ماڈل پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد

پنجاب حکومت تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے جن کے تحت سکولوں کے سالانہ بجٹ میں اضافہ سیکورٹی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اعلی تعلیم یافتہ سٹاف کی تعیناتی اساتذہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ شامل ہیں اس کے علاوہ تمام سکولوں کی مرمت کے لیے بھی خصوصی فنڈز کا اجراء بھی کیا گیا ہے سکولوں کی کارکرگی جانچنے کیلیے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل بھی اہم پیش رفت ثابت ہوئی ہے خراب نتائج کے حامل سکولوں کے سربراہان کو سزائیں دینے سے بھی اس شعبہ میں بہت سی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور اسی وجہ سے جو والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سیکٹر سے تعلیم دلوانے کو ترجیح دے رہے تھے اب وہ سرکاری سکولوں میں واپسی پر مجبور ہو چکے ہیں پنجاب حکومت کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت آج تعلیم کے شعبہ بہت بہتری آ چکی ہے اورسرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہت اچھا ہو گیا ہے پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں میں تعلیمی معیار کو بڑھا کر پاکستان بھر میں پنجاب کو نمبر ایک کر دیا ہے جس سے پنجاب کے طلبہ دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں معیاری اور اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں پنجاب گورنمنٹ نے ایجوکیشن سیکٹر میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے جس سے کسانوں اور غریب طبقہ کو بھی معیاری تعلیم بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہے سرکاری سکولوں میں یونفارمز کتابیں اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں مستقبل قریب میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کیلیے لنچ باکس ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی جیسے منصوبے بھی زیر غور ہیں گورنمنٹ ماڈل سکول موہڑہ بھٹاں بھی ایسے سکولوں میں شامل ہے جس میں دن بدن تعلیم کے حوالے سے بہتری آ رہی ہے اور یہ سکول ضلع راوالپنڈی کے پرائمری سکولوں میں سے بہترین سکولوں میں شامل ہوتا ہے جہاں پر سکول انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے آج تعلیمی معیار بہت بہتر ہو چکا ہے نئی ہیڈ مسٹریس انچارج مریم ناصر کی تعیناتی سے سکول میں نظم و ظبط کا بول بالا ہو چکا ہے تمام ٹیچر باقاعدگی سے اپنی اپنی کلاسز چلا رہی ہیں تمام سٹاف اعلی تعلیم یا فتہ ہے اور سکول کے معاملات کو احسن طریقے سے چلانے میں تمام ٹیچرز اپنا اپنا کردار مخلصانہ طریقے سے ادا کر رہی ہیں ہیڈ مسڑیس انچارج مریم ناصر کی شب و روز محنت سے آج سکول میں جا کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہے سکول کسی دیہات میں واقع نہیں ہے بلکہ کسی شہر کے اہم ترین علاقے میں واقع ہے سکول کی سجاوٹ اور ڈسپلن اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ سکول میں کوئی کام ہو رہا ہے اور کوئی کام کروانے والا بھی موجود ہے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ویسے تو سارا سٹاف ہی سکول کے حوالے سے بہت محنت کر رہا ہے لیکن بچیوں کے بقول ہید مسٹریس انچارج مریم ناصر کا کردار زیادہ اہم ہے ان کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلیئے مقامی افراد کا تعاون بھی بہت ضروری ہوتا ہے الحمد اﷲ موہڑہ بھٹاں کے باسی سکول کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں ھال ہی میں چوھدری محمد فاروق ہانگ کانگ،حاجی کرمداد یو کے، چوھدری عبدالغفور یو کے چوھدری شبیر یو کے کی طرف سے سکول کیلیئے فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے مذکورہ افراد کے علاوہ بھی مقامی لوگ سکول پر خصوصی دھیان دے رہے ہیں عبدالخطیب چوھدری بھی سکول کی ترقی کیلیئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ سکول اور سٹاف کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں خاص طور پر سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیئے ان کو انعامات سے نوازتے ہیں سکول میں تعینات تمام سٹاف اعلی تعلیم یافتہ ہے انچارج مریم ناصر ایم فل میتھ بی ایڈ ہیں ،ٹیچر انیقہ زوہیب ایم فل میتھ بی ایڈ ہیں ،طاہرہ بی بی ایم ایس سی اکنامکس بی ایڈ ،سنا گل ایم اے انگلش بی ایڈ ،میمونہ اختر بی اے بی ایڈ اور تسلیم اختر بی اے ایڈ ہیں جس سکول میں اس طرح کی اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز موجود ہیں اس سکول میں تعلیمی معیار یقینان بہتر نہٰن بلکہ بہترین ہی ہو گا گزشتہ ہفتے کو سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد بچوں کو سال بھر کی محنت کے ثمرات دینا تھا اس تقریب میں پوٹھوار سوشل ویلفئیر کے عہدیداران اور پنڈی پوسٹ کی ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت پاک کلام سے کیا گیا ،اور سکول کے بچے نے نعت رسول مقبول پیش کی سکول کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کیئے اس کے علاوہ چھوٹی بچیوں نے بہترین پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ سٹیج سیکریٹری کی زمہ داریاں تمام ٹیچرز نے باری باری ادا کی ہیں اس موقع پر انچارج ہیڈمسٹریس مریم ناصر نے اپنے خطاب میں سکول میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا اور رزلٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا حاضرین نے سکول انتظامیہ کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارک باد پیش کی سکول کی چھوٹی بچیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی حاصل ہوئی اور یہ احساس بھی ہوا کے ان بچیوں پر کتنی محنت کی گئی ہو گی اور میں ان ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سخت محنت کر کے بچیوں کو سکھایا اور ان کی محنت کی بدولت بچیوں نے عمدہ پرفارمنس پیش کر کے سکول کا نام روشن کیا ہے اس کے علاوہ سکول کے دیگر حالات دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے میں سکول ہیڈمسٹریس اور دیگر تمام سٹاف کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ توقع کرتا ہوں کے وہ آئندہ سکول کے سالانہ نتائج میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 169338 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.