ابلتا ہوا تیل اور خزانے سے بھرا صندوق۔۔۔ غریبوں کی مدد کرنے والے ڈاکو کا حیرت انگیز محل جس نے شاہی فوج کے ہوش اڑا دیے

image
 
دنیا کا سب سے بڑا غار قلعہ Predjama Castle جو انتہائی غیر معمولی قلعوں میں سے ایک ہے جو جنوب مغربی سلووینیا میں ایک وادی کے آخر میں ایک غار کے دہانے پر بنایا گیا ہے۔ 400 فٹ (123 میٹر) کی عمودی چٹان کے آدھے راستے پر یہ واقع ہے- یہ دنیا کے 1202 ریکارڈوں میں سے ایک ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے بڑے غار قلعے کے طور پر درج کیا ہے۔ یہ یورپ کے ڈرامائی قلعوں میں سے ایک ہے۔اس محل کی تعمیر ناقابل تسخیر ہے۔
 
یہ محل اپنے اندر دلچسپ و عجیب کہانیاں سموئے ہوئے ہے کہانی کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے ۔۔ ڈاکو بیرن ایرازم Erazem Lueger جو ایک مقامی رابن ہڈ ہیرو کی حیثیت رکھتا تھا وہ امیروں کی دولت لوٹ کر غریبوں کو دیتا تھا، 1480کی دہائی کے وسط میں شاہی ہیبسبرگ کورٹ کے مارشل کاؤنٹ پیپن ہائیم کو ایک جنگ میں مارنے کے بعد وہ محل میں چھپ گیا ۔جوابی کارروائی میں ہیبسبرگ کے شہنشاہ فریڈرک III کی طرف سے Predjama Castle پر محاصرے کا حکم دیا گیا۔
 
لیکن ایرازم مضبوطی سے مقابلہ کرتا رہا وہ چٹانوں میں دبی ہوئی خفیہ سرنگوں کے نیٹ ورک کے زریعے شاہی فوج کی ناک کے نیچے سے اپنا سامان ضرورت لاتا رہا۔ حتی ٰ کہ اس نے ان زیر زمین راستوں کا استعمال کرتے ہوئے 13 میل مغرب میں وادی وپاوا سے لائی ہوئی تازہ چیری اپنے مخالفین کو بھیج کر ان کا مذاق اڑایا کہ وہ اس کو روک نہ سکے۔ ایک سال تک یہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہا لیکن پھر اس کے ایک نوکر نے اسے دھوکہ دے دیا۔
 
image
 
اس محل کی چار منزلیں ہیں جب Erazem تیسری منزل کی چھت پر واقع آؤٹ ہاؤس میں باتھ روم گیا تو نوکر نے سگنل کے طور پر لکڑی کی ٹارچ جلائی۔ کچھ ہی لمحوں بعد ایک توپ کا گولہ ہوا میں لہراتا ہوا آیا جو سیدھا ایرازم کی آنتوں میں گھس گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ایک بہادر کردار کا بہت برا انجام ۔۔۔۔آؤٹ ہاؤس درمیانی سالوں میں دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔
 
اب یہ ایک دلچسپ سیاحتی مقام ہے۔ ایک آڈیو گائیڈ (15 زبانوں میں دستیاب ہے) جس میں سائٹ کی جھلکیاں اور اس کی تاریخ کی تفصیلات ہیں ۔ قلعے میں کسی بھی عمر کے بچوں کے لیے ایڈونچر سے بھرپور دلچسپ مقامات ہیں- داخلی دروازے کی چھت میں اس زمانے کے خود حفاظتی اقدام کے طور پر گھسنے والوں پر ابلتا ہوا تیل ڈالنے کے لیے ایک سوراخ موجود ہے۔ ایک 16ویں صدی کا خزانہ بھرا ہوا صندوق ہے اور ایک چھپنے کی جگہ ہے جسے Erazem's Nook کہتے ہیں جو Lueger کے نام سے منسوب ہے۔
 
Lueger محل کے نیچے کا غار پریڈ جاما غار کا دوسرا حصہ ہے۔ یہ مئی سے ستمبر تک سیاحوں کے لیے کھلا ہوتا ہے (لیکن سردیوں میں بند کر دیا جاتا ہے تاکہ چمگادڑیں ہائبرنیشن کے دوران پریشان نہ ہوں۔ ایک اور ایڈونچر آپشن ایرازم کے تنگ پیسیج کا دورہ کرنا ہے جس کے ذریعے محل بیرونی دنیا سے جڑا ہوا ہے (اس پر چڑھنے کے لئے کوہ پیما جیسی مہارتیں درکار ہیں)۔ یہاں وزٹ کے لئے کم از کم تین دن پہلے بکنگ کروانی پڑتی ہے۔ caving ٹورز کی قیمت €24 سے €80 تک ہے۔
 
image
 
جولائی اور اگست میں غار اور محل کے درمیان ایک آسان شٹل بس سروس چلتی ہے۔ یہ ان مہمانوں کے لیے مفت ہے جو دونوں پرکشش مقامات کے لیے مشترکہ ٹکٹ خریدتے ہیں۔
 
1986 میں پریڈجاما کیسل فلم آرمر آف گاڈ کی فلم بندی کے مقامات میں سے ایک تھا جس میں جیکی چن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دور دور سے سیاح اس حیرت انگیز تاریخی مقام سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: