خودداری اور اسلام میں اس کا تصور

خودداری کا معنی مفہوم
خود داری کے کافی معانی ہیں جن میں سے احساس ذات، عزت نفس کا پاس، تعین احساس ذات، ضبط،احترامِ ذات ،اپنی نگہداشت اور حفاظت، ضرر و تکلیف سے بچاؤ کی دیکھ بھال یا احتیاط زیادہ استعمال ہوتے ہیں

رب کائنات نے انسان کو پیدا کیا تو اللہ نے اس کی ہدایت و راہنمائی کا بندوبست کیا انسان کو ہر چیز کا علم دیا اللہ نے قرآن پاک میں اچھے برے کی تمیز بتا ئی اخلاق حسنہ ہوں یا اخلاق سیئہ سب سے آگاہ کیا اسی طرح اللہ نے انسان کو عزت نفس،احترام ذات،احساس ذات اور خودداری کادرس دیاہے

احساس ذمہ داری اورخودداری ایسے الفاظ ہیں جس میں کسی انسان کی شخصیت کی جھلک نظر آتی ہے بالیقین کہا جاسکتاہے کہ اس میں احساس ذمہ داری کا فقدان ہونے کی وجہ سے خودداری پر بھی حرف آسکتاہے۔ احساس ذمہ داری اور خودداری کاپاس رکھنا صاحب استقامت شخص کی علامت ہے

اچھےحالات ہوں یا بُرے اپنی غیرت اور عزتِ نفس کو مجروح نہیں ہونے دینا چائیے اقائے کریم ﷺ کی کئی احادیث میں خودداری کی تعلیم ہے۔ آقائےکریم ﷺنےفرمایا: مومن کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے نفس کو ذلت میں ڈالے۔
(ترمذی ، 4 / 112 ، حدیث : 2261)

اسلام خودداری و عزت نفس کا درس دیتا ہے۔انسان جب کسی دوسرےسےکوئی چیز طلب کرتا ہے کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو اس کی خودداری پر سوال آتا ہے دین اسلام میں دوسروں سے سوال کرنے کی جہاں مذمّت ہےوہیں نہ مانگنے کی فضیلت بھی ہے آقائے نامدار حضور نبی کریمﷺنےارشاد فرمایا : ’’جو مجھے ایک بات کی ضمانت دے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ‘‘حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے عرض کی : میں ضمانت دیتاہوں۔ حضور خاتم النبیینﷺنے ارشاد فرمایا : لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرنا۔
(ابن ماجہ ، 2 / 401 ، حدیث : 1837)

خودداری سے انسان کی عزت و توقیر میں آضافہ ہوتا ہے لوگوں کی چیزوں سے بےنیاز رہنا اور ان سےکچھ نہ مانگنا انسان کی عزت میں اضافہ کرتا اور اسے لوگوں کےنزدیک محبوب بنادیتاہے آقاکریمﷺنے فرمایا مومن کی عزت لوگوں سے بے نیاز ہونے میں ہے۔
(شعب الایمان ، 3 / 171 ، حدیث : 3248)

اگر ہم تاریخ اسلام کو دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری زندگی خودداری کا اعلی ترین مثال ہے اسی طرح حضور غوث اعظم رحمہ اللہ ہوں یا کوئی اور بزرگ سب کی زندگیاں خودداری کا درس دیتی ہیں جب خودداری ہمیں سوال کرنے کی ذلت سے بچاتی ، ہماری عزت و توقیربڑھاتی ، دوسروں کی محتاجی سے بچاتی ، ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہےتو پھر ہمیں ایسی صفت کو ضرور اپنانا چاہئے۔ اللہ کریم ہمیں خودداری کو اپنانےکی توفیق عطافرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنﷺ

اگر اس تحریر میں کہیں بھی مجھ سے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہے تو اللہ رب العزت کے حضورمعافی کا طلب گار ہوں اللہ ہمارے ملک پاکستان کے حال پہ رحم فرمائے ملک پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت فرمائے آمین

 

MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 240945 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More