سب کچھ کر کے دیکھ لیا مگر وزن کم نہیں ہوتا، کھانے کی وہ اشیا جو وزن کم ہونے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں

image
 
کھانے پینے کی بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو جب شروع میں کھایا جاتا ہے تو وہ ذائقے میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید محسوس ہوتی ہیں- مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب معاملہ اعتدال سے بڑھ کر عادت میں تبدیل ہوجاتا ہے تو یہی کھانا صحت کے معاملات میں بگاڑ کا باعث ہو سکتا ہے-
 
وزن کم کرنا ہے تو یہ سب چھوڑنا ہوگا:
1: پاستا
پاستا آج کل کے لوگوں کی پسندیدہ خوراک ہے جو کہ کارب سے بھرپور ہوتی ہے۔ مگر اس کو اگر زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو ماہرین کے مطابق یہ دل کے امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے- اس کے علاوہ کارب کی موجودگی کے سبب یہ ذیابطیس جیسے مرض کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کو ختم کرنے کی کوششوں کوبرباد کر سکتا ہے- اس لیے اگر وزن کم کرنا ہے تو پاستا سے دور رہنا ہے-
image
 
2: جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کوشش میں ان کو متوازن غذا کا استعمال ترک نہیں کرنا چاہیے- اور ان کی غذا میں ہر وہ چیز شامل ہونی چاہیے جس کی جسم کو ضرورت ہے- اسی طرح پروٹین جسم کے لیے ایک بہت اہم اور ضروری جز ہے جس کے حصول کے لیے زيادہ تر جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین پر انحصار کیا جاتا ہے- جن میں انڈے، دودھ، گوشت وغیرہ شامل ہے مگر ماہرین کے مطابق جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین میں فاسفورس نامی مادہ ہوتا ہے جو گردوں اور ہڈیوں کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے- اور گردوں پر اثر انداز ہونے کے سبب وزن کم کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام کر سکتا ہے-
image
 
3: چاول
اکثر افراد کا وزن کم کرنے کے دوران یہ خیال ہوتا ہے کہ روٹی کھانا کم کر دینی چاہیے ایسے لوگ سلاد یا چاول کھاتے نظر آتے ہیں- مگر ماہرین کے مطابق چاول کی حد سے زیادہ مقدار کھانے کی صورت میں جسم میں برے کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے-
image
 
4: باسی کھانے
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ سادہ اور تازہ کھائيں، باسی کھانا یا پھر فروزن فوڈ کو استعمال کرنا آپ کی وزن کم کرنے کی کوششوں کو ناکام کر سکتا ہے کیوں کہ ایسی غذا سوڈیم سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے-
image
 
5: پھلوں کے رس
عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد کا گزر بسر پھلوں کے رس پر ہونے لگتا ہے مگر اعتدال سے زیادہ اس کا استعمال وزن کم کرنے کے بجائے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے کیوں کہ اس سے جسم میں شوگر لیول بڑھتا ہے اور اس کے بڑھنے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے-
image
 
وزن میں اضافے کا سب سے بڑا سبب اعتدال کی راہ کو چھوڑ دینا ہوتا ہے لہٰذا اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو سب سے پہلے اعتدال کی اس راہ کو اختیار کر لینا چاہیے- یعنی سب کھائيں مگر ایک حد تک اور اس کو کھانے کے بعد ایکٹو رہیں اور ایکسرسائز کرتے رہیں تاکہ صحت مند رہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: