نوکری بچانی ہے تو یہ کام نہ کریں... وہ باتیں جو آپ کو آفس میں کبھی نہیں کرنی چاہئیں

image
 
آپ کتنے بھی قابل، محنتی اور فرض شناس ملازم کیوں نہ ہوں، کام کی جگہ پر بعض اوقات چھوٹی چھوٹی غلطیاں یا کوتاہیاں آپ کیلئے بڑی مشکل کا سبب بن سکتی ہیں- لیکن اگر آپ اپنی زندگی میں کچھ باتوں کو معمول بنالیں تو شائد آپ کو کام کی جگہ اور گھر میں بھی کافی آسانیاں پیش آسکتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دفتر میں وہ کونسے جملے ہیں جن میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے آپ اپنے کیلئے بہت آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
 
میں کر سکتا ہوں/ میں کوشش کرتا ہوں
کام کی جگہ پر اکثر لوگ خود اعتمادی یا جلدی بازی میں ایسے کام کی حامی بھی بھر لیتے ہیں جس کو کرنے کے شائد وہ اہل نہیں ہوتے جس کا نتیجہ بعض اوقات ناخوشگوار نکلتا ہے اور ناکامی کی وجہ سے آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے- لیکن اگر آپ کہیں کہ میں کوشش کرتا ہوں تو آپ کو ناکامی کی صورت میں شرمندگی نہیں اٹھانی پڑے گی اور کامیابی کی صورت میں تعریف بھی ملے گی- تاہم اگر آپ غلط جملے کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو نقصان کا خدشہ زیادہ ہوگا۔
 
یہ نا ممکن ہے/ ایسا ہوسکتا ہے
باس چاہے کوئی بھی ہو اس کیلئے ناممکن کا لفظ قطعی ناقابل برداشت ہوتا ہے، کبھی بھی سامنے سے ناممکن کا لفظ استعمال نہ کریں بلکہ اگر باس کوئی ایسا کام کہیں جو مشکل ہو تو تائید کریں کہ ایسا ہوسکتا ہے اور کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اگر آپ سامنے سے جواب دیتے ہیں تو باس آپ کو کبھی پسند نہیں کرینگے اور آپ کے کام اور آپ کی ذات پر اس کا برا اثر ہوگا۔
 
یہ کام نہیں کرے گا/ یہ آئیڈیا آزمانے میں حرج نہیں
کام کی جگہ پر اکثر لوگ دوسروں کی رائے کو اہمیت دینا پسند نہیں کرتے اور اپنی رائے مسلط کرکے فوری فیصلہ سنانے کی کوشش کرتے ہیں، آپ کو چاہیے کہ دوسرے شخص کی بات کو بغور سنیں اور اگر کوئی نیا آئیڈیا آتا ہے تو اس کو آزمانے میں حرج نہیں لیکن اگر آپ فوری یہ کہہ دیں کہ یہ آئیڈیا کام نہیں کریگا تو سامنے والے شخص کی نظر میں آپ کی عزت کم ہوجائیگی۔
 
image
 
تم زیادہ سوچ رہے ہو/ زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
آپ کے الفاظ نشتر اور مرہم کا کام کرتے ہیں صرف ان کے درست استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، اگر دفتر میں کوئی ساتھی کسی مسئلے کو لے کر پریشانی کا شکار ہے تو اس کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ تم زیادہ سوچ رہے ہو کیونکہ ایسا کرنے سے وہ آپ کے بارے میں بدظن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ معاملہ حل ہوجائیگا تو شائد دوسرا فریق آپ کی ہمدردی کیلئے شکر گزار ہوگا۔
 
میں یہ نہیں کر سکتا / میں کوشش کروں گا
کام کے دوران اکثر وقت کی کمی یا کام کی زیادتی کی وجہ سے ہم اکثر کسی کام سے معذرت کرلیتے ہیں اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن آپ کا ایک جملہ اس چھوٹی سی بات پر آپ کے تعلق کو بگاڑ سکتا ہے۔ اگر آپ کسی کام سے معذور ہیں تو میں یہ نہیں کر سکتا کے بجائے یہ کہہ دیں کہ میں کوشش کروں گا تو سامنے والے کو خود سمجھ آجائیگی کہ آپ کیلئے یہ کام مشکل ہے یوں آپ کا تعلق بھی خراب نہیں ہوگا اور آپ آسانی سے معذرت بھی کرلیں گے۔
 
یہ ذمہ داری نہیں / میں مدد کرسکتا ہوں
دفتر میں اکثر ایسے کام بھی کرنا پڑسکتے ہیں جو آپ کی ذمہ داری کا حصہ نہ ہوں یا آپ وہ کرنے سے گریزاں ہوں لیکن روکھے پن سے یہ کہنا کہ یہ میرا کام یا میری ذمہ داری نہیں ہے تو آپ کا یہ ایک جملہ آپ کی ساکھ کر متاثر کرسکتا ہے- لیکن اگر آپ کوئی ایسا کام جو آپ کی ذمہ داری نہ وہ لیکن اخلاقاً آپ یہ کہہ دیں کہ میں مدد کرسکتا ہوں تو آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا اور ساتھیوں کی نظر میں آپ وقعت بڑھ جائیگی۔
 
image
 
معافی چاہتا ہوں
ہم میں سے کوئی بھی ہر کام میں ماہر نہیں ہوسکتا ہے اور جہاں کام ہو وہاں غلطی کی گنجائش بھی ضرور ہوتی ہے اور اگر آپ سے غلطی ہو جائے یا دوسرے کی غلطی بھی ہو تو الزام ڈالنے کے بجائے معافی مانگنے میں پہل کریں، اس سے آپ کا تشخص بہتر بنے گا اور معذرت کرنے سے بات بگڑنے کا امکان کم ہوگا جس سے آپ کو ذہنی تناؤ اور کشیدگی سے چھٹکارا ملے گا اور آپ یکسوئی سے اپنے کام پر توجہ دے سکیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE: