|
|
امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنا ہر
بچے کا خواب ہوتا ہے خاص طور پر کالج میں پڑھنے والے بچے جو عمر کے اس دور
میں ہوتے ہیں جب ان کو ایک جانب اچھے نمبروں سے کامیاب بھی ہونا ہوتا ہے-
اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی دیگر تمام دلچسپیاں، ہنگامے بھی انہیں اپنی
جانب پکارتے ہیں- |
|
کالج کے امتحانات اور
طالب علم |
جیسا کہ کالج کے امتحانات ملک بھر میں جون کے وسط سے
شروع ہونے جا رہے ہیں تو یہ ایک ایسا وقت ہے جب کہ اسکول کے بچے گھر پر
گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے ہیں اور سب گھر والے کسی نہ کسی پکنک اور سیر و
تفریح کے موڈ میں ہیں- ان حالات میں کالج کے بچوں کے لیے پڑھائی ایک مشکل
مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے لیکن ہمارے بتائے ہوئے طریقوں کے استعمال سے وہ نہ
صرف اچھے طریقے سے اپنی پڑھائی کر سکتے ہیں بلکہ اچھے نمبر بھی حاص کر سکتے
ہیں- |
|
1: گروپ اسٹڈی |
کالج کے امتحانات کی تیاری کے لیے گروپ اسٹڈی اس حوالے
سے بہتر ہوتی ہے کہ اس طرح سے بہت ساری ایسی چیزيں بھی پڑھی جا سکتی ہیں جو
کہ عام حالات میں اکیلے پڑھنے کی صورت میں کسی نہ کسی وجہ سے انسان کی نظر
سے رہ جاتی ہے- اس وجہ سے اپنے ایسے ساتھیوں کا گروپ بنائيں جو کہ آپ کے ہم
مزاج ہوں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پڑھائی کریں اس طرح کم وقت میں زيادہ پڑھا
جا سکتا ہے- |
|
|
|
2: چیونگم چبائيں |
چیونگم کے جہاں ہاضمے کے حوالے سے کئی فوائد ہیں وہیں
ماہرین کے مطابق اس کو چبانے سے انسان کا دماغ ایکٹو رہتا ہے اور وہ نیند
کو بھگاتی ہے- لہٰذا پڑھتے وقت یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے چیونگم چبانا
ایک اچھا آئيڈیا قرار دیا جاتا ہے- |
|
3: پڑھائی کے لیے کسی پر
سکون جگہ کا انتخاب کریں |
عام طور پر اسٹڈی روم میں بیٹھ کر پڑھنا اور زیادہ دیر
تک پڑھنا بوریت کا شکار کر سکتا ہے- اس وجہ سے پڑھائی کے لیے کسی مختلف جگہ
کا انتخاب کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی پرسکون گوشے کا انتخاب آپ
کی مرضی پر منحصر ہے وہ جگہ لائبریری، گھر کی چھت، گیلری ہو سکتی ہے جہاں
پر خاموش اور مختلف ماحول میں زيادہ سکون سے امتحانات کی تیاری کی جا سکتی
ہے- |
|
4: بلند آواز میں پڑھنا |
بلند آواز میں پڑھنا جس کو دوسرے لفظوں میں رٹا لگانا بھی کہتے ہیں اس
حوالے سے مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ جب آپ کسی چیز کو بلند آواز میں پڑھتے
ہیں تو وہ زيادہ تیزی سے کانوں کے راستے آپ کی یاداشت کا حصہ بن سکتا ہے
اور مفید ثابت ہوتا ہے- |
|
5: پانی کی بوتل کا ساتھ رکھنا |
ہمارا دماغ 75 فی صد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کے کام کرنے کی صلاحیتیں
اس وقت زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں جب کہ جسم میں پانی کی مقدار
برابر ہو- اس وجہ سے پڑھائی کے دوران پانی کی بوتل کو ساتھ رکھنے سے اس کی
استعداد بہتر ہوتی ہے- |
|
|
|
6: چاکلیٹ کھانا |
چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فلیونائڈ سے
بھرپور ہوتی ہے- اس حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ یہ ارتکاز کو بہتر
بناتی ہے اور اس سے یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے اس وجہ سے پڑھائی کے دوران
چاکلیٹ کھانے سے امتحانات کی تیاری میں کافی مدد مل سکتی ہے- |
|
7: اپنے آپ کو خود انعام
دیں |
اپنے گول سیٹ کریں اور ٹارگٹ کو سامنے رکھ کر پڑھائی
کریں اور ٹارگٹ پورے ہونے پر اپنے آپ کو انعام بھی دیں جیسے کہ اگر یہ ٹاپک
آدھے گھنٹے میں یاد کر لیا تو ایک آئس کریم کھائيں گے یا پھر اسی طرح کی
لالچ خود کو دے کر ٹارگٹڈ اسٹڈی کریں- |
|
8: آرام کرنا بھی ضروری
ہے |
ہر وقت کتاب سامنے رکھ کر بیٹھنا امتحانات کی تیاری کا
ایک اچھا طریقہ نہیں ہے- اس کے لیے آپ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ آرام کرنے کا
وقت بھی نکالنا ہوگا تاکہ اس بریک کے بعد دوبارہ سے اچھے طریقے سے امتحانات
کی تیاری کر سکیں- مستقل پڑھنے سے ایک خاص وقت کے بعد دماغ کسی بھی بات کو
یاد کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے اس وجہ سے آرام کا وقت نکالنا بھی ضروری
ہے- |