منہ میں زبان کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ زبان رکھنے کا انداز آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟

image
 
منہ میں زبان رکھنے کے انداز کے بارے میں سنتے ہی سب کو حیرت کا جھٹکا سا لگتا ہے اور ہر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ زبان منہ میں تو ہوتی ہے اس کے رکھنے کا انداز یا پوزیشن انسان کے اپنے بس میں تھوڑی ہوتی ہے- لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کو منہ میں رکھنے کا انداز نہ صرف آپ کے منہ کی صفائی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ آپ کی مکمل صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے-
 
زبان
زبان انسان کے جسم کا ایسا عضو ہوتا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک اگلا حصہ اور دوسرا وہ حصہ جو انسان کے حلق سے جڑا ہوتا ہے- زبان ایک عضلاتی حصہ ہوتا ہے جس کا تعلق انسان کے آنکھ، ناک، سر اور گردن سے براہ راست ہوتا ہے-
 
منہ میں زبان رکھنے کا غلط انداز
منہ کے اندر زبان کی غلط پوزیشن سے مراد زبان کا اگلے دانتوں سے ٹکرانا یا زبان کا نچلے جبڑے سے جڑا ہونا ہوتا ہے جو کہ بعض لوگ لا شعوری طور پر رکھنے کی عادت رکھتے ہیں- جس کے سبب صحت کے جو مسائل پید ا ہو سکتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں- کم خوابی، بینائی کی کمزوری، جبڑوں میں درد، زبان پر زخم، دانتوں کی خرابی گردن میں درد، چہرے کی بناوٹ میں خرابی کے علاوہ زبان کا دانتوں کے درمیان آجانا شامل ہیں- ان تمام مسائل کا سبب منہ کے اندر زبان کا غلط پوزیشن میں رکھنا ہو سکتا ہے-
 
image
 
منہ میں زبان رکھنے کا درست انداز
انسان شعوری طور پر منہ میں زبان رکھنے کی پوزیشن کو بہتر بنا کر اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ منہ میں زبان رکھنے کی درست پوزیشن کیا ہے- تو اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
زبان کی منہ میں درست پوزیشن کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہے:
زبان کا اوپری تالو سے لگا ہونا
زبان کا دانتوں سے نہ ٹکرانا
زبان کا منہ کے اندر بغیر کسی کھنچاؤ کے آرام سے پڑا ہونا
اوپر اور نیچے کے جبڑے کے دانتوں کا ایک دوسرے سے قدرے فاصلے پر ہونا
 
اس پوزیشن میں منہ میں زبان رکھنے سے صحت کے درج ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں:
نیند بہتر آتی ہے
گردن کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے
جبڑوں کے درد میں آرام آتا ہے
سر درد سے نجات مل سکتی ہے
 
image
 
زبان کو منہ میں بہتر حالت میں رکھنے کے لیے اقدامات
زبان کو منہ میں درست حالت میں رکھنے کے عمل کو اورو فیشل مائیو فنگشنل تھراپی کہتے ہیں جو کہ عام طور پر اسپیچ تھراپی کرنے والے ماہرین کرواتے ہیں- لیکن اس کو انسان اپنی شعوری کوشش سے خود بھی درست کر سکتا ہے اور اس کے لیے اس کو منہ کے اندر زبان کو درست انداز میں رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ثابت کرتی ہے کہ صحت پر کیسے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: