹتے رہنا اپنی اپنی پارٹیوں کے گیت گاتے رہنا اور ایک دوسرے پہ الزام لگانے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہوتا، گالی گلوچ کی سیاست رہ گئی ہے

غیر سیاسی عوام:
یہ وہ عوام ہوتی ہے جن کا سیاست سے کوئی بھی لینا دینا نہیں کوئی سرو کار نہیں ہوتا اصل سپر پاور بھی اسی عوام کو کہتے ہیں، یہ جب بھی نکلتی ہے سروں پہ کفن باندھ کے نکلتی ہے، موجودہ نظام جبر مہنگائی سے تنگ آکر مضبوط ارادے کیساتھ پورے جوش و جذبے سے نکلتی ہے غیر سیاسی عوام ہی بغاوت کرتی ہے جو انقلاب لاتی ہے جس کو دنیا کی کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی یہ وہ مسلم قوم ہے جو دشمن کے ٹینکوں کے آگے لیٹ جاتی ہے سینے پہ بم باندھ کے ٹینکوں کے نیچے گھس جانے والی قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا. موجودہ ملکی حالات بھی کچھ ایسے ہی ہوتے جا رہے ہیں کہ دن بدن مہنگائی کے ظلم غریب عوام پہ ڈھائے جا رہے ہیں الله خیر کرے پاکستان سلامت رہے تا قیامت رہے. آمین
 

Malik Anwar Zia
About the Author: Malik Anwar Zia Read More Articles by Malik Anwar Zia: 10 Articles with 7631 views Online Business Advertising, Marketing.
MalikAdvertiser.Blogspot.com
.. View More