|
|
عام طور پر شوبز سے جڑے لوگوں کے حوالے سے ہر بات ایک
خبر بن جاتی ہے۔ اسکرین پر خوش باش اور ہنستے مسکراتے نظر آنے والے ان
چہروں کے بارے میں یہی سوچ لیا جاتا ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی ان کی زندگی
پھولوں کی سیج کی مانند ہوگی جب کہ حقیقت اس کے کسی حد تک بر عکس ہی ہے
بقول شاعر |
ہنستی ہوئی آنکھوں میں بھی غم پلتے ہیں |
کون مگر جھانکے اتنی گہرائی میں |
|
بشریٰ انصاری کے زندگی
کے دکھ |
ایسا ہی کچھ ہمارے شوبز کے دو لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ
بھی ہوا بشریٰ انصاری جو کہ اقبال انصاری کی بیوی تھیں اور ساری زندگی
ہنستی مسکراتی بشریٰ انصاری کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا رہا کہ سب کے لبوں
پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی بشریٰ انصاری حقیقی زندگی میں بھی بہت خوشگوار
ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں- |
|
مگر حقیقت اس کے بہت برعکس تھی اور بشریٰ کی ازدواجی زندگی شدید نوعیت کے
اختلافات کے سبب بہت مسائل کا شکار تھی- یہاں تک کہ بیٹیوں سے شادی کے بعد
بشریٰ انصاری کو اقبال انصاری سے طلاق لے کر اپنی راہیں بھی جدا کرنی پڑیں-
مگر انہوں نے اس خبر سے فوری طور پر سب کو آگاہ نہیں کیا تھا مگر اب اس
بارے میں سب کو پتہ چل چکا ہے- |
|
|
|
جاوید شیخ اور پے در پے
محبت میں ناکامی |
جاوید شیخ کی کامیابی کا سفر بھی طویل جدوجہد سے عبارت ہے انہوں نے اس سفر
میں سخت محنت کی۔ اس سفر میں ان کی ہم سفر سب سے پہلے زینت منگی تھیں جن سے
ان کے دو بچے بھی ہیں- |
|
اس کے بعد جب شہرت نے جاوید شیخ کے دروازے پر دستک دی تو سلمیٰ آغا کی
خوبصورتی کے اسیر ہوئے اور ان سے رشتہ جوڑ بیٹھے مگر جلد ہی یہ رشتہ ختم ہو
گیا جس کے کچھ عرصے بعد فلموں کی ہیروئين نیلی کے ساتھ نظر آنے لگے- |
|
کچھ لوگوں کے مطابق نیلی سے جدائی کے بعد جاوید شیخ نے تنہائی کے ساتھ جینے
کا فیصلہ کر لیا- |
|
قاضی واجد کا دوستوں کی محبت میں اہم قدم |
معروف میزبان وسیم بادامی کے شو معصومانہ سوال میں عید کے موقع پر بشریٰ
انصاری، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کو بلایا جس میں بہروز سبزواری نے اس
بات کا انکشاف کیا کہ چھ سات سال قبل جب قاضی واجد زندہ تھے تو انہوں نے
بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی تنہائی کو دیکھتے ہوئے اس بات کی پیشکش کی
تھی کہ وہ ان دونوں اداکاروں کو جو کہ آپس میں بہت اچھے دوست بھی ہیں رشتہ
ازدواج کے مضبوط بندھن میں باندھ دیں- |
|
|
|
اس حوالے سے انہوں نے بشریٰ انصاری کو یہ پیشکش بھی کی
تھی کہ اگر وہ راضی ہوں تو وہ ان کی اور جاوید شیخ کی شادی کی بات چلائيں- |
|
بشریٰ انصاری کا جواب |
اس موقع پر بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان کو جاوید شیخ
کی اس پیشکش پر بہت حیرت ہوئی کیوں کہ وہ ان سے ایسی امید نہ رکھتی تھیں-
اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ ماننا تھا کہ جاوید شیخ کو انہوں نے ہمیشہ اپنے
ایک سہیلے کے طور پر دیکھا تھا اور اس وجہ سے وہ ان سے شادی کرنے کے بارے
میں سوچ بھی نہیں سکتی تھیں اس وجہ سے انہوں نے اس پیشکش سے انکار کر دیا- |