پاکستان دیوالیہ نہ ہو، عوام چاہے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائے

پچھلی دور حکومت میں جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا. عوام، اپوزیشن اور میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتے تھے، عوام دہائی دینا شروع کر دیتی تھی. اپوزیشن کا دل عوامی درد سے پھٹنا شروع ہو جاتا تھا اور میڈیا مائک لے کر پیٹرول پمپوں اور گلی محلوں میں گھومنا شروع ہو جاتا تھا.

پچھلی دور حکومت میں جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا. عوام، اپوزیشن اور میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتے تھے، عوام دہائی دینا شروع کر دیتی تھی. اپوزیشن کا دل عوامی درد سے پھٹنا شروع ہو جاتا تھا اور میڈیا مائک لے کر پیٹرول پمپوں اور گلی محلوں میں گھومنا شروع ہو جاتا تھا . پھر پی ڈی ایم کی حکومت آئی وزیراعظم شہباز شریف بنا. اس نے آتے ہی اعلان کیا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے. مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر ہم مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے. اور ساتھ ہی ایک مہم شروع کر دی گئی کہ اگر حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا. میڈیا اس مہم کا حصہ بنا . روزانہ ٹاک شوز میں معیشت دانوں کو بلا کر ڈپیٹ کروائی جاتی اور بار بار اس بات پر زور دیا جاتا کہ اگر حکومت نے کچھ دن اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا. پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیں گے. اس مہم کی کامیابی کے بعد، عوام کو برین واش کرنے کے بعد، بالآخر حکومت نے عوام پر تیس روپے اضافے کے ساتھ پیٹرول بم گرا دیا. ایک ہفتے بعد مزید تیس روپے اضافے کے ساتھ دوسرا بم گرایا. اس کے بعد بھی حکومت کی تسلی نہیں ہوئی. اس کے بعد بھی حکومت کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی. اب حکومت عوام پر تیسرا ایٹم بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے. اور یہ ایک دو روز میں گرا بھی دے گی. پچھلی حکومت جب پانچ دس روپے پیڑول کی قیمت بڑھاتی تھی تو عمران خان ٹی وی پر آ کر ہزار دلیلیں دیتا تھا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں کئی ممالک سے اب بھی کم ہیں. عوام کو تسلیاں دیتا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے. لیکن ہم اس کی ایک بات نہیں سنتے تھے. اب یہ حکومت عوام کی ایک بات نہیں سن رہی. عوام کا رونا دھونا، چیخنا چلانا نہیں سن رہی. اب مفتاح اسماعیل کئی روز سے شور مچا رہا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں مزید نہ بڑھائی گئیں تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا. اب ملک کے ہمدردوں کو عوام کے درد کا احساس نہیں. ملک دیوالیہ نہ ہو عوام چاہے دیوالیہ ہو جائے. ملک دیوالیہ نہ ہو عوام چاہے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائے.
 

Hafiz Azam Mahmood
About the Author: Hafiz Azam Mahmood Read More Articles by Hafiz Azam Mahmood: 32 Articles with 21284 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.