اچھا چلتا ہوں دعاؤں میں یاد رکھنا، نوکری چھوڑتے ہوئے دلچسپ ترین استعفے جنہوں نے باس کو حیران و پریشان کر دیا

image
 
عام طور پر نوکری کرنا مختلف مراحل سے گزر کر ممکن ہوتا ہے۔ اپائنٹمنٹ لیٹر سے لے کر پہلی تنخواہ اور اس کے بعد ترقی کی خواہش باس کی تعریف یہ سب ایسے مراحل ہوتے ہیں جو کسی بھی انسان کے لیے خوشی اور اطمینان کا سبب ہو سکتے ہیں- مگر بعض اوقات نوکری کے دوران ایسے مراحل بھی آجاتے ہیں جب کہ انسان کو اس نوکری کو چھوڑنا پڑتا ہے- اس کی وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں کبھی اس کی وجہ تنخواہ میں اضافہ نہ ہونا ہوتا ہے تو کبھی کام کرنے والی جگہ کا ماحول بھی اس میں اہم کردارادا کرتا ہے- مگر بعض اوقات ترقی کے نيے مواقع اس کا سبب بن سکتےہیں وجہ کچھ بھی ہو مگر نوکری چھوڑنے سے قبل استعفیٰ دینا بھی ضروری ہوتا ہے- آج ہم آپ کو کچھ ایسے استعفوں کے بارے میں بتائيں گے جو اگر چہ بہت مختصر تھے مگر انہوں نے اپنے باسز کو حیران کر ڈالا-
 
1: بائے بائے سر
یہ استعفی صرف تین حرفی لفظوں پر مشتمل تھا جس میں باس کو صرف بائے بائے کہہ کر یہ بتایا گیا کہ ہمیشہ کے لیے الوداع اب وہ دوبارہ نوکری جاری نہیں رکھ سکیں گے اور صرف بائے بائے کہنے پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس کے ساتھ نیچے اپنے دستخط کر کے اس پر تصدیق کی مہر بھی ثبت کی گئی ہے-جب کہ اس کو شئیر کرنے والی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کو محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بھی بہت زیادہ ہے اگر ایک بار بھی بائے کہہ دیا جاتا تو مقصد بھی پورا ہو جاتا اور ایک لفظ کی بچت بھی ہو جاتی-
image
 
2: جب نوکری چھوڑنے کا زیادہ ہی غصہ ہو تو
بعض اوقات دفتر میں ماحول اس حد تک خراب ہو جاتا ہے جب نوکری چھوڑنی مجبوری بن جاتی ہے- ایسی حالت میں نوکری بھی چھوڑنا اور اپنے غصے کا اظہار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے- ایسا ہی ایک استعفیٰ سوشل میڈيا کی توسط سے نظر سے گزرا جس میں باس کو مخاطب کر کے صرف اخ تھو کہہ کر بتا دیا گیا ہے کہ ہم آپ کی دی گئی نوکری پر تھوکتے ہیں- اگرچہ یہ طریقہ کسی بھی اعتبار سے سراہے جانے کے قابل نہیں ہے مگر یقیناً ملازم اتنا تو پریشان ہوگا کہ وہ یہ کرنے پر مجبور ہو گیا-
 
3: سیدھی اور سچی بات
کچھ لوگ سیدھی اور سچی بات کرنے والے ہوتے ہیں ایسے ہی ایک ملازم نے جب نوکری سے استعفیٰ دیا تو اس نے سب سے پہلے باس کو گڈ مارننگ کہا اور اس کے بعد اس کو براہ راست بغیر لگی لپٹی رکھے کہہ دیا کہ میں نوکری چھوڑ رہا ہوں- یہ استعفیٰ پڑھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں نوکری چھوڑ رہا ہوں کچھ کر سکتے ہو تو کر لو-
 
4: بس یہیں تک تھا جو تھا
کچھ باتیں لفظوں سے زيادہ تصویروں سے سمجھائی جا سکتی ہیں ایسا ہی ایک اور استعفیٰ بھی سوشل میڈیا کی توسط سے سامنے آیا جس میں ملازم نے باس کو اپنے استعفیٰ میں ایک اداس میم بھیجی- جس پر لکھا تھا کہ بس یہیں تک تھا جو تھا یعنی اب مزید جاری نہیں نہ سکتا ہے-
 
نوکری چھوڑنا بھی ایک ہنر ہے اور کچھ افراد اس ہنر کو اتنے بہترین انداز میں انجام دیتے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد بھی باس ان کو ان کے منفرد انداز کے سبب ہمیشہ یاد رکھتے ہیں آپ کا کیا خیال ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: