لگتا ہے ان کے خاندان کا پہلا بچہ اسکول گیا، بچے کو پہلے دن اسکول بھیجتے ہوئے والدین کا ایسا عمل جو کسی نے کبھی نہ کیا ہوگا

image
 
گرمی کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ہیں یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ بہت سارے والدین اپنے چھوٹے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کے بعد اسکول میں داخل کرواتے ہیں تو یہ دن صرف بچوں کی زندگی کا بہت اہم اور بڑا دن ہوتا ہے بلکہ یہ دن بچوں کے والدین ان کے گھر والوں کے لیے بھی بہت بڑا دن ہوتا ہے-
 
ہر فرد کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس دن کو یادگار سے یادگار ترین بنا دیں اس کے لیے ہر ایک اپنی مقدور کے مطابق بچے کی خوشی اور اپنی محبت کے اظہار کے لیے کوشش کرتا ہے- مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے خاندان کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے بچے کے اسکول جانے کے پہلے دن کو انوکھے انداز میں یادگار بنا دیا-
 
بچے کو اسکول بھیجنے کے لیے بینڈ باجے لے آئے
بھارت کے شہر دہلی سے تعلق رکھنے والے والدین کا بچہ جب اسکول جانے کے قابل ہوا تو انہوں نے اس بچے کے کے اسکول جانے کے پہلے دن کو عجیب انداز سے سیلیبریٹ کیا-
 
image
 
والدین نے بچے کو ایک دولہا کی طرح بینڈ باجوں کے ساتھ اسکول لے کر آئے اور اس دن کو مزيد یادگار بنانے کے لیے پروفیشنل کیمرہ مین کی خدمات بھی لیں تاکہ اس دن کے ایک ایک پل کو محفوظ کر سکیں-
 
اس کے بعد اسکول کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں نے بینڈ باجا بجا کر ایسا سماں بنا دیا جیسے کہ کوئی دولہا اپنی بارات کو لے کر آیا ہے اس موقع پر بچے کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے دادا بھی موجود تھے جو کہ اس موسیقی پر جھومتے رہے-
 
image
 
بچے کا اسکول کا پہلا دن ضروری کیوں؟
تعلیم ہر بچے کے لیے آج کے دور کی سب سے اہم ضرورت ہے جو کہ اسکول جائے بغیر ممکن نہیں ہے مگر بچے کو گھر سے اسکول بھیجنا ایک بڑا فیصلہ ہوتا ہے اس طرح کے عمل سے والدین نے بچے کے دل میں اسکول جانا ایک دلچسپ کام بنا دیا جس کا اثر بچے کی ساری عمر رہے گا اور اسکول اس کے لیے بوجھ کے بجائے ایک اچھی جگہ بن گیا جہاں وہ شوق سے پڑھ سکے گا
YOU MAY ALSO LIKE: