الطاف بھائی کا الٹٰی میٹم

رواں سال ٣ اگست بروز بدھ لال قلعہ گراؤنڈ میں جنرل ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین صاحب نے کہا کہ بھارت یاترا کے دوران میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی سے درخواست کی تھی کہ اگر ایم کیو ایم کے خلاف ٩٢ء جیسا آپریشن دوبارہ ہوا تو کیا بھارت پانچ کروڑ مہاجروں کو دوبارہ قبول کرلے گا کیا مہاجروں کو دوبارہ بھارت آنے دیا جائے گا ۔؟

محترم الطاف بھائی آپ کے بھارت یاترا کے دوران غالباً آپ کی جماعت پاکستان میں صوبائی و وفاقی حکومت کا حصہ تھی اگر آپ کی جماعت آمر کے ساتھ شریک اقتدار نا ہوتی اور اپوزیشن میں رہ کر مثبت کردار ادا کرتی تو شاید من موہن سنگھ اور سونیا گاندھی آپ کے غیر سنجیدہ درخواست ضرور ہاں یا نہ میں جواب دیتے لیکن آپ کی زبان سے ہندوستان کی سرزمین پر علامہ اقبال کی نظم کے چند اشعار ادا ہونا ١٧ کروڑ پاکستانیوں کے لیے باعث شرم و ندامت کا باعث تھا کہ سارے جہا سے اچھا ہے ہندوستان ہمارا ۔۔۔۔

محترم الطاف صاحب آپ نے فرمایا اپنے خطاب میں کہ ایم کیو ایم کسی جماعت ،سندھی ،پٹھان ، پنجابی ، بلوچی و سرائیکی کے خلاف نہیں تو ازراہ کرم محتر م ذرا وضا حت تو کیجیے کہ اگر آپ قومیت کے خلاف نہیں تو مہاجروں کے اکثریتی علاقوں میں کیوں غریب پھٹانوں کے ہوٹل ، پتھارے ، دوکانوں کو جلایا اور لوٹا جاتا ہے ؟

آپ نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ صدر زرداری اور قائم علی شاہ لیاری گینگ وار اور لینڈ ًمافیا کی سرپرستی کررہے ہیں کیا الطاف بھائی لانڈھی ، ملیر اور کٹٰی پہاڑی پرہلاک ہونے والوں کے پیچھے کہیں لیاری گینگ وار اور لینڈ مافیا تو ملوث نہیں ؟

حکومت ناکام ہوگئی فوج آئے اور دیکھے کون دہشت گرد ی میں ملوث ہے ؟

الطاف بھائی ساڑھے تین سال بعد حکومت سے علحیدہ ہونے کے بعد آپ کو نظر آیا کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے اور جہاں تک دہشت گردی میں ملوث ہونے کی بات ہے تو عوام شاید سانحہ بارہ مئی کو آج تک نہیں بھولے ہیں -

حالات بہتر کرنے کے لیے حکومت کو ٤٨ گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے لوگ ایک ماہ کا راشن گھر میں جمع کرلے !

خدارا رحم آپ کی جانب سے ماضی میں بھی الٹی میٹم دیئے جاتے رہے تھے اور لوگوں کو راشن جمع کرنے کی ہدایت کی جاتی تھی اس کا نتیجہ عوام بخوبی واقف ہیں آئے دن کی ہڑتالیں ،قتل و غارت گری ،لوٹ مار اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا جانا ۔ الطاف بھائی آپ کے الٹی میٹم کی وجہ سے ماضی میں کئی نوجوانوں کی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ۔ خدارا نئی نسل کو فوج سے نا لڑائیں کیونکہ فوج ناقابل تسخیر ہوتی ہے-

رحمان ملک صاحب نے فرمایا کہ کراچی کے حوالے سے الطاف بھائی کے تحفظات درست ہیں -

کراچی کے حوالے سے الطاف بھائی کے خدشات و تحفظات کی تصدیق صدر زرداری کے دست بازوں رحمان ملک صاحب نے کردی ہے تصدیق کرنے سے قبل جناب ملک صاحب الطاف بھائی کے خدشات کو سنا نہیں ہوگا یا جام لذت کی کثرت نے ملک صاحب کو حواس بخواستہ یعنی مدہوش کیا ہوگا کیونکہ الطاف بھائی کے خدشات کو درست قرار دینا یعنی صدر زرداری لیاری گینگ وار کی سرپرستی اور قائم علی شاہ لینڈ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں تصدیق کرتے ہوئے ہوش میں رہنا ضروری ہے -
abad ali
About the Author: abad ali Read More Articles by abad ali: 38 Articles with 37407 views I have been working with Electronic Media of Pakistan in different capacities during my professional career and associated with country’s reputed medi.. View More