کیا شوہر کی محبت بیوی کو مضبوط بنا سکتی ہے، میرے ہمسفر میں ہالہ اور حمزہ کی محبت نے ماضی کی کچھ خاص جوڑيوں کی یاد تازہ کر دی

image
 
پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں عام گھروں میں اس طرح سے مشہور ہوتی ہیں کہ وہ ہر گھر کی کہانی بن جاتی ہیں۔ اگرچہ حالیہ دنوں کے ڈرامے اور ان کے موضوعات عوام میں اس درجے مقبولیت اور پزیرائی نہیں پا سکتے ہیں جیسے کہ ماضی میں مشہور ہوتے تھے لیکن آج بھی کچھ ایسے ڈرامے اور جوڑیاں عوام میں مقبول ہو جاتے ہیں جو کہ ماضی کی یاد دلا دیتے ہیں-
 
1: ڈرامہ میرے ہم سفر کے ہالہ اور حمزہ
حالیہ دنوں میں عوام میں ڈرامہ میرے ہم سفر عوام میں بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے خاص طور پر ہالہ اور حمزہ کا کردار جو ہانیہ عامر اور فرحان سعید ادا کر رہے ہیں ان کی جوڑی عوام میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے- یہ کردار ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جس کو اس کے والد اس کے بچپن میں دادی کے پاس چھوڑ جاتے ہیں اور اس کی تائی کے ظلم و ستم اس بچی کی شخصیت کو بری طرح سے مسخ کر دیتے ہیں- مگر حادثاتی طور پر اس کی شادی جب اس کے تایا کے ہونہار بیٹے حمزہ سے ہو جاتی ہے تو اس کی محبت اس کو کس طرح سے اعتماد بخشتی ہے یہی اس کہانی کا بنیادی سبق ہے-
image
 
2: ڈرامہ ہم سفر کی خرد اور عاشر
مختلف لوگ ڈرامہ میرے ہم سفر کے ہالہ اور حمزہ کے کردار کو ماضي کے ڈرامہ ہمسفر سے بھی موازنہ کر رہے ہیں جن کا یہ ماننا ہے کہ خرد کے کردار میں مائرہ خان کو عاشر یعنی فواد خان نے جس طرح سے اعتماد دیا تھا ویسی ہی کہانی اور کیمسٹری میرے ہم سفر میں بھی نظر آرہی ہے-
image
 
3: زندگی گلزار ہے کی کشف اور زرعون
ایک اور ڈرامہ جس کی جوڑی کی کیمسٹری نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ قائم کر دیے کشف اور زرعون کی جوڑی تھی جس کے کردار کو صنم سید اور فواد خان نے ادا کیا تھا- جس میں اس جوڑے کی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور شوہر کی محبت کا اثر ایک عورت کے لیے کیسے ضروری ہوتا ہے- اس ڈرامے میں یہ پیغام بہت حسین لگتا ہے-
image
 
4: ڈرامہ من مائل کے منو اور صلاح الدین
من مائل بھی اپنے وقت کا مشہور ترین رومینٹک ڈرامہ تھا جس میں منو اور صلاح الدین کی جوڑی جس کو مایا علی اور حمزہ علی عباسی نے ادا کیا تھا- یہ ڈرامہ بھی ماں باپ کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھنے والی لڑکیوں کو دکھایا گیا جو کہ ایک غلط فیصلے کے سبب بچیوں کی پوری زندگی کو برباد کر ڈالتا ہے-
image
 
5: گل رعنا کے عدیل اور گل رعنا
گل رعنا کے کردار میں جب پہلی بار فیروز خان اور سجل علی کو ایک ساتھ دیکھا گیا تو اس جوڑی نے لوگوں کے دل جیت لیۓ محبت کرتے اس جوڑے کو ہمیشہ کے لیۓ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ناظرین کے طل میں پیدا ہوئی مگر ایسا ہو نہ سکا- اس ڈرامے کی کہانی محبت کرنے والے جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بعد کے مسائل پر مبنی تھی جس میں جب شادی کے بعد حقیقت کی زندگی کو دیکھا جاتا ہے تو اس میں ہونے والے مسائل کس طرح زندگی کو محال کرتے نظر آتے ہیں وہ کہانی اس ڈرامے کا موضوع تھی-
image
 
یہ تمام ڈرامے اور ان کی جوڑياں کئی حوالوں سے اپنے اندر ایک سبق پوشیدہ رکھے ہوئے تھیں جن کو آج بھی شائقین نہ صرف یاد کرتے ہیں بلکہ بہت شوق سے دوبارہ بھی دیکھنے کے لیۓ تیار ہوجاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: